بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد فروری کے آخر میں پیش کی جائے گی


اسلام آباد  سے روز نامہ جنگ کے رپورٹر کے مطابق حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد رواں ماہ کے آخر میں پیش کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ پی پی پی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری اس معاملے پر پہلے ہی اپنی رائے دے چکے ہیں۔

اس سلسلے میں میاں شہباز شریف اور مریم نواز آج جمعرات کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ شہباز شریف اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے۔

 باخبر زرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت دی ہے۔

Facebook Comments HS