سابق امام کعبہ کو دس سال قید کی سزا
سعودی عرب میں ایک عدالت نے 22 اگست کو خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سعودی عرب کے علاوہ عرب دنیا کے باقی ذرائع ابلاغ نے سابق امام کعبہ کو دس سال سزا سنائے جانے کی خبر شائع کی ہے۔
عرب دنیا کی مختلف نیوز ویب سائٹس کے مطابق سعودی اپیل عدالت نے 22 اگست کو سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کے خلاف 10 سال قید کی سزا جاری کی۔
سابق امام کعبہ سے متعلق اس خبر کو شائع کرنے والے ذرائع ابلاغ میں قطر سے منسلک عربی 21 بھی شامل ہے جس نے اطلاع دی کہ عدالت نے ذیلی عدالت کی جانب سے ان الزامات کی بریت کے لیے جاری کردہ فیصلے کو واپس لے لیا۔
ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکام نے اگست 2018 میں صالح الطالب کی گرفتاری کی وجہ بتائے بغیر انھیں گرفتار کرلیا تھا۔
عربی 21 کے مطابق الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں دارالحکومت ریاض کی ہنگامی عدالت اور مکہ کی ہائی کورٹ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے گرفتاری سے قبل کام کیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد انسانی حقوق کے گروپوں اور سعودی مخالف مختلف ذرائع ابلاغ ان کی سزا کو اس خطبے سے جوڑ رہے ہیں جو انہوں نے ‘برائی کو مسترد کرنے کی اہمیت’ کے بارے میں دیا تھا۔
اس وقت سعودی کارکن یحییٰ ایسری نے قطر کی مالی معاونت سے چلنے والے الجزیرہ نیٹ کو بتایا کہ ان کے ملک کے حکام ان لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو مستقبل میں ممکنہ طور پر حکومت اور مقبولیت کے حامل افراد پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی قطر کے ساتھ 2017 میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سے سعودی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹی وی چینل الجزیرہ کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں ‘جابر اور متعلق العنان’ حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا۔ تاہم انھوں نے سعودی شاہی خاندان کے نام لینے سے اجتناب کیا تھا۔
انہوں نے سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت میں کی جانے والی سماجی تبدیلی پر سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کو اجاگر کیا جس میں سے ایک نے اسے حیران کن قرار دیا تھا۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک میں متعدد اسلامی علما کو ایک انتہائی قدامت پسند مذہبی سوچ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ‘لبرلائزیشن’ مہم اور اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے ان کے ‘وژن 2030 ‘ سے مطابقت نہیں رکھتی ۔
تعامل
ان کی گرفتاری کی طرح الطالب کے خلاف فیصلے نے بھی ولی عہد کے سعودی ناقدین اور ان کی لبرل پالیسیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیاہے۔
ٹوئٹر پر دس لاکھ فالوورز کے ساتھ ترکی الشلہوب نے جو خود کو انسداد بدعنوانی کا صحافی قرار دیتے ہیں، اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الطالب کے "برے کام اور اس کے مجرموں” کے خلاف خطبات کی وجہ سے سعودی عدالتوں نے انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں شلہوب نے اس فیصلے کو "بن سلمان کی حکومت کے ظلم، بدعنوانی اور ناانصافی کی کہانیوں میں سے ایک” قرار دیا ہے۔
اس ٹویٹ نے زیادہ تر مبلغ کی حمایت حاصل کی ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے بارے میں رپورٹ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ضمیر کے قیدیوں نے اس فیصلے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
طالب #Saleh_Al عربی ہیش ٹیگ کے تحت ان کے کچھ خطبات کی ویڈیو ریکارڈنگ ٹوئٹر پر گردش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حمایت کے پیغامات بھی شائع ہوئے جن میں کویتی مذہبی اسکالر حکیم المتیری بھی شامل ہیں جن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
- ٹاٹا گروپ: 100 ارب ڈالر سے زیادہ آمدن والی کمپنی میں جانشینی کی دوڑ جس میں رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی بھی شامل ہیں - 11/10/2024
- ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے ردعمل میں اسرائیلی حملے کے ممکنہ اہداف کیا ہو سکتے ہیں؟ - 11/10/2024
- سوئی کی نوک سے بھی چھوٹا مکھی کا دماغ جہاں سے ملنے والے رازوں نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کیا - 11/10/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).