لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی


لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقہ ڈیفنس سی میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ تین ملزموں نے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے زیادتی کی، ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی نورین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 3 موبائل فون اور 45 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل چیک اپ کروا کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے زیادتی کے بعد 3 موبائل اور 45 ہزارچھینے، پکڑے گئے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا ڈیفنس مبینہ زیادتی کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے زیادتی پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

Facebook Comments HS