موجودہ ملکی صورتحال کا ذمہ دار کون؟

ملک کے موجودہ صورتحال پر اس وقت سب پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ چاہے وہ عوام ہو۔ حکومت، اپوزیشن یا اسٹیبلشمنٹ۔ کوئی بھی موجودہ صورتحال سے خوش دکھائی نہیں دیتا۔ یہ صورتحال کوئی ایک دن، مہینے یا سال کی وجہ سے نہیں بنے بلکہ اس کے پیچھے ہمارے اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کے سالوں کی غلطیوں کی وجہ سے ہے۔ ملک سرکس بنا ہوا ہے۔ اور اس سرکس میں تمام لوگوں کے اصل چہرے سامنے آ رہے ہیں۔ جبکہ اعلیٰ عدلیہ اور

Read more

موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار کون؟

آج کل ملک کے معاشی مسائل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے۔ اس بحث میں زیادہ تر حقائق کے بجائے پروپیگنڈا اور ملک کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس بحث میں ہر چیز پر بات کی جا رہی ہے سوائے حقائق کے۔ سوشل میڈیا پر زیادہ تر موجودہ حکمرانوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ موجودہ

Read more

پاکستان میں فٹ بال زوال پذیر کیوں؟

فٹ بال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے۔ اس وقت جب قطر میں فٹ بال کا ورلڈ کپ کھیلا جا رہا ہے تو دنیا بھر میں فٹ بال کا بخار عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جیسے جیسے اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو رہے ہیں ویسے ویسے شائقین فٹبال کی دیوانگی میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کی طرح

Read more

انڈین فلم ویلکم اور ہماری ملکی سیاست

پچھلے دنوں میں میرے دانت میں شدید تکلیف تھی جس کی وجہ سے دو تین دن گھر سے باہر نہیں نکلا۔ دانت کی تکلیف بہت تنگ کرتی ہے اور گھر پر بیٹھنا میرے لیے مشکل ترین کام تھا زیادہ وقت کتابیں پڑھنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے میں گزارہ۔ اس دوران ایک انڈین مزاحیہ فلم بھی دیکھی۔ اس فلم کا نام ”ویلکم“ تھا اس میں دو اہم کردار نانا پاٹیکر اور انیل کپور نے ادا کیا۔ فلم میں ان دونوں نے

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی – پس پردہ محرکات

آرمی چیف کی تعیناتی – اس دوران ایسے واقعات ہوتے رہے جس سے یہ تاثر ملتا رہا کہ سیاسی اور عسکری تعیناتی کے حوالے سے ایک پیج پر نہیں ہے۔ اس تاثر کو حکومتی اور اپوزیشن کے بیانات کے بعد مزید تقویت ملتی رہی

Read more

ملک کے فیصلے ڈی چوک یا جی ایچ کیو میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہئیں

جب تحریک انصاف کی حکومت تھی۔ اور ہم اس وقت فوج کے سیاسی کردار کے خلاف بولتے تھے لکھتے تھے تو ہمیں تحریک انصاف کے دوست غدار اور نہ جانے کیا کچھ القابات سے پکارتے تھے۔ آج وہی تحریک انصاف کے دوست کہتے ہیں کہ اپ اس وقت ٹھیک بات کرتے تھے ہم غلط تھے۔ ہمیں اب بات سمجھ آئی ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف کے دوست اس وقت بھی غلط تھے اور آج بھی غلط ہیں۔

Read more

اس دفعہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہیڈ کوارٹر میں 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 21 اکتوبر کو شام کو فیٹف کے صدر پریس کانفرنس میں مختلف ممالک کے گرے یا بلیک لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔ پچھلا اجلاس جون میں برلن میں ہوا تھا۔ جس میں پاکستانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا

Read more

غدار کون؟

آج جو ملک کے حالات ہیں وہ آٹھ دس سال کی وجہ سے نہیں اس کے پیچھے وہ غلطیاں ہیں جو ہم دہائیوں سے کرتے چلے آ رہے ہیں نہ صرف غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں بلکہ ان غلطیوں سے سیکھ بھی نہیں رہے۔ دہائیوں سے بربادی اور تباہی کی پاکستان کی تاریخ کے یہ اوراق ہمیں کتابوں میں پڑھنے کو نہیں ملیں گے۔ آج جلسوں اور جلوسوں میں ایک محکمے کے سیاسی کردار کے بارے سوال اٹھائے جا

Read more

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کی شکست کے اسباب

ملک میں ضمنی الیکشن میں نتاuج بہت سے لوگوں کے لئے حیران کن تھے۔ الیکشن میں واضح طور پر پی ٹی آئی نے برتری حاصل کر لی ہے۔ ضمنی انتحابات میں بہت سے چیزیں مثبت ہوئی جس کا فائدہ ملک کو ہو گا۔ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی اور اس کا تمام کریڈٹ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کو جاتا ہے۔ نون لیگ نے شکست کھلے دل سے تسلیم کر کے ایک aچھی اور جمہوری روایت ڈالی۔ عوامی رائے

Read more

سیاسی انتشار

موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کنفیوژن بڑھ رہی ہے۔ تحریک انصاف نے تقریباً چار سال تک حکومت کی۔ ان چار سال میں زیادہ تر وزارتوں میں بجائے کوئی سمت متعین کرتے انہوں نے وزارتوں میں تبدیلیاں کر کے وقت گزارتے رہے۔ عوام نے انہیں اداروں کی اصلاحات اور بہتر معیشت کے لیے اقتدار میں لائے تھے۔ ان دونوں معاملات پر کام کرنے کی بجائے انہوں نے اپنی ساری توانائی غیر ضروری

Read more

بین الاقوامی سازش یا نالائقی؟

پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیابی سے پہلے جس طرح کی سیاسی فضا بن گئی تھی۔ وہ فضا ملک اور جمہوریت کے لیے کسی طور پر بھی ٹھیک نہیں تھی۔ جو حالات بنے یا بنائے گئے اس کی ہمارے ملک کی سیاست پر اثرات بہت عرصے تک رہیں گے۔ تحریک انصاف حکومت کی آخر تک یہ کوشش رہی کہ وہ اپنے اقتدار کرسی بچانے کے لئے

Read more

موجودہ حالات کے ذمہ دار: حکومت، سلیکشن کمیٹی یا عوام

ملک میں جو سیاست ہو رہی ہے اس سے کوئی بھی خوش نہیں۔ موجودہ صورتحال پر سب پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ عمران خان ملک میں بحران اور غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف عدم اعتماد لا رہی ہے۔ یہ ان کا آئینی حق ہے اور حکومت اس عدم اعتماد کی تحریک کو بین الاقوامی سازش قرار دے رہی ہے۔ اپنی حکومت بچانے کے لئے بڑی طاقتوں کا نام لیا جا رہا ہے اور اس حد

Read more

ایک تیر سے تین شکار

پچھلے کچھ دنوں سے حکومت ہو یا چاہے اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں غیر جمہوری فیصلے کر رہی ہیں۔ سیاسی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو رہی ہے۔ جس تیزی سے سیاسی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اس سے بھی زیادہ تیزی سے سیاستدان اپنے فیصلے تبدیل کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں اور سیاستدان چاہے اپوزیشن سے ہو یا حکومت سے پر عوام کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔ اس وقت ان

Read more

انڈین گجنی فلم اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال

گجنی 2008 کی ایک بھارتی ایکشن نفسیاتی تھریلر فلم تھی۔ جو بہت ہٹ فلم تھی۔ جس کے ہدایت کار ای آر مروگادوس تھے اور اس کے پروڈیوسر الو ارواند، ٹیگور مادھو اور مادھو منتینا تھے۔ یہ بالی وڈ کی پہلی فلم تھی جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ فلم میں عامر خان اور آسن مرکزی کردار تھے۔ عامر خان نے گجنی 2008 ء میں اس فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا تھا جو حادثے

Read more

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، اور ہمارے سوالات

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا میں اس خطاب کے حوالے سے دلچسپ تجزیے سننے کو مل رہے ہیں۔ اپوزیشن خطاب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے غلط اعداد و شمار پیش کیے۔ جبکہ حکومتی پارٹی اس خطاب کو عوام کے لئے ایک بہت بڑا ریلیف قرار دے رہے ہیں۔ حکومتی پارٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں

Read more

پاکستان جون تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 21 فروری سے 4 مارچ تک منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کے دوران پاکستان کی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے شعبوں میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہو گا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں؟ ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی ایکشن پلان میں 27 نکات شامل تھے، جن میں سے پاکستان

Read more

فرانس میں پاکستانی افراد کی گرفتاری

فرانس میں فرنچ پولیس نے گیارہ پاکستانی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور ان تمام افراد کو پیرس کے مختلف مضافاتی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ باقاعدہ ایک منظم گروپ اور نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس گروپ یا نیٹ ورک کے خلاف مختلف قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی جب ایک مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس

Read more

کیا یورپ میں پی آئی اے پر پاپندی ختم ہو گئی؟

یورپی یونین ائر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشل ائر لائنز (پی آئی اے ) کے یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو جون 2002 چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔ بعد میں اس معطلی کے دورانیے میں اضافہ ہوتا رہا۔ ایاسا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک کائی نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کے نام اس وقت ایک خط لکھا تھا کہ ’ائرلائن یہ ثابت نہیں کر سکی کہ اس نے سیفٹی مینیجمنٹ کے نظام

Read more

کیا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت کیا ہے؟ کیا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے؟ جس کی وجہ سے پچھلے دو تین دہائیوں سے نمائندہ حکومتوں کو وقت پورا ہونے سے پہلے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں مسئلہ کرپشن کا نہیں بلکہ معاشی نظام کو درست خطوط پر استوار کرنے اور ٹھوس معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ میں پیرس میں رہتا ہوں اور صرف پیرس کا بجٹ پورے پاکستان کے مجموعی بجٹ سے زیادہ

Read more

شہریار آفریدی صاحب! سوال تو ہوں گے

چیئرمین کشمیر کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر امور کے چیئرمین شہریار آفریدی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے غرض سے ستمبر میں امریکہ کا سرکاری دورہ کرتے ہیں ویسے تو شہریار خان آفریدی کی وجہ شہرت یہ ہے کہ انھوں نے ‘جان اللہ کو دینی ہے’ لیکن امریکہ پہنچ کر انکی ایک ویڈیو وائرل ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریار آفریدی ٹائمز اسکوائر پر موجود

Read more

شہریار آفریدی کی پیرس میں پاکستانی صحافی کو دھمکیاں

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم پاکستانی صحافی یونس خان کو گالیاں اور کھلی دھمکیاں دیں۔ شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔‘ تفصیلات کے مطابق صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہر یار

Read more

الیکٹرانک وونٹگ مشین کا استعمال الیکشن چرانے کے مترادف ہو گا

‎پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات اور واک آؤٹ کے باوجود انتخابات میں رائے شماری کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 221 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ اس کی مخالفت میں 203 ووٹ آئے جس کے بعد بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور ای وی

Read more

سیالکوٹ واقعہ ہماری اجتماعی غلطیوں اور پالیسیوں کا تسلسل ہے

جمعے کے روز سیالکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ پریانتھا کمارا سری لنکن شہری تھے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں بحیثیت جنرل مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے

Read more

مسلم لیگ فرانس کے زیر انتظام مسلم لیگ ورکر کنونشن

مسلم لیگ فرانس کے زیر انتظام مسلم لیگ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکر کنونشن سے مرکزی قائد سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ ورکر کنونشن میں فرانس بھر سے مسلم لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے اور معیشت کا بیڑا غرق کر دیا

Read more

بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کا بحران آخر ہے کیا؟

نومبر مہینے کے اوائل میں یہ خبریں آنا شروع ہوئی کہ بیلاروس سے ملحقہ سرحد پر بڑی تعداد میں پناہ گزین جمع ہو رہے ہیں جو یورپی یونین کے رکن پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شدید سردی کے موسم میں ہزاروں افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں سرحد پر جمع ہیں جن میں سے کئی لوگ شدید سردی کی وجہ سے موت کے منھ میں جا چکے ہیں۔ اب تک دس اموات رپورٹ

Read more

بس آپ نے گھبرانا نہیں

دنیا میں زیادہ آبادی والے ممالک کے مسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں اور ان مسائل کی وجہ سے قومیں اگے نہیں بڑھ پاتی۔ بنگلہ دیش کو مثال ہمارے سامنے ہے آج وہ معاشی، تعلیمی ہر لحاظ سے ہم سے اگے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ ان کی اپنی آبادی پر کنٹرول کرنا ہے۔ ماضی میں ہماری سابقہ حکومتوں نے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ موجودہ حکومت وہ واحد حکومت ہے جو ملکی آبادی کو

Read more

ایف اے ٹی ایف پاکستان سے کن مزید اقدامات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ہمارے ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان کے سٹیٹس کو جوں کا توں رکھا جائے گا عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کی نگرانی کرنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید چار ماہ کے لئے نگرانی کی گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان

Read more

فرانس کے کیتھولک چرچوں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات

بچوں سے جنسی تعلق کے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے آزاد کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فرانس کے کیتھولک چرچ میں 1950 سے تقریباً 3 ہزار ’پیڈوفائلز‘ کام کر چکے ہیں رپورٹ کے مطابق کمیشن کے سربراہ جین مارک ساؤف نے کہا کہ تحقیقات میں 2 ہزار 900 سے 3 ہزار 200 پیڈوفائلز پادری اور چرچ کے دیگر اراکین سامنے آئے اور یہ کم سے کم اندازہ ہے۔ ان واقعات کے بارے میں کلیسا میں جو دستاویزات تیار کی

Read more

جرمنی میں عمر شریف کی نماز جنازہ اور میت کی پاکستان منتقلی

عمر شریف کے ڈاکومنٹیشن اور ڈیتھ سرٹیفکٹ دے دیا گیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے ہسپتال کی طرف سے میت کو حوالے کر دیا گیا ہے۔ کونسل جنرل، عمر شریف کی بیوہ اور کچھ پاکستانی کمیونٹی ہسپتال میں موجود ہیں اس وقت۔ یہاں پر لاش اس وقت ایک نجی ترکش مسلم کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہے جو کہ لاش کی باہر بھیجنے تک اس کی دیکھ بھال اور انتظامات کرے گی۔ لاش کو غسل بھی دے دیا

Read more

یورپ امریکا اختلافات

چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کو روکنے کے کے مقصد سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ ایک نئے دفاعی انڈو پیسفک اتحاد ”آکوس“ قائم کرنے کے اعلان نے فرانس اور یورپی یونین کو بھی ناراض کر دیا ہے۔ یورپ اور امریکا کے درمیان پہلے سے ہی کئی امور پر اختلافات موجود ہیں۔ افغانستان سے انخلا کے موقع پر یورپین یونین امریکا سے اس بات پر ناراض تھے کہ امریکا نے یورپ کو

Read more

پاکستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نیا قانون آزادی صحافت پر حملہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا، اخبارات، ڈیجیٹل میڈیا اور میڈیا سے منسلک دیگر پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک نئے ادارے ’پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ کے قیام کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نئی اتھارٹی کے قیام سے میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت پاکستان کے عہدیداروں کا موقف ہے کہ حکومت آزادی اظہار پر

Read more

طالبان کی واپسی

سنہ 2001 میں امریکہ کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے افغانستان پر حملہ آور ہونے کے بعد ملک پر طالبان کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے وقت کے ساتھ ساتھ طالبان کی طاقت میں دوبارہ اضافہ ہوا۔ اور بہت قلیل وقت میں طالبان افغانستان کے اہم شہروں کو فتح کرتے ہوئے کابل میں بھی پہنچ گئے۔ طالبان نے جس سبک رفتاری سے ملک کے مختلف علاقوں پر قابض ہوئے وہ حیران

Read more

موجودہ حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مشکلات میں اضافہ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی معطلی کی تاریخ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی عید تہوار کے مواقع پر کثیر تعداد میں اپنے وطن کا رخ کرتے ہیں تاکہ خوشیاں اپنے عزیز و اقارب کے منا سکیں جولائی میں بچوں کی گرمی کی تعطیلات بھی ہوتی ہے اور پورے سال میں یہ واحد موقع ہوتا ہے کہ لوگ ان تعطیلات میں اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارے۔

بہت سے لوگوں نے ایڈوانس میں ٹکٹیں بھی خرید رکھی ہے۔ لیکن بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی نے جس ایئرلائنز سے ٹکٹس بک کروائی تھیں اس ایئرلائنز کی جانب سے فلائٹ کینسل ہونے کی میل موصول ہو رہی ہیں اوورسیز پاکستانی پریشانی کا شکار ہے۔ جبکہ بہت سے پاکستانی جو چھٹیوں پر پاکستان گئے ہیں اور جن کی چھٹیاں حتم ہو چکی ہیں وہ فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں ایسے اوورسیز پاکستانیوں کو شکایت یہ ہے کہ وہ وطن لوٹنے کے بعد وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وہ واپس آنا چاہتے ہیں، مگر ان کی کسی جگہ شنوائی نہیں ہو رہی۔

Read more

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس: پاکستانی کارکردگی اچھی لیکن سفارت کاری ناکام

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے عالمی نگران ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق پاکستان کی پیشرفت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جو 21 جون سے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پیش کرے گی۔ یہ رپورٹ پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) نے تیار کی ہے، اس ادارے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہے۔

Read more

پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات

پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں چاہے وہ جمہوری ہو یا آمریت کا دور ہو۔ صحافیوں کو ہر دور میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔ لیکن موجودہ دور میں صحافیوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آمریت کے دور میں بھی اتنے مسائل نہیں تھے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں صحافت ہی مسلسل خطرے میں قرار دی جاتی رہی ہے۔ کبھی فوجی آمر، کبھی جمہوری رہنما اور کبھی دہشت

Read more

یورپین یونین کی پاکستان میں اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تشویش

یورپین یونین کا پاکستان میں اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق میں مختلف ممالک میں اقلیتوں کو درپیش مسائل پر بحث کے دوران پاکستان میں موجود یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے پاکستان میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس وقت دنیا بھر میں اقلیتوں پر مظالم اہم مسئلہ ہیں، اس عالمی وبا کے دوران کچھ اقلیتی گروپوں کی حالت

Read more

سیاسی مقاصد کی تکمیل اور ’مذہب کا استعمال‘

سعودی عرب میں مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان جب سرکاری دورے پر آتے ہیں تو ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کو خصوصی طور کھولا جاتا ہے ان سربراہان مملکت کو خصوصی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ دروازہ عوام کے لیے بھی کھولا جاتا ہے اور کہ نہیں؟ اس حوالے سے جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ خانہ کعبہ کے دروازے کو ماضی میں طویل عرصے تک کسی منظم ترتیب کے

Read more

یورپی یونین میں پاکستان کے خلاف قرارداد اور پاکستان فرانس تعلقات

یورپی پارلیمان میں بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور ہوئی ہے ، یورپی پارلیمان میں پیش کی گئی قرارداد سویڈن سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمان کے رکن چارلی ویمرز نے مرتب کی ہے۔ جس میں یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2014 میں جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پر فی الفور نظرثانی کرے یا اسے عارضی طور پر ختم کر دے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی جنرل سکیم آف پریفرنسز پلس کی حیثیت کی خلاف ورزی کی ہے۔

Read more

پاکستان میں دوبارہ امریکی فوجی اڈے؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجی دستوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائے گا۔ گیارہ ستمبر کو امریکا پر القاعدہ کے حملے کے بیس برس مکمل ہو جائیں گے۔ اسی حملے کے نتیجے میں امریکا نے افغانستان پر چڑھائی کر دی تھی۔ امریکی افواج نے حتمی انخلاء کے آغاز سے پہلے ہی افغانستان سے اپنے ساز و سامان واپس بھجوانے اور مقامی سروس پرووائیڈرز کے ساتھ معاہدوں کو

Read more

دباؤ میں آ کر فیصلے بدلنے والی حکومتیں نہیں بادبانی کشتیاں ہوتی ہیں

مطلب حکومت کہیں پر نظر نہیں آ رہی۔ تنظیم کو شیڈول فور سے نکالا جائے گا۔ اگر اپ نے نے یہ سب کچھ کرنا ہی تھا تو پھر اتنا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ جس کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری پھیل گئی۔ اس حوالے سے مجھے پنجابی کا وہ محاورہ یاد آ رہا ہے جس میں سو جوتوں اور سو پیاز کا ذکر ملتا ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہزارہ کمیونٹی نے انصاف کے لئے انتہائی پرامن احتجاج کیا تھا تو پرائم منسٹر نے کہا تھا کہ یہ لوگ ریاست کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ لیکن آج وہ لوگ جو اصل میں ریاست کو بلیک میل کر رہے ہیں حکومت نے ان کے اگے ہتھیار ڈال دے ہیں۔

Read more

کرکٹ کھلاڑی اور انگلی

جب عمران خان ماضی میں اپوزیشن میں تھے اور حکومت کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور دھرنا دے رہے تھے تو اس وقت عمران خان اپنے اکثر تقاریر میں امپائر اور اس کی انگلی کا ذکر کرتے رہتے تھے۔ اپنے ہر تقریر میں ذکر کرتے تھے کہ جب امپائر کی انگلی اٹھی گی تو حکومت گر جائے گی۔ بہت سے لوگ حیران تھے کہ یہ امپائر کون ہے اور کس کی انگلی کی بات کر رہے ہیں صحافی بھی امپائر اور انگلی کے حوالے سے سوالات کرتے تھے۔ لیکن عمران خان جب حکومت میں آئے تو امپائر کے بارے میں جو نہیں بھی جانتے تھے وہ بھی جاننے لگ گئے۔

لوگ جرنل اور جنرل الیکشن کے فرق کو بھی جان گئے۔ عمران خان ماضی میں جو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں وہ اس کرکٹ سے مختلف جو اب سیاست کے میدان میں کھیل رہے ہیں۔ اس کرکٹ میں قواعد و ضوابط بھی مختلف ہے۔ کرکٹ کی طرح اس میں دو ٹیموں کے بجائے کئی ٹیمیں کھیل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ یہی نہیں کپتان کو اپنی ٹیم کی سلیکشن کا بھی اختیار نہیں کپتان کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کب اس کا کھلاڑی امپائر سے مل جائے کب اس کا کھلاڑی محالف ٹیم کے ساتھ مل جائے۔

Read more

ایک مسجد جو مسلم اور غیر مسلم فرانسیسیوں کے درمیان اتحاد اور محبت کی علامت ہے

فرانس میں ایک مسجد ایسی بھی ہے جو مسلمانوں اور غیر مسلم فرانسیسیوں کے درمیان اتحاد اور محبت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں فرانس پر جرمنی کے قبضہ کے دوران یہ مسجد فرانس کی آزادی کی تحریک میں شامل افراد کو تحفظ فراہم کرتی رہی ہے۔ اس مسجد میں بہت سے یہودی خاندانوں کو جرمنوں سے پناہ دیے رکھی جس کا جرمن افواج کو پتہ نہ چل سکا۔ اس مسجد میں پیراشوٹ سے نیچے اترنے والے برطانوی فوجیوں نے بھی پناہ لی تھی۔

Read more

کورونا وائرس نے انسانی رویوں کو کیسے بدلا؟

طلاق کے لئے درخواستیں دینے والے مرد و خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق تقریباً 300 فیصد طلاق کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے۔ کورونا وبا نے لوگوں کی طرز زندگی اور رہن سہن تبدیل کر کے رکھ دیا۔ کورونا وائرس تھیٹر، میوزک اور سینما انڈسٹری کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

Read more

ہمارے ملک کا اصل مسئلہ کیا ہے؟

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان اور بنگلادیش دونوں ممالک کی ترقی کا موازانہ کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ بنگلادیش جس کو ماضی میں ہم اپنے اوپر بوجھ سمجھتے تھے ، جن کے قد کا ہم مذاق اڑاتے تھے۔ آج وہ بنگلادیش ہم سے معاشی، تعلیمی میدان میں آگے ہیں۔ بنگلادیش کی کرنسی ہم سے مضبوط ہے۔ ہاں البتہ ایک چیز میں بنگلادیش کو ہم نے مات دی ہے اور وہ ہے آبادی۔ آزادی سے پہلے بنگلادیش آبادی میں ہم سے زیادہ تھی۔ آج ہم اللہ کے فضل سے آبادی میں ان سے کہیں آگے ہیں۔

Read more

پی آئی اے پر یورپ کی فضائی حدود بند رہیں گی

یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے کیے گئے اب تک کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پر پابندی 31 مارچ تک ہے۔ لیکن اب یہ پابندی مزید کئی ماہ تک برقرار رہی گی۔ یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی غیر معینہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایاسا کی جانب سے فالو اپ پلان کے ضمن میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش نہیں۔

Read more

سوئٹزر لینڈ میں برقعہ پر پابندی عائد کر دی گئی

9 سوئٹزر لینڈ میں برقعہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا فیصلہ یہ فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے بعد آیا۔ سوئیٹزرلینڈ کے جمہوری نظام میں آئے دن متنازعہ معاملات پر عوامی ریفرنڈم منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں براہ راست جمہوریت کا نظام رائج ہے جس میں آئین تبدیل کرنے کے لیے تجویز عوام میں رکھی جاتی ہے جو ریفرنڈم میں ووٹ دے کر تجویز کی حمایت یا مخالفت کرتے ہیں۔ ایک لاکھ افراد کی تجویز پر کسی

Read more

ڈان لیکس اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں کیا تعلق تھا؟

یہ کہانی تب شروع ہوتی ہے جب 2016 میں 28 ستمبر کو رانا محمد افضل خان اورسینیٹر عائشہ رضا فاروق مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے فرانس کا دورہ کرتے ہیں۔ رانا محمد افضل خان اورسینیٹر عائشہ رضا فاروق فرانسیسی سینیٹرز، فرانس کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اورمقامی تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کرتے ہیں یہ ملاقاتیں 29 اور 30 ستمبر 2016 کو ہوتی ہیں۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق اوررانا محمد افضل خان وزیراعظم کی جانب سے دنیا کے

Read more

پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچول اجلاس 22 فروری سے 25 فروری تک پیرس میں ہو گا، اس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر یورپین وقت کے مطابق 17 : 30 بجے پریس کانفرنس میں تین روزہ اجلاس کے حوالے سے پریس بریفنگ دیں گے اور مختلف ممالک کو بلیک لسٹ گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ سب سے پہلے ہم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اس کے کیا مقاصد ہیں اور کیسے کام کرتا ہے۔

Read more

فرانس میں مسلمانوں کی نگرانی سخت کرنے کا قانون، اثرات کیا ہوں گے؟

فرانس کی قومی اسمبلی نے مسلم شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کے بعد اسلام سے نمٹنے کے حوالے سے ایک بل کی منظوری منگل کو دے دی ہے . فرانسیسی قومی اسمبلی کے 347 ارکان نے اس قانون کے حق میں اور 151 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 65 اراکین ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اب یہ متن ایوان بالا یعنی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں میکرون کی پارٹی اکثریت نہیں رکھتی ہے۔

Read more

مسئلہ کشمیر: ہمیں ایک راستہ چننا ہو گا

پانچ فروری گزر گیا۔ 5 فروری دنیا بھر میں موجود پاکستانی ہر سال اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں اور کئی دہائیوں سے ظلم و نا انصافی کا شکار اپنے عزم اور موقف پر ڈٹے رہنے والے کشمیری بھائیوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔ 1990 میں جب مرکز میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت تھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار ابراہیم نے تجویز دی کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے۔

جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد نے اس کے لیے 5 فروری کا دن تجویز کیا اور اس تجویز سے وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف نے اتفاق کر لیا۔ یوں 5 فروری 1990 کو پہلی بار یہ دن منایا گیا اور گزشتہ تین دہائیوں سے 5 فروری کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ہماری نیت کشمیر کی آزادی کی ہے تو ہمیں اپنے اپ سے یہ سوال کرنا ہو گا کہ بحیثیت قوم ہم نے اب تک کشمیر یا کشمیری عوام کے لئے کیا کیا ہے؟

Read more

براڈ شیٹ کیا سچ کیا جھوٹ

آج کل ہمارے میڈیا میں براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کے انٹرویو کے بعد مختلف ٹی وی چینل اس کو مختلف انداز سے پیش کر رہے ہیں، کوئی اس کو اپوزیشن کے خلاف چارج شیٹ بتا رہا ہے تو کوئی اس کو حکومت کے لئے مسائل میں اضافہ قرار دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ دوست اس کو نیب اور اسٹیبلشمنٹ کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے جوش میں اس کو پانامہ ٹو کا

Read more

بحیثیت قوم ہماری سمت کیا ہے؟

عالمی سیاست کے سینے میں نہ تو دل ہوتا ہے اور نہ ہی ضمیر، یہ صرف مفادات کے گرد گھومتی ہے، پاکستان کے حکمران طاقتور ادارے کب سمجھیں گے؟ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہماری عزت ہو۔ تو ہم کو اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا۔ ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا پڑے گا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔ آج ملک جن حالات سے گزر رہا ہے سوال ان سے بنتا ہے جن کے پاس 73 سال سے اختیارات ہیں، جن کے پاس طاقت ہے۔

Read more

وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے

موجودہ حالات کے حوالے سے ایک لطیفہ یاد آیا۔ ”ایک کرنل صاحب کنویں میں گر گئے۔ سپاہی رسہ کنویں میں پھینکتے جیسے ہی کرنل صاحب اوپر آتے تو سپاہی رسا چھوڑ کر کرنل صاحب کو سیلیوٹ مارتے، کرنل صاحب پھر کنویں میں گر جاتے۔ ایک تجربہ کار سپاہی نے مشورہ دیا کہ کسی بریگیڈئیر صاحب کو تکلیف دیتے ہیں تاکہ انہیں کرنل صاحب کو سیلیوٹ نہ کرنا پڑے۔ بریگیڈئیر صاحب نے رسہ ڈالا کرنل صاحب نے رسہ پکڑا اور بریگیڈئیر صاحب نے رسہ کھینچنا شروع کیا۔ جیسے ہی کرنل صاحب کنارے کے نزدیک پہنچے اور ان کی نظر بریگیڈئیر صاحب پر پڑی تو انہوں نے رسہ چھوڑ کر بریگیڈئیر صاحب کو سیلیوٹ مارا اور پھر سے کنویں میں گر گئے۔ بار بار یہی ہوا آخر کار کرنل صاحب کی کنویں سے آواز آتی ہے : کم بختو کسی سویلین کو بلاو۔“

Read more

کریمہ بلوچ کی موت

کریمہ بلوچ ایک بہادر لڑکی جس نے انسانی حقوق اور بلوچ قوم کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کی۔ 37 برس کی کریمہ بلوچ کینیڈا میں پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم تھیں۔ 37 سالہ کریمہ بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ (پرانا نام ضلع تربت) کی تحصیل تمپ سے تھا۔ کریمہ بلوچ نہ صرف بلوچستان سے لاپتہ افراد کی تحریک بلکہ بلوچستان کے حقوق کی تحریک کی رول ماڈل تھیں، جبکہ سنہ 2016 میں بی بی سی نے کریمہ بلوچ کو دنیا کی ’ سو با اثر خواتین ‘ کی فہرست میں بھی شامل کیا تھا۔

Read more

کیا برطانیہ میں نیا کرونا وائرس زیادہ موذی ہے؟

کورونا وائرس کی نئی قسم کی تازہ اور نئی صورت حال پر غور کے لیے یورپی یونین کونسل کا ہنگامی اجلاس بروز پیر بلایا گیا ہے۔ برطانیہ میں کو رونا وائرس نے یورپی ممالک میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے باعث کرسمس کے موقعے پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں رہنے والے لاکھوں افراد کے لیے ٹیئر فور یعنی

Read more

بے وقوف بنانے والے لوٹے اور جوکر

تاش کی گڈی میں 52 پتے ہوتے ہیں لیکن ان 2 اضافی جوکر بھی ہوتے ہیں، جب کوئی پتہ گم ہوجاتا ہے تو ان کی جگہ پر کسی جوکر کو استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر ہمارے ملک کی سیاست میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے وہاں تاش کے پتوں سے زیادہ جوکروں سے کام نکالا جا رہا ہے۔ ہمارے ملکی سیاست میں بادشاہ اور ملکہ سے بھی اہم جوکروں کی حیثیت ہے۔ ان جوکروں سے ملکی سیاست میں بڑے بڑے کام لئے جاتے ہیں۔ ان جوکروں سے بڑے بڑے حکومتیں گرائی جاتی ہے۔

الیکشن کے موسم میں پرندوں کے غول کی صورت میں ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں۔ بادشاہ بھی ان کے سامنے بے بس ہوتے ہیں اور وزیر بھی ان جوکروں کے اگے بے بس۔ ان جوکروں کو پس پردہ قوتوں کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ ان ہی قوتوں کے کہنے پر یہ سیاسی پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں۔ اور یہ سب کچھ ان کے بقول یہ ملکی مفاد کے تحت کر رہے ہوتے ہیں۔ کیوں کہ ان کے لئے ملکی مفاد مقدم ہوتا ہے۔ ملکی مفاد کا مطلب ان کی ڈکشنری میں ان کا اپنا ذاتی مفاد ہی ہوتا ہے۔

Read more

چارلی ہیبڈو کے حملہ آور کی معاونت کے الزام میں چار پاکستانیوں پر مقدمہ

فرانسیسی حکام نے چارلی ایبدو کے سابقہ دفتر کے باہر ٹوکے سے حملے سے تعلق کے شبے میں چار زیرحراست پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ شروع کر دیا ہے۔

فرانس کے انسداد دہشت گردی دفتر کی جانب سے جمعے کے روز بتایا گیا ہے کہ چار زیرحراست حراست پاکستانیوں پر باقاعدہ طور پر دہشت گردی کی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان چار نوجوانوں کی عمریں سترہ تا اکیس برسوں کے درمیان کی ہیں۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ان چاروں کا نہ صرف چارلی ایبدو اخبار کے سابقہ دفتر کے باہر ٹوکے سے حملے کے ملزم ظہیر حسن محمود سے رابطہ تھا بلکہ انہوں نے اسے اس حملے کے لیے اکسایا بھی۔

Read more

حکومت نواز شریف کی گرفتاری چاہتی ہے یا یہ نورا کشتی ہے؟

برطانوی اخبار دی سن نے منگل کو ایک خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ برطانیہ نے چالیس غیر قانونی پاکستانی افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیجنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے چارٹرڈ پرواز کے لئے تین لاکھ پاؤنڈ بھی ادا کیے تھے۔ پاکستان نے پرواز کی کلیرنس دینے سے انکار کیا۔ برطانوی اخبار کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر پرواز مسترد کی۔

Read more

خارجہ پالیسی: مالک اور نوکر کے رشتے میں صرف اجرت طے کی جاتی ہے

میں جس ملک سے تعلق رکھتا ہوں اس کے دوسرے ممالک کے ساتھ خارجہ تعلقات کے حوالے سے ہمیشہ سے ہمیشہ کنفیوژن کا شکار رہا ہوں۔ جب ہم چھوٹے تھے تو کہا اور پڑھایا جاتا تھا کہ ہمارا ہمسایہ ملک ہمارا ازلی دشمن ہے۔ عرب ممالک کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہمیں ہمیشہ بتایا گیا کہ عرب ممالک اور پاکستان میں ہر سطح پر باہمی اعتماد، خیرسگالی، محبت اور غیر معمولی برادرانہ تعلقات استوار رہے ہیں۔ عرب ممالک اور پاکستان کے مابین تاریخی، دینی، تہذیبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، امت مسلمہ کے مفادات کی نگہبانی اور اتحاد ان مضبوط برادرانہ تعلقات کی اہم بنیاد رہی ہے۔

عرب ممالک ہمارے پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے اور ہمارے ہر مشکل وقت میں عرب ممالک نے ساتھ دیا ہے۔ ہماری تعلقات کا فوکس عرب ممالک کے ساتھ مذہب اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد رہا ہے۔ جس کی قیمت پاکستانی قوم نے مذہبی فرقہ وارانہ فسادات کی صورت میں ادا کیا۔ جس کی وجہ سے ہم نے اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ بھی تعلقات خراب کیے۔ چند ممالک کا ہماری خارجہ پالیسی پر گہرا سایہ ہے جس کا اثر ہمارے فیصلوں پر بھی پڑتا ہے۔

Read more

پی آئی اے پر یورپی پابندیوں میں مزید توسیع کا امکان

انھوں نے مزید لکھا کہ ’ایاسا کو ملنے والی معلومات کے مطابق بدھ 24 جون کو پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے پاکستانی پارلیمان کو بتایا تھا کہ ایک تفتیش کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے آٹھ سو ساٹھ پائلٹس میں سے دو سو ساٹھ سے زیادہ پائلٹس کو جو حکام نے لائسنس جاری کیے ہیں وہ دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر ایاسا کو پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی درستگی کے بارے میں تشویش ہے۔ ‘

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا تھا۔ پابندی کے خلاف اپیل کی مدت 31 اگست تک تھی جو کہ گزر چکی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن اپیل میں نہیں گئی۔

Read more

پاکستانی امام کو فرانس میں قید اور ملک بدری کی سزا

فرانس میں ویلر لا بیل کے علاقے میں پاکستانی مسجد کے امام لقمان حیدر کو 18 مہینے قید اور فرانس میں تا حیات داخل ہونے پر پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ سزا پنتواس کے عدالت میں سنائی گئی ہے۔ پنتواس پیرس کا مضافاتی علاقہ ہے۔

Read more

فرانس میں قتل اور فراڈ کے تناظر میں پاکستانیوں پر پابندیوں کا مطالبہ

فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے بعد سے کئی پر تشدد واقعات پیش آئے۔ ان واقعات میں چارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ اور سکول میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے استاد کا قتل شامل ہے۔ یہ واقعہ 25 ستمبر کو چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر کے سامنے پیش آیا۔ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جو ایک غیر متعلقہ ٹی وی نیوز پروڈکشن کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں۔

Read more

فوج اور سویلین نمائندوں کے درمیان مکالمہ

میرے والد صاحب فوج سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 30 سال سے زائد فوج میں اپنی خدمات پیش کیں۔ میں بھی زیادہ تر والد صاحب کے ساتھ فوجی علاقے کینٹ میں رہا اور فوج کے زیر نگرانی سکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ میرے دوستوں کی اکثریت اس وقت فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ میرے ان دوستوں کا ہمیشہ مجھے سے یہی گلہ رہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر میں ایک ادارے کے بارے میں بہت سخت موقف رکھتا ہوں اس حوالے سے ہماری آپس میں بہت بحث بھی ہوتی ہے مکالمہ ہوتا ہے اور ہم ایک دوسرے کے سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مکالمہ ضروری ہے کہ مکالمہ ایسے مسائل کے حل میں مدد دیتا ہے جو پیچیدہ ہوں اور تنازعات کی وجہ بن سکتے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ شدت پسندی ہے۔ شدت پسندی ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے سماج میں سچائی تک پہنچنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ ہر شدت پسند کے پاس علم کم اور معلومات زیادہ ہوتی ہیں اور یہ معلومات بھی یک طرفہ ہوتی ہیں۔ میرے فوجی دوست مجھ سے گلہ کرتے ہیں کہ کسی ایک جرنیل کے انفرادی عمل کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

Read more

وزیر ہوابازی کی قلابازی

30 جون کو ایک خبر سننی کو ملی کہ ”یورپین یونین ائر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشل ائرلائنز (پی آئی اے ) کے یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے“ اس فیصلہ سے پی آئی اے کے ریونیو کا ایک بڑا حصہ ختم ہو جائے گا۔ ایاسا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک کائی نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ ’ائرلائن یہ ثابت نہیں کر سکی کہ اس نے سیفٹی مینیجمنٹ کے نظام کے تمام عناصر کا موثر طور پر اطلاق کیا ہے جو شکاگو کنوینشن کے مطابق درکار ہیں۔‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’ایاسا کو ملنے والی معلومات کے مطابق بدھ 24 جون کو پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے پاکستانی پارلیمان کو بتایا تھا کہ ایک تفتیش کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے آٹھ سو ساٹھ پائلٹس میں سے دو سو ساٹھ سے زیادہ پائلٹس کو جو حکام نے لائسنس جاری کیے ہیں وہ دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر ایاسا کو پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی درستگی کے بارے میں تشویش ہے۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم رہنما

آج کل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کو نا اہل اور بے وقوف وزیر اعظم کے طور پر پیش کر کے تنقید ہو رہی ہے۔ ایک ایسا وزیر اعظم جس کے اختیار میں کچھ بھی نہیں سوائے تقریر کرنے کے اور چندہ مانگنے کے، لیکن میری رائے میں وزیر اعظم عمران خان سمجھدار بھی ہیں اور ملک کے بہتری کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ میری اس رائے کی کئی وجوہات ہیں ابھی ابھی شیخ

Read more

آزادی صحافت کا عالمی اور ہم

آج آزادی صحافت کا عالمی دن ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پرصحافت آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جس میں آزادی صحافت میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سدباب بھی کیا جا سکے۔ کسی بھی ملک میں جمہوریت کے معیار اور جمہوری آزادیوں کا پیمانہ جہاں سیاسی آزادیاں، انتخابات، سیاسی جماعتوں کا وجود اور سیاسی اظہار ہوتا ہے وہیں پر اظہار رائے کی آزادی اور

Read more

سیاست دانوں کا کٹھ پتلی تماشا

آج کل فرانس میں لاک ڈاؤن ہے اس لیے پچھلے سات ہفتوں سے ہم گھر پر ہی ہیں۔ کام بھی کوئی نہیں تو گھر میں اس طرح سے رہنا ایک مشکل کام دکھائی دیا۔ زیادہ سے زیادہ خبریں ٹیلی ویژن، دوستوں یا پاکستان میں گھر والوں کو فون کر کے کچھ نہ کچھ اپنا وقت پاس کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ بندہ جو آوارہ گرد ہو کبھی گھر میں نہیں ٹکا ہو اس کے لئے سارا دن گھر میں

Read more

کورونا وائرس – فرانس اور پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے جو رپورٹس اور اعداد و شمار حکومت کی طرف سے آ رہے ہیں اس پر ہم مکمل طور پر اعتبار نہیں کر سکتے کیوں کہ پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کپیسٹی بہت کم ہے۔ پاکستان اس وقت ایک دن میں صرف 3 ہزار سے 4 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو کہ بہت کم ہے۔ اس لئے بہت سے مریض جو بیمار بھی ہیں لیکن ان کو اپنے بیماری کے

Read more

مثبت رپورٹنگ

ہم لوگ بحیثیت قوم انتہائی نا شکرے ہیں۔ ہر چیز پر تنقید کرتے ہیں کسی بات پر خوش نہیں ہوتے۔ کوئی سیاسی لیڈر جھوٹ بولے اور اس پر غصہ آئے تو بات تو سمجھ آتی ہے لیکن اگر کوئی لیڈر سچ بھی بول رہا ہو اور پھر بھی غصہ آئے تو اس پر کیا کہا جائے؟ اب ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں کم از کم ان کو یہ کریڈٹ تو جاتا ہے کھ قوم سے جھوٹ

Read more

مداری پنا ترقی کا دشمن ہے

1999 اور 2000 میں جب میں پاکستان نیشنل فٹ بال کا حصہ تھا۔ تو ہم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں رہائش پذیر تھے۔ روزانہ ہم محتلف کھیلوں کے کھلاڑی آبپارہ مارکیٹ اتے تھے۔ ہم زیادہ تر یا تو کامران ہوٹل میں بیٹھتے تھے یا شیخ تسلیم کے میوزک شاپ پر گپ شپ لگتی۔ کامران ہوٹل کے سامنے وین اسٹاپ تھا جہاں بھارہ کہو کے لئے وین جاتی تھی۔ وہاں پر ہمیشہ کچھ مداری ہوتے تھے جو مردانہ کمزوری کے لئے دوائیں

Read more

عمران خان کی تقریر اور ہمارے خارجہ امور

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بہت سے لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے کشمیر سے متعلق حالیہ اقدامات کو عالمی دنیا کے سامنے رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریباً 50 منٹ تقریر کی۔ ”وزیر اعظم عمران خان کا تاریخی خطاب“ دنیا کا ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ عمران خان کی تقریر

Read more

اگر دونوں طرف پاکستان کے بیٹے ہیں تو مکالمہ کیوں نہیں؟

کسی بھی جنگ میں پہلا شکار سچ ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، سب ہارتے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں کودہرانے سے نہیں ان کے ازالہ سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جاری ٹینشن میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رکن پارلیمنٹ محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں چوکی پر حملہ کیا گیا، پشتون تحفظ موومنٹ کے

Read more

بھلا کٹھ پتلیوں سے کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟

کسی بھی جنگ میں پہلا شکار سچ ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، سب ہارتے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں کودہرانے سے نہیں ان کے ازالہ سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جاری ٹینشن میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رکن پارلیمنٹ محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں چوکی پر حملہ کیا گیا، پشتون تحفظ موومنٹ کے کا رکنان گرفتار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چھڑانا چاہتے تھے، اس مقصد کے لئے بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔

Read more

بھلا کٹھ پتلیوں سے کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟

پچھلی کئی دہائیوں سے جب بھی الیکشن کا وقت قریب آتا ہے تو تمام سیاسی جماتیں عوام کو مستقبل کے بارے میں سبز باغات دکھاتی ہیں۔ بے روزگاری کا خاتمہ، مہنگائی کا خاتمہ، مستقبل کے سہانے خواب، ملک کو ترقی کے جانب گامزن کر دیا جائے گا کے نعرے لگتے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں حکومت وقت کے کاموں پر تنقید کرتی ہے جبکہ حکومتی پارٹی اپنے اصلاحات اور اور پالیسیوں کا دفاع کرتی ہے۔ الیکشن کے بعد برسر اقتدار پارٹی یہ گردان شروع کر دیتی ہے کہ ملک نازک دور سے دور گزر رہا ہے، پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نئی حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے اور نئی حکومت کو وقت چاہیے، کیوں کہ پچھلی حکومتوں کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت کو وقت درکار ہے۔

Read more