بچوں کو مٹی میں کھیلنے دیں


بچے سب ہی۔ کو پیارے ہوتے ہیں ہر ما ں اپنے بچے کو صاف، ستھرا اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہے بچے ذرا مٹی کی طرف جائیں یہ کوئی ماں بھی پسند نہیں کرتی ہر ما ں یہ سمجھتی ہے کہ مٹی میں جراثیم ہوتے ہیں جو بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مگر شاید بہت کم لوگ سمجھے ہیں کہ مٹی میں کھیلنا بچوں کے لیے کتنا ضروری ہے آج کل مٹی پے تحقیق ہو رہی ہے جس کے مطابق حد سے زیادہ صفائی اور جراثیم کش ادویات کا استعمال جہاں نقصان دہ جراثیم کو مارتا ہے وہاں موجود انسانی صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے صحت کے لیے مفید بیکٹیریا انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اسی طرح جب بچے مٹی میں کھلتے ہیں تو مٹی بچوں کے منہ میں بھی جاتی ہے اور معدے میں جا کر یہ نظام انہضام کو بہتر کرتی ہے اسی مٹی میں انسان دوست بیکٹیریا ہیں جو بچوں کی بہتر نشو نما میں مدد کرتے ہیں، بہت زیادہ صفائی بچوں کے لیے نقصان دہ ہے اس طرح سے ان کا اندرونی نظام بہت کمزور ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ معمولی بیماری بھی برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ان میں زیادہ صفائی کی وجہ سے قوت مدافعت میں شدید کمی ہو جاتی ہے مٹی میں کچھ ایسے اجزا جن میں بہت سی قسموں کے نمکیات قدرتی طور پانے جاتے ہیں جو انسانی جلد کے لیے بہتر ہیں، مٹی میں کھیلنے کی خواہش ہر بچے میں فطری طور پر ہوتی ہے بچوں کو جیسے ہی کبھی موقع ملے وہ مٹی سے کھیلتے ہیں

مائیں چاہتی ہیں ان کے بچے صاف رہیں اور مٹی کے قریب بھی مت جائیں اور ان کو جراثیم سے بچانے کے لیے، اینٹی بیکٹیریل صابن اور دیگر ایسی ہی پراڈکٹس استعمال کرواتی ہیں اب یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اتنی احتیاط کے باوجود بچوں کی قوت مدافعت میں کمی ہو رہی ہے جلدی بیمار ہوتے ہیں اور کافی علاج کے بعد ٹھیک ہوتے ہیں آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ انسانی زندگی اور بچوں کی صحت کے حوالے سے محققین کے مطابق کہ۔ لاکھوں خرد نامیات، خصوصاً بیکٹیریا انسانی جسم میں مٹی کے ساتھ داخل ہو تو ایک صحت مند مدافعتی نظام بن جاتا ہے، یہ جو زیادہ صفائی کے لیے ہم جراثیم کش ادویات استعمال کرتے ہیں ان ہی کی وجہ سے بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے وہ سینی ٹائزر جو جراثیم کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کے جاتے ہیں وہ ہی بچوں کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتے ہیں دیکھا جائے تو جو بچے مٹی میں۔

کھیلتے ہیں وہ کم بیمار ہوتے ہیں جیسے گاؤں اور دیہات میں رہنے والے بچے شہر میں رہنے والے بچوں سے زیادہ مضبوط اور صحت مند ہوتے ہیں انسانی زندگی اور مٹی کا اپس میں بہت گہرا تعلق ہے مٹی میں۔ ایک اہم جز فولاد کا ہے جب بچے کچے فرش پے کھیلتے ہیں تو قدرتی طور پے بچے کا وجود فولاد جذب کر لیتا ہے مٹی کی خوشبو بچے کے دماغ کو ترو تازہ کرتی ہے مٹی جسم کی گرمی کھینچ لیتی ہے مٹی میں کھیلنا یا کچھ وقت گزارنا دماغ میں سیر و ٹونن مادے کی مقدار بڑھاتا ہے یہ ہی مادہ اعصابی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد گار ہوتا ہے بچوں کو جب مٹی میں کھیلنے کا موقع ملے تو وہ بہت خوش اور پر جوش ہوتے ہیں، کھیل ہی کھیل میں وہ پودے لگاتے ہیں اس طرح انھیں باغبانی سے دلچسپی ہو سکتی ہے، کچھ بچے مٹی سے گھر بناتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ بڑے ہو کر تعمیراتی شعبے میں نام پیدا کریں، اب مٹی میں کھیلنے سے یہ بھی مراد نہیں کہ روز روز ہی مٹی میں کھیلا جائے یا تپتی دھوپ میں کھیلیں روز نہ سہی کبھی کبھی بچوں کو مٹی کے ساتھ آزاد چھوڑیں کیونکہ ہر جاندار مٹی کا ہی جز ہے مٹی ہماری بقا اور مٹی ہی ہماری پناہ ہے بہتر تو یہ ہی ہے کہ کبھی کبھار بچوں کو ایسا موقع دیں کہ وہ آزادی کے ساتھ کھلی فضا میں وقت گزاریں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments