عام انتخابات نوے روز میں کروانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت سے چار ماہ کا اضافی وقت مانگتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے میں تاخیر کی گئی ہے۔ اس نے کئی خطوط کا حوالہ دیا ہے جو اس سلسلے میں اس نے حکومت کو لکھے تھے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے لیکن آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے

Facebook Comments HS