صحافی عنبرین فاطمہ نے احمد نورانی سے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا
صحافی عنبرین فاطمہ نے اپنے شوہر احمد نورانی سے خلع لینے کے لیے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں عنبرین فاطمہ اور ان کے ننھے بچوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ احمد نورانی نے یہ کہا تھا کہ اس حملے کا تعلق ان کی جسٹس ر ثاقب نثار کے بارے میں اس خبر سے نہیں ہے جس نے گزشتہ دنوں کافی کہرام مچایا تھا۔
عنبرین فاطمہ نے ٹویٹر پر لکھا ہے
”کبھی نہ 3 حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا، نکاح میں ہونے کے باوجود کہا گیا کہ مجھے طلاق دے دی گئی ہے اور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہے کسی کو بھی بغیر طلاق پیپر دکھائے، اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اس لیے میں“ خلع ”کا دعوی دائر کرنے پہ مجبور ہو گئی اور دعوی دائر کر دیا۔“
کبھی نہ3حرف بولے نہ کوئی پیپر بھیجا،
نکاح میں ہونے کےباوجود کہا گیا کہ مجھےطلاق دے دی گئی ہےاور باقاعدہ یہ چیز اسٹیبلش کی گئی ہےکسی کو بھی بغیرطلاق پیپر دکھائے،اس ذلت کے بعد اس رشتے میں رہنا میرے لیے ناممکن تھا اسلیے میں "خلع" کادعوی دائر کرنے پہ مجبور ہوگئی اور دعوی دائر کردیا. pic.twitter.com/CnT2zJv0jC— Ambreen Fatima (@AmbreenFatimaAA) November 30, 2021



