قائمہ کمیٹی نے سابق چیف جج شمیم رانا اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کر لیا


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور سابق چیف جسٹس پاکستان، جسٹس ثاقب نثار کو طلب کر لیا ہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس 6 دسمبر کو ہوگا، آڈیو لیک کے معاملے پر صحافی احمد نورانی کو بھی طلب کر لیا گیا۔ آڈیو لیک کے معاملے پرصحافی احمد نورانی اور نجی ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

صحافی حامد میر اور عاصمہ شیرازی کےخلاف مقدمات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ صحافی ابصار عالم اور اسد طور پر تشدد کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

Facebook Comments HS