پکوان کی بہترین تصاویر کا عالمی مقابلہ: کباب بیچنے والے کشمیری شخص کی تصویرہ بازی لے گئی


Street food vendor surrounded by smoke as they prepare food
Debdatta Chakraborty
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک کباب بنانے والے شخص کی محسورکن تصویر کو ایک بڑا فوٹوگرافی ایوارڈ مل گیا ہے۔ دیبدتا چکربورتی کو پنک لیڈی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے یہ تصویر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بنائی تھی اور اسے کبابیانہ کا نام دیا تھا۔

انڈین فوٹوگرافر نے یہ تصویر ایک پرہجوم سڑک پر رات کے وقت بنائی تھی جب گلی میں پکوان بنانے والے وازوان کباب اور دیگر کھانے بنانے میں مصروف تھے۔

اس ایوارڈ کی بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینیون کہتی ہیں کہ ’آج کی دنیا میں، پہلے سے زیادہ ہمیں محبت اور سکون کی طلب ہوتی ہے اور اس تصویر میں ہمیں اس بارے میں یقین دہانی کروانے کے لیے بہت کچھ ہے۔ خوبصورتی سے عکس بند کیے گئے دھوئیں کا حصار، سنہری روشنی اور اس شخص کے چہرے کے تاثرات جو کھانا دوسروں سے شیئر کرنے کے لیے بنا رہا ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’چنگاریاں انگیٹھی سے اڑتی دیکھی جا سکتی ہیں، اور بھنے ہوئے گوشت کی خوشبو ہم تصویر دیکھتے ہی سونگھ سکتے ہیں۔ ایسے میں ہم اس کا گرم اور مزیدار ذائقے کا بھی تصور کر لیتے ہیں۔‘

اس تصویر سے پیار چھلکتا ہے لیکن انتہائی متاثر کن بھی، یہ ایک روح پرور منظر ہے۔‘

اس مقابلے کے لیے 60 سے زیادہ ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جیتنے والوں کا اعلان آن لائن ایک لائیو سٹریم ایونٹ کے ذریعے کیا گیا۔

یہاں ہم آپ کو اس مقابلے کی مختلف درجہ بندیوں میں جیتنے والے فوٹوگرافرز کی تصاویر پیش کر رہے ہیں۔

Short presentational grey line

چینیوں کا روایتی ہنر (شین یینگ کی تصویر)

A family making red coloured dumplings
Chen Ying
یہ تصویر چین میں ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں بنائی گئی ہے۔ یہاں ایک خاندان اکھٹے ہو کر ایک خاص قسم کا روایتی پکوان بنا رہے ہیں۔ وہ ایک لکڑے کے سانچے کی مدد سے ان ڈمپلنگز میں ’مقدر‘ اور ’خوشی‘ جیسے الفاظ کندہ کر رہے ہیں اور انھیں ایک بڑی کڑاھی میں تلنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس روایت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا، اور اگلا برس خوشحال ثابت ہو گا۔

ٹیبل پر پکوان: برطانیہ میں جان کیری کی تصویر

رٹز
John Carey
رٹز ریستوارن کا تجربہ اس تصویر میں ایک مخصوص انداز میں عیاں ہے

فیوجی فلم ایوارڈ فار انوویشن: سینٹرل پارک، یولی واسیلیو، بلغاریہ

فوٹو
Yuliy Vasilev
یہ تصویر فوڈٹوپیا نامی پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس میں کھانے کی اشیا کے ذریعے منی ایچر دنیا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دی کلیئر آہو ایوارڈ فار وومن فوٹوگرافرز: جنوبی افریقہ میں مارگریٹ اویلوفس کی تصویر

پھول
Marguerite Oelofse
فرانسیسی فنکار ہینری میٹیس سے متاثر ہو کر افریقی ثقافت کو ابھارنے کی کوشش کی گئی

برطانیہ میں کاسیا سیسیلسکا فیبر کی تصویر میں مچھلیوں کو سکھانے کا منظر

مچھلی
Kasia Ciesielska-Faber
ناروے کی اس تصویر میں مچھلیاں اس پورے لینڈ سکیپ کا ایک حصہ بنی ہوئی نظر آتی ہے، باہر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تھوڑا سا کم ہے، اور موسم سٹاک فش پروڈکشن کے لیے بہترین ہے۔

پکوانوں کی سیاست: خوابوں کی اڑان، بنگلہ دیش سے کے ایم اسد کی تصویر

A young girl looks up as she collects water
K M Asad
ایک چھوٹی بچی اپنی بڑی بہن کے ساتھ مل کر پانی بھر رہی ہے، یہ تصویر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گذشتہ برس بنائی گئی ہے۔

فوڈ سٹائلسٹ ایوارڈ: جرمنی سے کیرولین سٹروتھ کی تصویر

Colourful vegetable tart
Carolin Strothe

مچھلی بنانے کا منظر، روپکوتھا رائے بارائے، بنگلہ دیش

Two women and a child squat outside as they process fish
Rupkotha Roy Barai
بنگلہ دیش میں گاؤں کی خواتین مچھلی بنانے کے مراحل میں ہیں

ایرازوریز وائن فوٹوگرافر آف دی ایئر: جان ویانڈ کی برطانیہ سے تصویر

A man in a misty vineyard gathering prunings
Jon Wyand

پاؤلو گرنزا اور سلویا واؤلا کی اٹلی سے گاجر کی فصل کی تصویر

Carrots sliced vertically sit in soil, with hands holding their leaves
Paolo Grinza and Silvia Vaulà
یہ تصویر ایک ایسی فوٹوگرافی سیریز کا حصہ ہے جس کا عنوان ہے کام کرتے ہاتھ۔

پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر (جنوبی مشرقی ایشیا: مچھیروں کی دنیا، ویتنام میں بنائی گئی تصاویر، تھیئن نگویین

فوٹوگراف
Thien Nguyen Ngoc
ایک نئے دن کی روشنی کشتی سے نکلنے والے دھوئیں کو روشن کر رہی ہے، اور سبز رنگ کے جال پانی کے نیچے حرکت کرتے دیکھے جا سکتے ہیں اور مقامی مچھیرے ان جالوں کو کھینچ رہے ہیں

یہ تمام تصاویر پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 کی اجازت سے استعمال کی گئی ہیں۔ آخری مرحلے تک پہنچنے والی تصاویر برسٹل رائل فوٹو گرافک سوسائٹی میں 20 نومبر سے 12 دسمبر 2022 تک دکھائی جائیں گے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp