بالی وڈ ڈائری: 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں نورا فتحی سے پوچھ گچھ اور سوارا کی شکایت

نصرت جہاں - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن


'میں سازشی نہیں بلکہ ایک سازش کا شکار ہوئی ہوں۔‘

بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی نے یہ بات دو سو کروڑ کے فراڈ کے حوالے سےدلی پولیس کے اکنامکس اوفینس وِنگ سے پوچھ گچھ کے دوران کہی۔ فراڈ کے جرم میں جیل میں قید ایک شخص سکیش چندر شیکھر کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کے دوران اس سے پہلے جیکلین فرنانڈیز بھی کئی بار پولیس کی پوچھ گچھ کے دائرے میں آ چکی ہیں۔

200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں نورا سے پولیس ہیڈکوارٹر میں کم از کم چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے پنکی ایرانی سے بھی پوچھ گچھ کی، جنھوں نے بظاہر جیکلین فرنینڈز اور نورا فتحی کو سکیش سے متعارف کرایا تھا۔

نورا اس تحقیقات کے دائرے میں اس وقت آئیں جب ان کے جیجا جی نے تسلیم کیا کہ انھوں نے اس شخص سے ایک بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں قبول کی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران نورا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس معاملے میں ‘سازش کی شکار ہیں نہ کہ سازشی ہیں’ اور انھیں سکیش کے ساتھ اپنی چیٹ کے سکرین شاٹس بھی دکھائے۔

انھوں نے ریاست تمل ناڈو میں ایک ‘چیریٹی’ ایونٹ میں اپنے دورے کی تفصیل بتائی اور کہا کہ انھیں ایکسیڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹر افسر زیدی نے مدعو کیا تھا۔

نورا نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انھوں نے تقریب میں شرکت کے لیے بی ایم ڈبلیو لینے پر اصرار کیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ انھیں یہ کار دراصل ‘محبت اور سخاوت کی علامت’ کے طور پر تحفے میں دی گئی تھی اور انھوں نے پہلے تو اسے لینے سے انکار کر دیا تھا۔

انھوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ایک خاتون لینا نے ایک تقریب میں ان سے ملاقات کی اور انھیں ایک گوچی بیگ اور ایک آئی فون تحفے میں دیا اور پھر فون پر اپنے شوہر سے سکیش سے بات کروائی، جن کے بارے میں لینا نے کہا کہ وہ نورا کے ‘پرستار’ ہیں۔

ویسے نورا کے پرستاروں کی کمی نہیں ہے اور آجکل تو فلم تھینک گاڈ میں ان کا ایک آئٹم نمبر بہت دھوم مچا رہا ہے۔

نورا کے زیادہ تر آئٹم نمبر تقریباً ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں حالانکہ وہ کہتی آئی ہیں کہ وہ کچھ اچھے کردار کر کے اپنی اس امیج کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔

’سرجیکل سٹرائیک یاد ہے، گھر میں گھس کر مارا تھا‘

’25 سال کی شادی میں میرے شوہر نے مجھے دھوکہ دیا‘

سنی لیونی: ’ایکشن میرے لیے بالکل نیا تجربہ، مگر سلمان، شاہ رخ سے بہت کچھ سیکھا‘

سوارا بھاسکر

سوارا کا کہنا ہے کہ وہ خاموش نہیں رہتیں

ویسے کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ میں کسی کی بھی امیج کا اس کے کریئر پر بہت اثر پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ سوارا بھاسکر کے ساتھ ہو رہا ہے۔

سوارا کا کہنا ہے کہ ان کی امیج بنا دی گئی ہے کہ وہ ایک متنازع شخصیت ہیں اور اس سے ان کے کریئر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انھیں زیادہ فلمیں نہیں مل پاتیں۔

بی بی سی ہندی سے بات چیت میں سوارا نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے نفرت کی سیاست ہو رہی ہے، میں اس کے بارے میں خاموش نہیں رہتی، کسی سے ڈرتی نہیں اس لیے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سوارا کا کہنا تھا کہ انڈین معاشرے میں جھوٹ پھیل رہا ہے اور اس سے پہلے معاشرہ کبھی اتنا منقسم نظر نہیں آیا۔ جتنا آج ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بالی وڈ بھی اندر سے منقسم ہے سوارا کا کہنا تھا کہ بالی وڈ بھی اسی معاشرے کا ہی حصہ ہے اور مذہب کے نام پر جو سیاست چل رہی ہے اس کا اثر بالی وڈ پر بھی پڑ رہا ہے۔

اس ہفتے سوارا بھاسکر کی فلم جہاں چار یار ریلیز ہوئی ہے۔ اس انٹرویو میں سوارا نے اپنی فلم کے بارے میں کم اور انڈیا کی موجودہ صورتِ حال اور سیاست پر زیادہ بات کی۔ جب ان سے کہا گیا کہ کیا ایک فنکار کو سیاست پر بات کرنی چاہیے تو سوارا کا کہنا تھا کہ کیا فنکار اس معاشرے اور ملک کا حصہ نہیں ہوتے کیا وہ ملک کے آزاد شہری نہیں ہوتے۔

غالباً فنکار ہی معاشرے کی حقیقی عکاسی کرنے کا کام کرتے ہیں اور وہ یہ کام کتنی ایمانداری سے کرتے ہیں یہ ان کے ‘فن پاروں’ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور بالی وڈ میں حال ہی میں ایسے کئی فن پارے سامنے آ چکے ہیں جن میں ‘کشمیر فائلز’ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔

شہناز گل

شہناز گل نے بگ باس تیرہ میں حصہ لیا تھا

خبر ہے کہ بگ باس کا اگلا سیزن جلدی ہی آنے والا ہے۔

حال ہی میں سیزن 16 کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے ٹیزر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ‘صبح ہوگی لیکن آسمان میں چاند دکھے گا، پرچھائی بھی آپ کا ساتھ چھوڑے دے گی کیونکہ بگ باس خود بھی کھیلیں گے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ بھائی اس بار ایسا کیا نیا ہونے والا ہے کہ بگ باس کے گھر رہ کر زور زور سے بِلا وجہ چینخنے چلانے والے لوگ اس بار آخر کیا گل کھلائیں گے۔‘

یہ اور بات ہے کہ اسی بگ باس میں گل کھلانے والی شہناز گِل اب بالی وڈ میں چار فلمیں سائن کر چکی ہیں اور ان کی سب سے بڑی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ہے ظاہر ہے یہ فلم بگ باس کے ہوسٹ سلمان خان کی ہے جنھوں نے شہناز کو اتنا بڑا بریک دیا ہے۔

پہلے اس فلم کا ٹائٹل کبھی عید کبھی دیوالی تھا اور اس فلم کا ٹیزر اسی ہفتے سلمان خان نے انسٹا پر ریلیز کیا ہے۔ جس میں ظاہر ہے اپنی ہر فلم کی طرح صرف بھائی جان ہی نظر آ رہے ہیں۔

سلمان خان

‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ ک ٹیزر حال میں رلیز ہوا ہے

بالی وڈ میں رکشا بندھن، سمراٹ پرتھوی را، اور لال سنگھ چڈھا جیسی فلاپ فلموں کے سیزن کے بعد اب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہماستر کے ہٹ اور فلاپ ہونے کے بارے میں بھی بحث چھڑی ہوئی ہے، حالانکہ باکس آفس کے حساب سے فلم نے 300 کروڑ کما کر ہٹ فلموں کی فہرست جوائن کر لی ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک فلاپ فلم ہے۔‘

لوگوں کو اس تصوراتی ایکشن ایڈوینچر فلم کا شدت سے انتظار تھا جس کو بنانے کا عمل 2011 میں شروع ہوا۔

پہلے یہ فلم 2016 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اسی فلم میں رنبیر اور عالیہ کا عشق شروع ہوا اور سالوں تک مراحل طے کرنے والی یہ فلم 400 سو کروڑ کی لاگت کے ساتھ اس سال ریلیز ہوئی۔

غالباً ان تمام وجوہات کے ساتھ ساتھ فلم کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور اس کا تصور لوگوں کو نیا سا لگ ہے اور ہاں رنبیر اور عالیہ بھی لوگوں کی دلچسپی کی ایک اہم وجہ رہے ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments