فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں
وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک گاؤں میں لگا دیے گئے۔ لوگ کہتے ہیں 50 سال میں کبھی ایسا کام نہیں ہوا جو فرح خان نے ایک سال میں کام کروا دیے۔
گاؤں میں بہترین سڑکيں، غریبوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام، پناہ گاہ موجود ہیں، اسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔
گاؤں میں پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں، لیکن اسی گاؤں سے 200 میٹر کے فاصلے پر دوسرے گاؤں ماچھی، میں کچھ بھی نہیں ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکيں ہیں، اسپتال بھی نہيں ہیں۔
Facebook Comments HS
