ایکسپائری ڈیٹ


دکان سے دودھ کا ڈبہ لائے، چائے کی کیتلی میں انڈیلنے کے لیے اسے کھولنے لگے تو دیکھا اسے ایکسپائر ہوئے دو ماہ ہو چکے تھے۔ دکان پہ جا کر دودھ واپس کیا اور دکاندار کو اس کی غلطی کا احساس دلایا (جس کا شاید کچھ فائدہ نہ ہوا ہو) کیوں کہ اس کے لیے یہ کوئی اہم بات نہیں ہے لیکن ہمیں اپنی صحت کے لیے خود ان باتوں کا سختی سے خیال رکھنا چاہیے۔

بازار سے کبھی بھی کوئی دوائی یا کھانے پینے والی ڈبہ بند چیز لیں تو اس کے اوپر ایکسپائری ڈیٹ لازمی دیکھ لیا کریں۔ عموماً ان سب پہ مطلوبہ چیز کے بننے اور ایکسپائر ہونے کی تاریخ لازمی درج ہوتی ہے۔

بننے کی تاریخ (MFG)
خاتمے /ایکسپائری کی تاریخ (EXP)

جس طرح ذیل کی تصویر میں دیکھیں تو یہاں دونوں چیزیں درج ہیں۔ پہلے تاریخ، پھر مہینہ، پھر سال درج ہوتا ہے۔

Manufacturing date: 04-09-14
Expiry date: 04-09-17

یعنی اس ڈبے والی چیز چار ستمبر دو ہزار چودہ کو بنائی گئی اور یہ چار ستمبر دو ہزار سترہ تک اس بند ڈبے میں ٹھیک رہے گی۔ اس کے بعد اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

بازار سے ڈبہ بند دودھ، دہی، بسکٹ، بریڈ یا ایسی کوئی بھی چیز لیتے وقت یہ تاریخ لازمی دیکھیں اور اگر اس چیز کے استعمال کی تاریخ گزر چکی ہو یعنی وہ ایکسپائر ہو چکی ہو تو مطلوبہ دکان دار کو اسی وقت ایکسپائر چیز رکھنے پہ جھاڑ پلائیں۔

ایسی ایکسپائری چیزیں رکھنے والے دکان دار اگر بات نہ مانیں تو متعلقہ محکمے کو رپورٹ کریں اور ایسی دکان کا بائیکاٹ کریں کیونکہ ایسی چیز کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ اور جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ادویات کا استعمال کرتے وقت بھی ان کی ایکسپائری ڈیٹ لازمی دیکھا کریں۔ بہت سے لوگ عموماً گھروں میں بخار کی یا درد کش ادویات رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پہ ان کی ایکسپائری ڈیٹ دیکھے بغیر استعمال کر لیتے ہیں۔ اپنے گھر میں موجود تمام ادویات وغیرہ کی ایکسپائری ڈیٹ لازمی چیک کرتے رہا کریں۔

Facebook Comments HS