ہم چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہے: شیخ رشید کا اعتراف 


ہم چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہے ، شیخ رشید نے اعتراف کرلیا

 وفاقی وزیر  داخلہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہی۔

اسلام آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔  اس وقت سب سے زیادہ مضبوط کیسز  شہباز شریف اور  حمزہ شہباز کے خلاف ہیں۔ شہباز شریف اسی لئے سب سے زیادہ متحرک ہیں۔ ان کیسز میں بڑی جان ہے مگر ہم نتائج نہیں لا سکے۔ نیب کے کیسز نے عدالتوں میں بہت زیادہ وقت لیا۔ میگا کرپشن کے 70 کیسز ہیں جن کا فیصلہ ہونا چاہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہماری حکومت کے ڈیڑھ سال میں  ان کیسز کا فیصلہ ہو ۔

Facebook Comments HS