ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا


ثانیہ مرزا
سابق ویمبلڈن ڈبل چیمپیئن اور انڈیا کی سپورٹس سٹار ثانیہ مرزا نے اعلان کیا ہے وہ سنہ 2022 کے بعد ٹینس کے کھیل سے ریٹائر ہو رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، ثانیہ مرزا نے یہ اعلان آسٹریلین اوپن میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد کیا ہے۔

انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا۔ میں ہر ہفتے اس کا جائزہ لوں گی اور مجھے یقین نہیں ہے کہ میں یہ سیزن پورا کر سکوں، لیکن میری خواہش ہو گی،’

35 سالہ مرزا نے 2005 میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

https://twitter.com/galattadotcom/status/1483789405680967685

لیکن چوٹ نے جلد ہی انھیں ڈبلز مقابلوں تک محدود کر دیا۔ 2015 میں انھوں نے سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگس کے ساتھ ویمبلڈن جیتا، پھر یو ایس اور آسٹریلین اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

وہ 2016 کے ریو اولمپکس میں اولمپکس کا تمغہ حاصل کرنے کے قریب پہنچی تھیں جب انھوں نے اور روہن بوپنا نے وینس ولیمز اور راجیو رام کے خلاف سیمی فائنل کھیلا تھا، لیکن آخر کار وہ ہار گئی تھیں۔

انھوں نے پارٹنر مہیش بھوپتی کے ساتھ دو گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیتے ہیں – 2009 آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اور فرنچ اوپن 2012 مکسڈ ڈبلز۔

مرزا نے نو عمری میں موسم گرما کی تعطیلات میں شوقیہ ٹینس کھیلنا شروع کیا، لیکن بالغوں کے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وہ اس کھیل کے بارے میں سنجیدہ ہو گئیں۔ انھوں نے 2002 کے ایشین گیمز میں 15 سال کی عمر میں اپنا پہلا سینئر ٹائٹل حاصل کیا۔

وہ 2003 میں ڈبلیو ٹی اے ٹور میں داخل ہوئیں اور بعد میں کیریئر کی اعلیٰ سنگلز رینکنگ میں دنیا میں 27 ویں نمبر پر پہنچ گئی، جو اب بھی کسی ہندوستانی خاتون کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔

مرزا کو ٹینس کے علاوہ ذاتی زندگی میں بھی کافی شہرت ملی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ان کی شادی بھی شامل ہے۔ ان کا ایک تین سال کا بیٹا ہے۔

مزید پڑھیے:

‘ثانیہ مرزا واحد انڈین ہیں جو سیمی فائنل میں جا رہی ہیں’

ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں واپسی پر جیت: ’خواتین کیا کیا حاصل کر سکتی ہیں اس کی کوئی انتہا نہیں‘

کیا ثانیہ نے بحث جیتنے کے لیے ’اپنا وقار کھو دیا‘؟

’دھوپ میں کھیلنے سے رنگت سانولی ہو گئی تو تم سے شادی کون کرے گا‘

زچگی کے بعد ٹینس میں واپسی

2019 میں، وہ دو سال کے زچگی کے وقفے کے بعد ٹینس کے عالمی مقابلوں میں واپس آئیں۔

ان کے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر تقریباً دو کروڑ پچاس لاکھ مداح ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا انڈیا کی سب سے مشہور خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

انھیں انڈیا جیسے کرکٹ کے جنون میں مبتلا ملک میں نوجوان خواتین کو ٹینس کھیلنے کی ترغیب دینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

وہ اپنے شریک حیات کے انتخاب جیسے معاملات پر ٹرول کیے جانے پر سخت ردعمل دینے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں۔

ثانیہ مرزا کی خبر انڈیا کے تمام اخبارات اور بہت سے عالمی اخبارات نے بھی ٹوئٹ کی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کے مداح انھیں خیر سگالی کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

ان کے ایک اور مداح نے لکھا کہ وہ کئی موقعوں پر اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی سطح پر کئی موقعوں پر ملک کے فخر کا باعث بنیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے ثانیہ مرزا کی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/RahulSh61138820/status/1483783638441656321

انڈیا سے ان کے ایک مداح راہول شنڈے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انڈیا کی تاریخ میں سب سے کامیاب ٹینس کی خاتون کھلاڑی۔ آپ ہم سب کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32300 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments