امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے کی منظوری دے دی


\"fامریکی حکومت نے پاکستان کو 8 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔ لڑاکا طیاروں کے علاوہ جدید ریڈار اور دیگر فوجی سامان بھی فراہم کیاجائےگا۔ پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایف 16 لڑاکا طیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی کل مالیت تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہے۔
پنٹاگون کی ڈیفنس سکیورٹی کارپوریشن ایجنسی نے اس ڈیل سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کاسٹرٹیجک پارٹنر ہے، پاکستان کو اسلحے کی فراہمی سے خطے میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا۔
اس سے قبل امریکی سینیٹ کی خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کورکر نے پاکستان کو ایف 16 طیارے فراہم کیے جانے کی مخالفت کی تھی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو تحریر کیے گئے ایک خط میں باب کورکر نے کہا کہ پاکستان کے حقانی گروپ سے روابط ہیں، اس لیے ایف 16 طیارے فروخت نہ کیے جائیں ، تاہم واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments