باجوڑ میں تعمیر کردہ مہنگے آبپاشی منصوبے کئی برس سے غیر فعال


باجوڑ کے اکثر علاقوں میں آبپاشی کے ٹیوب ویل موجود ہیں جو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان ٹیوب ویلوں سے باجوڑ کی سینکڑوں ایکڑ پر محیط ایگریکلچر زمین سیراب ہوتے تھے۔ جہاں پر تمام باجوڑ کے زمیندار بڑی مقدار میں گندم، سبزی، فروٹ، پودے، درخت وغیرہ اگاتے تھے۔ اور سب سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور سرسبز و شاداب باجوڑ کا منظر پیش کرتا تھا۔

لیکن متعلقہ محکمے کی غفلت اور کمیونٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے اب یہ ٹیوب ویل غیر فعال پڑے ہیں۔ قیمتی مشینیں خراب ہو گئی ہیں۔ پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، ویسے بھی خشک سالی کی وجہ سے تقریباً پورے باجوڑ کی زمین بنجر پڑ ہے۔

باجوڑ کے علاقے رشکئی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ریاض الدین نے بتایا کہ رشکئی میں بھٹو دور میں تین ٹیوب ویل منظور ہوئے تھے۔ جس سے رشکئی کے پورا علاقہ سیراب ہو جاتا تھا۔ مگر بدقسمتی سے 2008 کے ملٹری آپریشن کے دوران یہی ٹیوب ویل خراب ہو گئے اور ابھی تک غیر فعال پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی نے نہ کسی ایم این اے، ایم پی اے اور نہ متعلقہ ادارے نے اس پر توجہ دی۔ تاکہ یہ دوبارہ فعال ہو جائیں۔

بد قسمتی سے کوئی بھی حکومت پچھلے حکومت کی ترقیاتی منصوبوں پر توجہ نہیں دیتی کیوں کہ ہر کوئی کریڈٹ لینے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کی یہ کوشش ہوتا ہے کہ تختی پر میرا نام لکھا ہوا ہو۔ پرانے ترقیاتی منصوبے تو کسی اور کے منظور شدہ ہوتے ہیں تو کبھی نہیں چاہتے کہ پچھلے حکومت کی ترقیاتی منصوبوں کو مرمت کریں۔ کیوں کہ پھر کریڈٹ تو پچھلے حکومت کو جاتا ہے ۔ کوئی بھی یہ نہیں سوچتا ہے کہ اس منصوبے پر لگایا گیا پیسہ تو ہمارے ٹیکس سے ہے، کوئی اپنے گھر سے نہیں لایا۔

مگر وہ یہی پیسہ اپنی ذاتی رقم سمجھ کر بے دردی سے خرچ کرتے ہیں۔ ہاں جہاں ضرورت ہو نئے منصوبے تعمیر کریں لیکن جہاں پہلے سے ترقیاتی منصوبے موجود ہوں اور معمولی خرابی کی وجہ سے غیر فعال پڑے ہو۔ تو اس کو دوبارہ فعال کرنا چاہیے۔ اس پر پیسے بھی کم خرچ ہوجائیں گے۔ اور پہلے سے موجود منصوبہ ضائع ہو نے سے بھی بچ جائے گا۔ لیکن بد قسمتی سے کریڈٹ لینے اور انا کی وجہ سے ہمارے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے منصوبے ناکارہ ہوتے جا رہے ہیں۔

میں ان تمام افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیں عہد کریں کہ اس دھرتی کی خاطر کریڈٹ لینے کی اور ذاتی مفاد کی بجائے عوامی مفاد پر ترجیح دیں۔ باجوڑ کے عوام کا ایم این ایز، ایگریکلچر اور محکمہ ایریگیشن کے حکام سے مطالبہ ہے کہ باجوڑ میں پہلے موجود آبپاشی کے ٹیوب ویل دوبارہ فعال کر کے زراعت کو فروغ دیا جائے۔