قرآن و سنت کے خلاف بننے والےقانون کی پاسداری نہیں کریں گے: مفتی منیب الرحمن


سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نےکہاہےکہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار اُمت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے، صحابہؓ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قرآن و سنت کے خلاف بننے والے کسی بھی قانون کی پاسداری اہلسنت نہیں کریں گے۔

حیدرآباد میں شانِ صدیق اکبرؓ کانفرنس سےخطاب کر تے ہوئےمفتی منیب الرحمن نےکہا کہ سیدناصدیق اکبرؓ کاعہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آپؓ کی سیرت و کردار امت کیلئے روشنی اور رہنمائی کا مظہر ہے۔ قرآن پاک میں ایک ہی آیت میں سات مرتبہ سیدنا صدیق اکبرؓ کا ذکر و شان بیان کی گئی ہے۔ سفر ہجرت کے وقت رسول اللہﷺ نے سیدنا صدیق اکبرؓ پر ہی اعتماد کا اظہار کیا، سفرمیں، بزم میں، رزم میں، جلوت و خلوت میں کوئی لمحہ نہیں جب صدیق اکبرؓ نےسرکارﷺ کی رفاقت کا حق ادا نہ کیا ہو۔

مفتی منیب الرحمن نےکہا کہ دنیا کے تمام عہدے عارضی ہیں اور ان سب سے اوپر رسول اللہﷺ کی ذات مبارک ہے، قرآن و سنت کے خلاف ہر فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments