بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی چل بسیں


پاکستان کی معروف سماجی اور فلاحی کارکن بلقیس بانو ایدھی کی جمعے کو کراچی میں وفات ہوگئی ہے۔

وہ معروف سماجی کارکن مرحوم مولانا عبدالستار ایدھی کی اہلیہ تھیں۔

وہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

بلقیس ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن چلانے میں اپنے شوہر کا شانہ بشانہ ساتھ دیا اور عبدالستار ایدھی کی موت کے بعد بھی اپنے فلاحی کاموں میں مصروف رہیں۔ ایدھی کہا کرتے تھے کہ ان کی بیوی کی مدد اور انسان خدمت کے بغیر ان کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن چلانا ناممکن تھا۔

ابھی ایک روز پہلے ہی نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ بلقیس ایدھی کی تیمار داری کے لیے ہسپتال میں موجود تھیں۔

کراچی میں 1947 میں پیدا ہونے والی بلقیس ایدھی ایک پروفیشنل نرس تھیں جنھیں ’پاکستان کی ماں‘ بھی کہا جاتا تھا۔

وہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں اور ان کی فلاحی تنظیم پورے پاکستان میں خدمات سر انجام دیتی ہے، ان میں کراچی میں ایمرجنسی سروس اور ایک ہسپتال بھی شامل ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے اور ان کے مرحوم شوہر نے اب تک 16 ہزار لاوارث بچے گود لیے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments