کینو کی افادیت


Dr Shahid M shahid

پاکستان میں مختلف قسم کے ترش پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔ جنہیں ترشاوہ پھل کہا جاتا ہے۔ ان پھلوں کی مختلف اقسام میں کینو، مسمی، فروٹر، ، سنگترہ، ریڈ بلڈ، گریپ فروٹ اور چکوترا شامل ہے۔ ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی رپورٹ کے مطابق سٹریس پھل پاکستان میں نمبر ون پر ہیں۔ ان فصلوں کی کاشت تقریباً ایک سو پچانوے 195 ہزار ہیکٹر رقبہ پر ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زیادہ رقبے پر ترشاوہ پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔ ان میں صرف چار لاکھ ایکڑ رقبے پر صرف کینو ہی کاشت کیا جاتا ہے۔ باقی ایک لاکھ رقبے پر دوسرے ترشاوہ پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔ واضح ہو کہ پنجاب میں ترشاوہ پھل زیادہ کاشت کیے جاتے ہیں ان میں سب سے زیادہ کینو کی پیداوار شامل ہے۔ پنجاب کے جن اضلاع میں کینو کاشت کیا جاتا ہے ان میں سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا کے جن ممالک میں کینو کی پیداوار بہت زیادہ ہے۔ ان میں ریاستہائے متحدہ، چین، برازیل، میکسیکو، مصر، ایران، اطالیہ، انڈونیشیا، ترکی، انڈیا اور پاکستان کے نام شامل ہیں۔ کینو موسم سرما کا پھل ہے۔ اس میں بہت زیادہ غذائیت اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اس میں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی طاقت موجود ہے۔ اس میں قدرتی ذائقہ اور مٹھاس ہوتی ہے جو اس کی لذت و تاثیر کا باعث بنتی ہے۔ اسے چھیل کر کھایا اور جوس کی صورت میں پیا جا سکتا ہے۔ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے۔ کینو میں کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اے، وٹامن B 1 اور B 9، وٹامن سی فولیٹ، تھائی مین، فاسفورس، پوٹاشیم جیسی معدنیات موجود ہیں۔ آئیں کچھ کینو کے طبی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہیں۔

1۔ غذائیت سے بھر پور : (Full of nutrition)

کینو غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں 60 کیلوریز، دو گرام شوگر، ایک گرام پروٹین، 14 مائیکرو گرام وٹامن اے، 70 ملی گرام وٹامن سی، 6 فیصد کیلشیم، 237 ملی گرام پوٹاشیم اور ایک 5۔ 1 گرام کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے۔

2۔ پانی کی وافر مقدار : (Plenty of water)

ایک کینو جس میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ ایک درمیانی کینو میں تقریباً آدھا کپ پانی موجود ہوتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن کے مطابق 19 اور اس سے زائد عمر کی خواتین کو روزانہ 2.7 لیٹر اور مردوں کو تین 7۔ 3 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

3۔ وٹامن سی کا حصول : (Getting Vitamin C)

کیونکہ کینو وٹامن سی کا قدرتی ذریعہ ہے جس کے استعمال سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ ایک کینو تقریباً 80 فیصد وٹامن سی کا ہدف پورا کر لیتا ہے۔ وٹامن سی مختلف انفیکشنز اور موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے جلد خوبصورت اور چہرے کی جھریوں سے نجات مل جاتی ہے۔

4۔ آنتوں اور صحت کی بحالی :
(Intestinal and health maintenance

ایک درمیانے کینو میں تقریباً تین گرام فائبر پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے فعل کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے یہاں تک کہ صحت بخش نیند میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ کینو میں تین گرام فائبر میں سے دو حل پذیر ہیں۔ باقی ایک قسم کا فائبر خون کے بڑھے ہوئے کولیسٹرول کی سطح کم اور پیٹ کی اندرونی چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

5۔ حاملہ خواتین : (Pregnant women)

کینو میں موجود وٹامنز بی اور فولک ایسڈ دوران حمل بہت مفید ثابت ہوتی ہیں کیونکہ فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن کی کمی دور کرتا ہے۔ چنانچہ دوران حمل ہر حاملہ خاتون کو کینو کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے۔

6۔ ہاتھ پاؤں کا سن ہونا :
(Weakness of hands and feet)

ماہرین کے مطابق جن افراد کے ہاتھ پاؤں سن ہوتے ہیں ان کے لیے کینو کا جوس بہت مفید ہے۔ ایسے لوگوں کو روزانہ تین ماہ تک کینو کا جوس پینا چاہیے۔

7۔ کولیسٹرول لیول : (Cholesterol level)

کین میں یہ خاص خوبی پائی جاتی ہے کہ وہ نقصان دے کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی بیماریوں کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔

8۔ جلد اور بالوں کی صحت : (Skin and hair health)

وٹامن سی کی مقدار نا صرف جسم کے دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے بلکہ یہ جلدی امراض سے تحفظ، مسوڑھوں کے انفیکشن، اور بالوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

9۔ دماغ کی صحت : (Mental Health)

کینو میں مختلف اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جیسے پوٹاشیم اور وٹامن B 1 اور B 9۔ پوٹاشیم دماغ کی طرف خون بڑھانے اور بہت سے اعصابی امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ یہ الزائمر متلی قے اور ذہنی دباؤ سے بچاتا ہے۔

10۔ ڈمنشیا سے نجات : (Dementia relief)

تحقیق سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ روزانہ ایک کپ جوس پینے سے اس مرض سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ کینو کا مسلسل استعمال ڈمنشیا کا تقریباً 74 فیصد خطرہ کم کر دیتا ہے۔

11۔ یادداشت : (Memory)

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ کی تحقیق کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے کہ مالٹے کے جوس کا روزانہ استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود کیمیکل خون کی گردش بہتر بناتے ہیں۔

12۔ دل کے امراض : (Heart disease)

کینو میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار دل کی شریانوں کو سخت ہونے سے بچاتی ہے۔ لہذا روزمرہ زندگی میں کینو کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے۔

13۔ کم اور ہائی بلڈ پریشر :
(Low and high blood pressure)

کینو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے کم اور ہائی دونوں قسم کا پریشر ٹھیک رہتا ہے۔

14۔ کینسر سے تحفظ : (Cancer protection)

چونکہ کینو اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے۔ یہ وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ کینسر والے آزاد ریڈیکلز کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بڑی آنت کے کینسر کو روکنے کے لیے وٹامن سی بہت ضروری ہے۔

15۔ دائمی بدہضمی : (Chronic indigestion)

جو لوگ اکثر بدہضمی کا شکار رہتے ہیں انہیں سردیوں میں کینو کا استعمال کرنا چاہیے۔ سونے سے پہلے روزانہ ایک کینو یا اس کا جوس پینا چاہیے۔ کینو کے مسلسل استعمال سے تیزابیت کھٹے ڈکار، سینے کی جلن اور بد ہضمی جیسے امراض ٹھیک ہو جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments