کراچی میں بارش: شہریوں کا ایک دوسرے کو گھر باہر نہ نکلنے کا مشورہ
بی بی سی کے نامہ نگار رشید شکور نے بتایا کہ میرے موبائل پر بھی دوستوں اور عزیزوں کی جانب سے ایک دوسرے کو کچھ ایسے ہی پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
شہر میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش ابھی بھی مکمل طور پر تھمی نہیں ہے اور آسمان پر منڈلاتے سیاہ بادل مزید پارش کی پیغام دے رہے ہیں۔
نامہ نگار کے مطابق بارش نے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، کم ہی شاہرائیں ایسی ہیں جہاں کوئی مین ہول ڈھکا ہوا ہے، دوسرے بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے کرنٹ لگنے کے واقعات کا سب سے بڑا خطرہ ہوتا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رات بھر تیز بارش سے شہر کے متعدد علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، فیڈرل بی ایریا، پی ایچ اے، جیل روڈ، شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادار بارش کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
کراچی میں جاری تیز بارش کے باعث کراچی حیدر آباد موٹروے پر پانی کا بڑا ریلا آ جانے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک کو معطل کرنا پڑا۔
https://twitter.com/Pak_Weather/status/1546291568382025729?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
اب یہ بارشیں ٹوئٹر پر ایک موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ صارفین نے متعلقہ اداروں، محکموں، صوبائی اور شہری حکومتوں کو بھی بارشوں میں ناقص انتظامات پر شدید تقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
‘تھنکنگ آف کراچی ‘ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ تجاویز بھی سامنے آئیں کہ شہر میں بہت زیادہ بارشوں کی اطلاعات ہیں لہٰذا غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
https://twitter.com/ThinkingKarachi/status/1546334770371727360?s=20&t=ygNNbqpzM4E9qOrvlUwkkQ
شاہراؤں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے بعد گاڑیاں، موٹر سائیکلز، آٹو رکشا وغیرہ پھنسے ہوئے ہیں۔ جبکہ نشیبی علاقوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز اور موسلا دار بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
https://twitter.com/mashaheryar/status/1546268097640034305?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
صارفین نے ایسی تصاویر بھی شئیر کی ہیں جن سے ایسا لگتا ہے کہ شاہرائیں سیلابی ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
https://twitter.com/SoniaTabassum22/status/1546001877900431361?s=20&t=IC3tMjdbTTFUP_QJDTGRFw
سونیا تبسم نامی ایک صارف نے ایک ایسے میکینک کی تصاویر شیئر کی ہیں جو بارشوں میں خراب ہو جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رضاکارانہ طور پر مرمت کر کے لوگوں کو سیلابی صورتحال سے نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔
صحافی وقاص عالم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے پیغام دیا کہ لوگ ڈی ایچ اے کی جانب جانے سے گریز کریں۔
https://twitter.com/WaqasAalam/status/1546322637789560834
سینیئر صحافی اور تجزیہ کار مظہرعباس نے لکھا کہ ملک کی معاشی شہہ رگ ہماری معیشت کی طرح ڈوبنے کے قریب ہے۔ انھوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب آپ اپنے اہم مرکز کو نہیں بچا سکتے تو پھر آپ ترقی کیسے کر سکتے ہیں۔ ‘یہ 75 برس کی کہانی ہے۔ ‘
https://twitter.com/MazharAbbasGEO/status/1546340053533822978?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ گذشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے، سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے۔
https://twitter.com/junaidmuhammadd/status/1546341822984646658?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
کراچی میں مقیم سپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار نے لکھا کہ رات بھر بارش ہوتی رہی اور ابھی بھی یہ سلسلہ تھما نہیں۔ انھوں نے بھی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
https://twitter.com/GhaffarDawnNews/status/1546311759639810049?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
یہ بھی پڑھیے
مون سون پاکستان میں داخل: معمول سے زیادہ بارشیں کیوں متوقع ہیں؟
صوبہ سندھ میں پانی کی شدید کمی: ’ہمیں تو عملی طور پر قحط سالی کا سامنا ہے‘
پاکستان کے کن شہروں میں کتنی بارش ہو گی اور اربن فلڈنگ کے خدشات کہاں کہاں ہیں؟
محمد ثاقب نامی صارف نے اپنے گھر کے اندر بارش کے پانی کے داخل ہونے کے مناظر دکھائے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم کے تحت کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے، پیر کو بھی دن بھر ہلکی اور معتدل بارش کا سلسہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
https://twitter.com/MSaqibAshraf/status/1546271611535339520?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ 14 جولائی کی شام سے بارش برسانے والا ایک اور سسٹم بھی آسکتا ہے،یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا، پہلے سسٹم کی طرح دوسرا سسٹم بھی مضبوط ہوسکتا ہے،دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دار بارش کا امکان ہے۔
اس تباہی سے ڈی ایچ اے جیسے پرتعیش علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ فاطمہ رانا نے ٹوئٹر پر ایسی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے یہاں کے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
https://twitter.com/RealFatimaRana/status/1546334463717789697?s=20&t=rz1VB8r9S9ntBFXQj71sFw
ندا علی نامی صارف نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے قبل ایسی وارننگز کے باوجود اس تباہی سے بچنے کی کوئی بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی جا سکیں۔ انھوں نے اسے سنہ 2020 کے مون سون سے بھی خراب صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض نااہلی نہیں ہے بلکہ اسے جان بوجھ کر تباہی کا نام دیا جا سکتا ہے۔
شہر میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی جا رہی ہے۔


