عالمی یوتھ ایوارڈ 2021 میں پاکستانی طالبہ فاتح قرار


راؤنڈ ٹیبل گلوبل یوتھ ایوارڈ میں پاکستانی طالبہ اسماء طارق فتح مند ہوئی ہیں۔

یہ عالمی یوتھ ایوارڈ کے لیے راؤنڈ ٹیبل گلوبل تقریب کا انعقاد برطانیہ میں ہوتا ہے۔ تقریب اور اس میں دیے جانے والے ایوارڈ ایسے نوجوان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے فیلڈ میں قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کچھ کر دکھایا ہو۔ یہ ایوارڈ پچھلے دس سال سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے اس ایوارڈ شو میں 35 سے زائد ممالک کے نوجوان لڑکے لڑکیاں شرکت کر رہی تھیں۔ تقریب میں بیس منصف تھے۔ جو مقررہ معیار پر مقابلے میں شریک نوجوانوں کو ان کی کارکردگی پر پرکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔

مقابلے کے تین زمرہ جات ہوتے ہیں۔ ایک زمرہ تعلیم کا ہوتا ہے۔ یہ ان شرکا کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کم عمری میں تعلیم میں کوئی اہم کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ مقابلے میں دوسرا زمرہ تخلیق کا ہوتا ہے۔ جس کا فیصلہ شرکا کے تخلیقی کام کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح تیسرا زمرہ قیادت کا ہے۔

تمام شرکا اپنے اپنے کیے گئے کام کو اپنی متعلقہ کیٹیگری میں پیش کرتے ہیں۔ پھر جج اپنے مقررہ معیارات پر اسے پرکھ کر اس کی رینکنگ کر کے ان کی جیت اور شکست کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ مقابلہ نوعمر جوانوں کے لیے ہے جس کی حد پندرہ سال سے پچیس سال ہے۔ اس عمر کے نوجوان دنیا بھر سے اس مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مطلوبہ معیار اور زمرہ جات پر پورا اترتے ہیں تو آپ اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی طالبہ اسماء طارق نے یہ ایوارڈ لیڈرشپ ان امپاورمنٹ کے زمرے میں جیتا ہے۔

پچھلے سال کوڈ میں یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل پلیٹ فارم کے ساتھ پاکستان لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا۔ ہمارے پاس آفس نہیں تھے، ہم نے اپنے کمروں کو کلاس روم میں تبدیل کر دیا اور آن لائن کلاس کی مدد سے پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ہزار سے زائد سکول اور کالج کے بچوں کو لیڈر شپ کی تربیت دی۔ بنگلہ دیش کے روہنیا کیمپوں کے لیے بھی آن لائن واٹس ایپ کلاس کا آغاز کیا اور ہزاروں افراد کی تربیت کی۔ تعلیم کا مقصد صرف پڑھانا اور رٹا لگوانا ہی نہیں ہوتا بلکہ بچوں کی شخصی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ ہمیں شعور کی روشنی کو پھیلانا ہے۔

یہ ضروری نہیں کہ ہر کہانی کا آغاز خوشگوار ہو، مسکراہٹیں بکھیرتا ہو مگر ہر کہانی میں خدا آپ کو ایک بار چوائسز ضرور دیتا ہے کہ آؤ سنبھالو اپنی کہانی کو اور لے جاؤ جس طرف اور جہاں تم اسے لے جانا چاہتے ہیں۔ ہاں ہو سکتا ہے، تمہیں یہ چوائسز نہ ملی ہو کہ تمہیں کس طرح، کہاں اور کیسے اپنی زندگی کی کہانی شروع کرنی ہے مگر یہ تمہارے اختیار میں ہے کہ تم کہاں اور کیسے اس کہانی کو ختم کرنا چاہتے ہو۔ زندگی میں چیزیں، حالات سب اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں مگر کبھی ان حالات کی وجہ سے ہمت نہیں ہارنی، رکنا نہیں، بس لگے رہو۔ اردگرد سے سیکھتے رہو اور آگے بڑھتے رہو۔

Facebook Comments HS