کیلبری فونٹ والی مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نہیں: اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج قرار دیا کہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو جعلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت میں مندرجہ ذیل اہم کمنٹ دیے گئے۔
جب آپ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی کہتے ہیں تو اس کا مطلب کیا ہے؟ فونٹ کیا تھا اس پر بعد میں آتے ہیں، عدالت
کیا کہیں سے ثابت ہوا مریم نواز حسین نواز کے اس ڈیڈ پر دستخط نہیں؟ عدالت
نہیں ایسا ثابت نہیں ہوا، نیب
اگر ایسا ہے تو پھر ڈاکومنٹ جعلی نہیں، پری ڈیٹڈ کہلائے گا، عدالت
اگر ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز اور حسین نواز کے دستخط موجود ہیں اور وہ اسے تسلیم کرتے ہیں تو ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نہیں۔ یہ جعلسازی کے زمرے میں نہیں آتا۔ اگر حسین نواز آ کر کہہ دیتے کہ دستخط ان کے نہیں تو پھر بات جعلسازی کی طرف جاتی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
مریم نواز نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ”آپ جھوٹ بولیں، یا آپ سازش کریں، آپ کچھ بھی کر لیں، چند دنوں کے لیے آپ کا جھوٹ تو چل جاتا ہے ہمیشہ کے لیے نہیں چل سکتا۔ آج جس طرح جج صاحبان نے نیب سے سوال کیے اور نیب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ میں کورٹ رپورٹررز سے درخواست کروں گی کہ آج قوم کو ضرور بتائیں کہ کس طرح نیب کا، عمران خان کا، نیب اور عمران خان کے گٹھ جوڑ کا آج اللہ تعالیٰ نے آج پورا دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا ہے، تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گی اور فیصلے کا اور انصاف کا انتظار کروں گی اسلام آباد ہائی کورٹ سے“ ۔

