لتا منگیشکر: نگینے آسمان سے نہیں اترتے


اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپک
شعلہ سا لپک جائے ہے، آواز تو دیکھو!
موسیقی کے جہاں کی ایک محبت بھری، سریلی آواز بھی جاتی رہی

میری اٹھائیس سالہ زندگی میں جس آواز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ آواز لتا دیدی کی ہے۔ آج دل بہت افسردہ ہے کون اس کو بہلائے۔ ہاں۔ لتا جی کے گیت ہی دل کو بہلا سکتے ہیں۔ فن اور فن کار کب مرتے ہے وہ تو زندگی کی نئی راہوں کی نوید دیتے ہیں، جینے کے نئے طرز بتاتے ہیں۔ گلشن موسیقی میں وہ ایسا معصوم، مخمور پرندہ ہے جس کی چہک نے سارے گلشن کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔ قدرت کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت لتا جی کی آواز ہے۔

اس نے دنیائے موسیقی کو عظیم گیتوں سے نوازا۔ اس کی مدھر آواز ویرانے میں بہار لے آتی ہے، اور لتا جی کی آواز دل پر ایسی لطیف دستک دیتی ہے کہ دل کا موسم شاد ہو جاتا ہے۔ اس کی آواز میں پھولوں کی مہک مسکراتی ہے۔ مہکی ہوئی سانسوں سے وہ نرم ساز تخلیق کرتی ہے۔ اس کے دل کش گیت کیسے کیسے زندگی کے رنگ بھرتے ہیں، ہواؤں میں لہلہاتے ہیں۔ اس کی آواز سن کر رات کا جنگل بیدار ہو جاتا ہے۔ اس کی آواز نیلی نیلی خاموش دھند لی یادوں کو نمایاں کرتی ہے۔ اس کے گیت جیون کا حسین راستہ دکھاتے ہیں۔ یوں تو ہر شخص اس بھری دنیا میں تنہا ہے لیکن اس تنہائی کو ختم کیا جاسکتا ہے یا خوب صورت بنایا جیسا سکتا ہے اور یہ سب لتا جی کے گیتوں سے ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ دل راکھ کا ڈھیر ہے جس نے ابھی تک لتا جی کا کوئی گیت نہیں سنا۔

لتا جی کے گیت سننے کے بعد تصور بن کر ذہن کی آغوش میں برسنے لگتے ہیں۔ اس زیست میں عجب طرح کے مرحلے گزر رہے ہیں زندگی کی آس بجھتی جاتی ہے۔ جب زندگی یادوں کے بجھے دیے بن جائے، جب اشک بھی تھمنے کا نام نہ لے رہے ہو۔ غم دنیا میں الجھے ہوئے لوگ جب اپنا سر پیٹتے ہیں۔ گردش وقت جب راس نہ آئے، جب درد کی کہانیاں کا سلسلہ ٹوٹتا نہیں، جب وصال کی امیدیں ٹوٹ جائیں، شب روز اداسیوں میں بسر ہو رہے ہوں تو ایسے میں لتا جی کے گیت چھم چھم کر کے زندگی کی نوید دیتے ہیں۔ اس کے گیت سوکھے ساون میں میٹھے بوند برساتے ہیں۔ یوں تو لتا جی کا ہر گیت فن کی بلندیوں پر پرواز کرتا ہے۔ میں نے ان کے چند گیتوں کا انتخاب کیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں

1) ہم پیار میں جلنے والوں کو چین کہاں آرام کہاں
2) جلتا ہے بدن، ہائے جلتا ہے بدن
3) احسان تیرا ہو گا مجھ پر
4) نیناں برسے رم جم رم جم
5) میرے پیار کی عمر ہو اتنی صنم
6) آپ یوں فاصلوں سے گزرتے رہے
7) جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا
8) اے دل ناداں
9) اس موڑ سے جاتے ہیں
10 ) نام گم جائے گا چہرہ یہ بدل جائے گا
11 ) لگ جا گلے کہ پھر یہ حسین رات ہو نہ
12 ) یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں
13 ) بہارو میرا جیون بھی سنوارو

Facebook Comments HS