جو لوگ سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں، وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں: اداکارہ اشنا شاہ
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پیغام میں اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر پاکستانی جو اداکاری کے شعبے اور اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔ اداکارہ اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ایسے لوگ اپنی غیرت دکھائیں اور ایسی ذہنیت والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال بھی ترک کر دیں۔
Facebook Comments HS



