پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کی ناک کاٹ دی
رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی لڑکی کے بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے ناک کاٹ دی۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ظاہرپیرکےقریب موضع لاڑاں میں پیش آیا۔ غیرت کے نام پر محمداجمل نامی شخص نےاپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے پسند کی شادی کرنے والے 30 سالہ نوجوان رجب علی پرتشدد کیا اوراس کی ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔
نوجوان کوتشویشناک حالت میں خان پور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).