پاکستان میں داعش کا منظم وجود نہیں ہے: رانا ثناءاللہ
صوبائی وزیرقانون راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ داعش کا منظم وجود نہیں جب کہ پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں وہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل آئیں، پرویزالٰہی کی سیاست ختم ہوگئی ہے انہیں صرف الزامات لگانے کی عادت ہے، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فورتھ شیڈول والے افراد پرپابندی لگائی جب کہ پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
رانا ثنااللہ نے داعش کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ داعش کیلئے جولوگ لڑنے گئے ہیں وہ واپس آئیں گے تو پہلے ہمارے پاس ہوں گے جب کہ داعش کا منظم وجود نہیں تاہم ڈی جی آئی بی کی داعش کے حوالے سے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).