پریانتھا کمارا جان بچانے بالائی منزل پر بھاگے، ورکرز نے چھت پر گھیر لیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سیالکوٹ کی فیکٹری کا منیجر پریانتھا کمارا جان بچانے بالائی منزل پر بھاگا لکین فیکٹری ورکرز نے چھت پر گھیر لیا، مار مار کر بے دم کردیا، انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈ روکنے میں ناکام رہے۔

سیالکوٹ میں وحشی درندوں نے دن دہاڑے ایک انسان کا لاتیں گھونسے، ڈنڈے مار کر خون کردیا، لاش کو آگ لگا دی، اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا۔

 فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے، مار مار کر جان سے ہی مار دیا۔ سیالکوٹ کی فیکٹری کا منیجر پریانتھا کمارا جان بچانے بالائی منزل پر بھاگا لکین فیکٹری ورکرز نے چھت پر گھیر لیا، مار مار کر بے دم کردیا، انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈ روکنے میں ناکام رہے۔

سیالکوٹ میں وحشی درندوں نے دن دہاڑے ایک انسان کا لاتیں گھونسے، ڈنڈے مار کر خون کردیا، لاش کو آگ لگا دی، اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا۔

فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے۔

سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کے بعد آگ لگانے کے افسوس ناک واقعے میں وہاں موجود گروہ کی بے حسی بھی سامنے آگئی، ہجوم کو روکنا تو دور، ان میں موجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد تشدد کی ویڈیو بناتی رہی۔

کئی افراد تصویریں اور سیلفیز لیتے ہوئے بھی نظر آئے، مشتعل گروہ فیکٹری منیجر کی لاش پر بھی تشدد کرنے سے باز نہ آیا، دیکھنے والوں میں سے کئی لوگوں نے چھتوں پر چڑھ کر تشدد کی ویڈیو بنائی جبکہ کچھ لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔

پہلے بھی تشدد کے متعدد واقعات میں عوام مدد کرنے کے بجائے ویڈیوز بناتے ہوئے نظر آئے، دیکھنے والوں نے مدد کرنے اور ہجوم کو روکنے کے بجائے ویڈیوز بنانے کو ترجیح دی۔پرانتھا کمارا کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، فیکٹری مالکQAQA

پولیس نے لوگوں کو اشتعال دلانے اور قتل کا اعتراف کرنے والے ایک ملزم فرحان کو گرفتار کرلیا۔

فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments