بیلمورل قلعہ: سکاٹ لینڈ کا وہ گھر جس سے ملکہ کو محبت تھی

ملکہ اور شہزادہ فلپ سنہ 1972 میں اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بیلمورل میں

ملکہ اور شہزادہ فلپ سنہ 1972 میں اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بیلمورل میں

رائل ڈیسائیڈ میں واقع بیلمورل میں اپنے گھر سے ملکہ کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی۔

اپنے پیارے شوہر فلپ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ وہ زیادہ تر موسم گرما، ایبرڈین شائر میں 50 ہزار ایکڑ پر محیط اس جاگیر پر گزارتی تھیں۔

دیہی علاقے سے گھرے بیلمورل قلعے میں انھوں نے بہت سی چھٹیاں گزاریں۔ بچپن میں وہ اپنے دادا جارج پنجم اور ملکہ میری کے ساتھ یہاں آتیں جبکہ اپنی زندگی کے آخری لمحات بھی انھوں نے یہاں ہی گزارے۔

ملکہ اور شہزادہ فلپ سنہ 1960 میں اپنے بچوں شہزادی این، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ چارلس کے ساتھ بیلمورل میں موجود ہیں
ملکہ اور شہزادہ فلپ سنہ 1960 میں اپنے بچوں شہزادی این، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ چارلس کے ساتھ بیلمورل میں موجود ہیں

انھوں نے یہاں پر کئی شاہی دعوتوں کی میزبانی کی اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بریمر ہائی لینڈ گیمز میں منعقد ہونے والے ایونٹس سے لطف اندوز ہوئیں۔

انھوں نے اپنے شوہر شہزادہ فلپ کی زندگی کے آخری برس یہاں ہی ان کے ساتھ گزارے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی دونوں یہاں ہی رہے اور نومبر 2020 میں یہیں اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ بھی منائی۔

بیلمورل سنہ 1852 سے برطانوی شاہی خاندان کی رہائش گاہوں میں سے ایک رہا ہے، جب اس جاگیر اور قلعے کو ملکہ وکٹوریہ کے شوہر شہزادہ البرٹ نے فرقہوارسن خاندان سے خریدا۔ اس وقت یہ گھر بہت چھوٹا لگا تو موجودہ بیلمورل قلعہ کمیشن کیا گیا۔

بیلمورل قلعہ
بیلمورل قلعہ سنہ 1852 سے برطانوی شاہی خاندان کی رہائش گاہوں میں سے ایک رہا ہے

یہ قلعہ سکاٹش بارونیئل طرزِ تعمیر کی ایک مثال ہے اور ہسٹورک انوائرمینٹ سکاٹ لینڈ نے اسے اے کیٹیگری کی عمارتوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔ نئے قلعے کی تعمیر سنہ 1856 میں مکمل ہو گئی اور پھر جلد ہی پرانے قلعے کو گرا دیا گیا۔

یہ ملکہ کی نجی ملکیت رہا اور شاہی جاگیر کا حصہ نہیں ہے۔

یہ ایک فعال جائیداد ہے جہاں تیتر بھی پالے جاتے ہیں، جنگل بھی ہیں اور زرعی زمین بھی۔ اس کے علاوہ یہاں ہرنوں، پہاڑی مویشیوں اور خچروں کے کنٹرولڈ غول بھی پائے جاتے ہیں۔

31 اگست 1997 کو شہزادی ڈیانا کی موت کے وقت شاہی خاندان بیلمورل میں ہی موجود تھا اور ابتدائی طور پر یہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

ملکہ اور شہزادہ چارلس، ولیم اور ہیری کے ساتھ قریب موجود کریتھی کرک میں ایک چرچ سروس میں شامل ہوئے اور عوام کی جانب سے خراج تحسین کے طور پر ملنے والے پھولوں اور پیغامات کو دیکھا
ڈیانا کی موت کے بعد ملکہ اور شہزادہ چارلس، ولیم اور ہیری کے ساتھ قریبی کریتھی کرک میں ایک چرچ سروس میں شامل ہوئے اور عوام کی جانب سے خراج تحسین کے طور پر ملنے والے پھولوں اور پیغامات کو دیکھا

ڈیانا کی موت کے بعد اتوار کی صبح ملکہ اور شہزادہ چارلس، ولیم اور ہیری کے ساتھ قریبی کریتھی کرک میں ایک چرچ سروس میں شامل ہوئے۔

گھر واپسی پر انھوں نے عوام کی جانب سے خراج تحسین کے طور پر ملنے والے پھولوں اور پیغامات کو دیکھا۔

یہاں کچھ ایسی تصاویر پیش کی جا رہی ہیں، جن میں ملکہ اور ان کے خاندان کو بیلمورل میں دیکھا جا سکتا ہے:

سنہ 1932میں شہزادی الزبتھ اپنے دادا بادشاہ جارج پنجم اور ملکہ میری کے ساتھ چرچ سے واپس بیلمورل آتے ہوئے
سنہ 1932میں شہزادی الزبتھ اپنے دادا بادشاہ جارج پنجم اور ملکہ میری کے ساتھ چرچ سے واپس بیلمورل آتے ہوئے
شاہی خاندان سنہ 1951 میں بیلمورل قلعے میں موجود ہے، شہزادی الزبتھ کے ساتھ ان کے بچے شہزادہ چارلس اور شہزادی این موجود ہیں
شاہی خاندان سنہ 1951 میں بیلمورل قلعے میں موجود ہے، شہزادی الزبتھ کے ساتھ ان کے بچے شہزادہ چارلس اور شہزادی این موجود ہیں
ملکہ الزبتھ دوم سنہ 1952 میں اپنے بچوں چارلس اور این کے ساتھ بیلمورل میں موجود ہیں
ملکہ الزبتھ دوم سنہ 1952 میں اپنے بچوں چارلس اور این کے ساتھ بیلمورل میں موجود ہیں
سنہ 1952میں ملکہ، شہزادہ چارلس اور شہزادی این کے ساتھ قلعے کے کھڑکیوں میں کھیل رہی ہیں
سنہ 1952میں ملکہ، شہزادہ چارلس اور شہزادی این کے ساتھ قلعے کے کھڑکیوں میں کھیل رہی ہیں
ستمبر 1959میں صدر آئزن ہاور بیلمورل قلعہ میں ملکہ اور شہزادہ فلپ کے ساتھ موجود ہیں
ستمبر 1959میں صدر آئزن ہاور بیلمورل قلعہ میں ملکہ اور شہزادہ فلپ کے ساتھ موجود ہیں
سنہ 1972 میں ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ بیلمورل کے ایک کھیت میں
سنہ 1972 میں ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ بیلمورل کے ایک کھیت میں
سنہ 1972 میں ملکہ بیلمورل میں اپنے رائیٹنگ ڈیسک پر بیٹھی ہیں
سنہ 1972میں ملکہ بیلمورل میں اپنے رائیٹنگ ڈیسک پر بیٹھی ہیں
سنہ 1976میں ملکہ اور شہزادہ فلپ بیلمورل میں اپنی لائیریری میں کھڑے ہیں
سنہ 1976میں ملکہ اور شہزادہ فلپ بیلمورل میں اپنی لائیریری میں کھڑے ہیں
20 نومبر 1979 میں ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی شادی کی 32ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں اپنے بیٹوں ایڈورڈ، چارلس اور اینڈریو کے ساتھ
20 نومبر 1979 میں ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈنبرگ کی شادی کی 32ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں اپنے بیٹوں ایڈورڈ، چارلس اور اینڈریو کے ساتھ
سنہ 2006 میں ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بریمر گیدرنگ کے موقع پر رسہ کشی کا کھیل دیکھتے ہوئے ہنس رہے ہیں
سنہ 2006 میں ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بریمر گیدرنگ کے موقع پر رسہ کشی کا کھیل دیکھتے ہوئے ہنس رہے ہیں
سنہ 2012 میں ملکہ بیلمورل قلعہ میں ایک گارڈن پارٹی میں شریک ہیں
سنہ 2012 میں ملکہ بیلمورل قلعہ میں ایک گارڈن پارٹی میں شریک ہیں
ملکہ نے بیلمورل میں ایک پیغام پر دستخط کیے جو سنہ 2014 کی گلاسکو کامن ویلتھ گیمز کے موقع پر جاری ہوا
ملکہ نے بیلمورل میں ایک پیغام پر دستخط کیے جو سنہ 2014 کی گلاسکو کامن ویلتھ گیمز کے موقع پر جاری ہوا
سنہ 2019 میں ملکہ، ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے ہمراہ کریتھی کرک پہنچتے ہوئے
سنہ 2019 میں ملکہ، ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے ہمراہ کریتھی کرک پہنچتے ہوئے
ملکہ بیلمورل کے گیٹس پر بالکلوا کمپنی، 5 بٹالین دی رائل رجمنٹ آف سکاٹ لینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے، جب انھوں نے اگست 2021 کے موسم گرما کے دوران قلعے میں رہائش اختیار کر رکھی تھی
ملکہ بیلمورل کے گیٹس پر بالکلوا کمپنی، 5 بٹالین دی رائل رجمنٹ آف سکاٹ لینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے، جب انھوں نے اگست 2021 کے موسم گرما کے دوران قلعے میں رہائش اختیار کر رکھی تھی
اکتوبر سنہ 2021 میں کریتھی پرائمری سکول کے بچے بیلمورل سٹیٹ کے کرکٹ پویلین میں ملکہ کو ایک کارڈ پیش کر رہے ہیں
اکتوبر سنہ 2021 میں کریتھی پرائمری سکول کے بچے بیلمورل سٹیٹ کے کرکٹ پویلین میں ملکہ کو ایک کارڈ پیش کر رہے ہیں
منگل کے روز ملکہ الزبتھ نے بیلمورل کے ڈرائنگ روم میں برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس کا استقبال کیا
منگل کے روز ملکہ الزبتھ نے بیلمورل کے ڈرائنگ روم میں برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس کا استقبال کیا

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp