نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ
جمعے کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سنے گی۔
انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے یہ دعویٰ کیا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن کے لیے مان گئے ہیں۔ صرف فضل الرحمٰن باقی رہ گئے ہیں۔
ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 29, 2022
11ارکانِ اسمبلی کے استعفے منظور
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکانِ اسمبلی کے استعفے قبول کرلیے تھے اور استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سےجمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر اسمبلی نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویض اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ان استعفوں کو منظور کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دے دیے تھے۔ یہ استعفے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سامنے آئے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی @RPAPPP نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔ https://t.co/oOOxPuqyyb
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) July 28, 2022
سیکریٹریٹ کے مطابق اراکین کے استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوادیے گئے ہیں۔
اسپیکر قاسم سوری پہلے ہی استعفیٰ منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا چکے ہیں آج اسپیکر کے گیارہ استعفیٰ منظور کرنے کی کوئ قانونی حیثیت نہیں، یہ خام خیالی ہے کہ آپ ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کرائیں گے ملک عام انتخابات کی طرف بڑہ رہا ہے اور موجودہ حکمران انتخابات نہیں روک سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 28, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ آپ ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے اور موجودہ حکمران انتخابات نہیں روک سکتے۔
Proud to bat at No.1 as Opening Batsman in Kaptaan 11 👍 pic.twitter.com/mTVOInKxt8
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) July 28, 2022


