”ٹیچر آف دی ائر“ نامزد ہونے والی استانی پر طالب علم کے ساتھ زیادتی کا الزام لگ گیا


امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک خاتون انگلش ٹیچر پر جو ایک بار ”ٹیچر آف دی ائر“ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی تھی، پر ایک طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے 37 سالہ ٹیچر امانا ڈول کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون ٹیچر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسے جیل میں رکھا جائے، اگر وہ ضمانت چاہتی ہے تو اسے ایک ملین ڈالر کے ضمانتی مچلکے بھرنے ہوں گے۔ جج نے اس کے شوہر اور بچوں کی استدعا کے باوجود ضمانت کی رقم کم نہیں کی۔

ویسٹ جوہنسٹن ہائی سکول میں بطور انگلش ٹیچر خدمات انجام دینے والی امانا ڈال پر الزام ہے کہ انہوں نے 15 سالہ نا بالغ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ملزمہ نے مئی 2021 سے نوکری کا آغاز کیا لیکن اب اسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں 33 اساتذہ کو ”ٹیچر آف دی ائر“ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا جس میں امانا ڈول بھی شامل تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments