شہریار آفریدی کی پیرس میں پاکستانی صحافی کو دھمکیاں


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم پاکستانی صحافی یونس خان کو گالیاں اور کھلی دھمکیاں دیں۔ شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔‘

تفصیلات کے مطابق صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہر یار آفریدی نے جواب دیا کہ وہ تو سر درد کا علاج کرانے پیرس آئے تھے۔ شہریار آفریدی کی دھمکیوں والی آڈیو کا فرانسیسی حکام نے نوٹس لے لیا ہے۔ حکام نے آڈیو اور دوسرے مواد کی تحقیقات کے بعد صحافی یونس خان سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر غلط باتیں کر رہے ہیں، آپ محتاط رہیں۔ اس پر یونس خان نے کہا کہ وہ اب خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، پاکستان جانے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments