گوادر میں خواتین کی ریلی



گوادر حق دو تحریک کے رہنما نے ہزاروں کی تعداد میں گوادر کے خواتین کے تاریخی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کا چیلنج بھی قبول ہے جو کہتے ہیں کہ مولانا گوادر کی خواتین کو اگے روڈوں پر لاتے ہیں۔

جمعرات اور جمعے کے روز گوادر ایکسپریس وے پر کام بند ہوگی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہم دھرنا دیتے رہیں گے۔ اورماڑہ، پسنی اور گوادر کے تمام زیرو پوائنٹ ہر آنے جانے والی ٹریفک بلاک ہوگی۔

آج ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں نے ہزاروں کی تعداد میں ریلی نکال کر تاریخ ثابت کی کہ وہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ ان لوگوں نے گزشتہ کئی برسوں سے محرومی کے سوا صرف حکمرانوں کی جھوٹی تسلیوں کے انہیں کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے پانے کی بجائے بہت کچھ کھویا ہے۔ ان کے۔ نوجوان بچے لا پتہ کئیے گئے۔ آج ایسا سماں لگ رہا تھا کہ یہ گوادر کے لوگوں کا اب صبر و تحمل جواب دے چکا ہے اب لاوا پھٹ چکا ہے۔ یہ لوگ بجلی، پانی۔ گیس روزگار، تعلیم اور صحت بارڈر کے کاروبار سے ان کے بچے محروم کئیے گئے ہیں ناراض سے زیادہ بیزار ہو چکے ہیں۔ یہ پکے بلوچستانی اور سب سے زیادہ پاکستانی ہیں۔ اب ہمارے 26 ڈیمانڈ ہیں۔ جب تک یہ پورے نہیں ہوں گے یہ دھرنا گوادر تک محدود نہیں ہو گا اب پنجگور اور تربت کیچ کے عوام بھی ہمارے حمایت میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے گوادر میں خواتین کے تاریخی ریلی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments