سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ رحمان ملک پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں وزیر داخلہ بھی رہے۔
رحمان ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ترجمان کے مطابق رحمان ملک اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔
Facebook Comments HS


