آئی ایم ایف کا رویہ بہت سخت ہے: شوکت ترین


وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا رویہ اس بار بہت سخت ہے۔

جیو نیوز پر گفتگو کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ اس بار آئی ایم ایف ہمیں بہت سختی سے دیکھ رہا ہے، کئی چیزیں مجبوراً کرنی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائی ہے، انہوں نے تو پٹرولیم پروڈکٹس پر سیلز ٹیکس صفر کردیا تھا۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ کیا وہ پیٹرولم لیوی لگانے دیتے؟ ایسا مجبوری میں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments