فیس بک یا کسی بھی دوسری ایپلیکیشن کے استعمال کو محدود کیسے کریں


ہم میں سے بہت سے لوگ فیس بک کے حد سے زیادہ استعمال سے اکتائے رہتے ہیں لیکن عادی ہو جانے کی وجہ سے اس استعمال کو محدود نہیں کر پا رہے ہوتے۔ لیکن اگر کوئی سنجیدگی سے فیس بک یا کسی بھی دوسری ایپلیکیشن کے استعمال کو ایک حد کے اندر رکھنا چاہتا ہے تو وہ بڑی آسانی سے ایسا کر سکتا ہے۔

اب تقریباً سب موبائل فونز کے اندر سیٹنگ میں ایسی آپشنز موجود ہوتی ہیں کہ جس سے کسی بھی ایپلیکیشن کے روزانہ کے استعمال کو محدود کیا جا سکتا ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے تحریر پڑھیں اور نیچے سکرین شاٹ دیکھیں۔

سیٹنگز میں ایک آپشن ہے
Digital Wellbeing & Parental controls
اس کو کھولیں تو اس میں کئی آپشنز سامنے آ جاتے ہیں، جو دوسرے سکرین شاٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
1۔ پہلا آپشن ہے dashboard

اس کو کھولیں تو آپ کے سامنے سکرین ٹائم کی تفصیلات کھل جائیں گی اور نیچے ساری ایپلیکیشنز موجود ہوں گی۔

کوئی بھی ایسی ایپلیکیشن جس کے استعمال کو محدود کرنا چاہتے ہیں، اس کے سامنے بنے ٹائمر کے نشان پہ کلک کریں تو آپ کے سامنے وقت سیٹ کرنے والی سکرین کھل جائے گی۔

اب اس ایپلیکیشن کو روزانہ کا جتنا وقت دینا چاہتے ہیں، اتنا وقت طے کر کے اوکے کر دیں۔

اب دن میں طے کیے گئے وقت کے مطابق اس ایپلیکیشن کو استعمال کرنے کے بعد وہ ایپلیکیشن بند ہو جائے گی اور آپ تب تک اسے نہیں کھول سکیں گے جب تک سیٹنگ تبدیل نہ کریں۔ اس طرح آپ اس ایپلیکیشن کا استعمال اپنی مرضی سے محدود کر لیں گے اگر آپ کی بے چین طبیعت آپ کو اجازت دیے رکھے تو۔

2۔ دوسرا آپشن ہے
Bedtime mode

اس میں آپ اپنا آرام کا وقت طے کر کے، اسے آن کر سکتے ہیں۔ مثلاً آپ اس میں رات گیارہ سے صبح سات بجے تک کا وقت طے کر کے اسے آن کر دیتے ہیں۔ تو ان آٹھ گھنٹوں میں آپ کو صرف الارم اور ضروری فون کا نوٹیفیکیشن ہی آئے گا۔ باقی ساری ایپلیکیشنز کی سرگرمیاں یا نوٹیفیکیشن آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔ آپ سکون سے بغیر تنگ ہوئے اپنے اس وقت میں آرام کریں گے اور وہ وقت ختم ہونے کے بعد ساری ایپلیکیشنز کے نوٹیفیکیشن چیک کر لیں گے۔

3۔ تیسرا آپشن ہے
Focus Mode

جب آپ پڑھائی کرنے لگیں یا کوئی ضروری کام کرنا ہو اور چاہتے ہوں کہ کوئی ایپلیکیشن آپ کو تنگ نہ کرے تو اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

اسے آن کرتے وقت جس جس ایپلیکیشن سے بچنا چاہتے ہیں، اسے سیلیکٹ کر لیں اور جتنی دیر کے لیے اسے آن کرنا چاہتے ہیں وہ وقت بھی طے کر لیں۔

اس کے بعد طے کیے گئے وقت تک ان ساری سیلیکٹڈ ایپلیکیشن میں سے کوئی بھی آپ کو نوٹیفکیشن نہیں بھیج سکے گی، نہ ہی کسی طرح تنگ کر سکے گی۔

اور آپ خود بھی اس طے کیے گئے وقت کے دوران ان ایپلیکیشنز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ البتہ اگر آپ کی بے چینی بڑھ جائے اور سیٹنگ میں جا کر اسے آف کر دیں تو پھر استعمال کر لیں گے۔

پڑھائی کے لیے یا کسی بھی دوسرے کام کے لیے جس میں مکمل ارتکاز کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اس فوکس موڈ کو آن کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید تفصیل سے سمجھنے کے لیے سکرین شاٹ دیکھ لیجیے، کوئی سوال ہو تو پوچھ لیجیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments