لاہور میں مقتولہ گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق


لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں گھریلو ملازمہ کے قتل کے مقدمہ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ حمیرا نامی گھریلو ملازمہ کی نعش ویلنشیا کے علاقہ میں گھر سے ملی تھی۔ ملزم نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے نعش کو پھندہ بھی لگایا۔

پولیس کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔ وقوعہ کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کے بیان پر درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments HS