افغانستان میں تعلیم نسواں پر پابندی


طلب العلم فریضۃٌ علٰی کل مسلمٍ۔
ترجمہ: یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ”(ابن ماجہ، 1 / 146حدیث:224)

کتاب ”امانی فکر“ غازی امان اللہ خان کی زندگی پر ایک زبردست کتاب جس میں غازی امان اللہ خان کے دور حکومت کی داستان پر عجیب قسم کی روشنی ڈالی ہے۔ غازی امان اللہ خان نے 1928 لویہ جرگہ میں کہا کہ کوئی ملک اس وقت ترقی نہیں کر سکتا جب تک عورت نیچے حالت میں ہو۔ یہی سوچ اور فکر باچا خان کی بھی تھی۔

امیر حبیب اللہ خان نے 1914 میں اپنے بیٹے غازی امان اللہ خان کے لیے شادی کا فیصلہ کیا۔ اور خواہش تھی کہ یہ شادی دھوم دھام سے ہو جائے۔  سات دن، رات کابل میں جشن منایا جائے۔ رنگ برنگ پروگرام ہو جائے۔ جب غازی امان اللہ کو خبر ہوئی کہ امیر حبیب اللہ کی یہ خواہش ہے۔ تو اس طرح کے جشن اور پروگرام کو پسند نہیں کیا۔ اور کہا کہ اگر امیر حبیب اللہ خان چاہے میری شادی کے خرچ پر گرل سکول یا گرل ہسپتال بنایا جائے تو اچھا ہے۔ اور میری شادی کا پروگرام سادگی سے کیا جائے۔ تو امیر حبیب اللہ خان تیسرے بیٹے کی خواہش سے بہت خوش ہوئے۔ اور شادی کو سادگی سے کیا۔

غازی امان اللہ خان نے جب 1919 میں اقتدار پر قبضہ کیا تو اس نے زیادہ توجہ حقوق نسواں پر دی۔ اس کے دور حکومت میں پہلی بار 1922 (مستورات) کے نام ایک گرل سکول بن گیا۔ اور اس کے بعد زایشگا ہسپتال بن گیا۔ جس میں باہر ممالک کے قابل ڈاکٹرز تھے۔ اور 1924 میں عورت کی مدد کے لیے ایک گروپ ( ارشاد نسواں ) بنایا۔ اور ایک رسالہ بھی شائع کیا گیا۔ 1921 میں غازی امان اللہ خان نے گرل سکول (عصمت) کے نام پر بنایا جو اس کی بیوی ملکہ ثوریہ کی نگرانی میں تھا

1928 میں صرف کابل میں آٹھ سو لڑکیاں سکول جا رہی تھیں۔ اس لیے انگریز نے پیر کے لباس میں غازی امان اللہ کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا کہ تعلیم نسواں اسلام کے خلاف ہیں اور بے شعور عوام کو غازی امان اللہ خان کے خلاف خوب استعمال کیا۔ اور اس کو اقتدار سے ہٹا دیا۔

دینی تعلیم تو فرض ہے مرد اور عورت دونوں پر جیسا کہ اوپر حدیث میں ذکر ہے۔ اور ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنا  چاہیے۔ لیکن افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کس لحاظ سے ہے۔ اگر اسلامی لحاظ سے ہو تو تعلیم سے نہیں روک سکتے ہاں نظام اور باپردہ کا سسٹم تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments