انڈیا کی ریاست بہار: آزادی کے بعد پہلی سرکاری ملازمت ملنے پر انڈیا کے گاؤں میں جشن


Rakesh Kumar
راکیش کمار کو ایک سرکاری سکول میں ٹیچرکی جاب ملی ہے۔
انڈیا کی ریاست بہار کے ایک گاؤں سہاگپور میں آزادی کے 75 برس بعد گاؤں کے پہلے شخص کو سرکاری ملازمت ملنے پر جشن منایا جا رہا ہے۔ .

تیس سالہ راکیش کمار کو ایک سرکاری سکول میں پرائمری ٹیچر کی ملازمت ملی ہے۔ گاؤں کے رہائشیوں نے راکیش کمار کی ملازمت کی خبر سنتے کے بعد گاؤں میں مٹھایاں تقیسم کیں اور جشن منانے کے لیے اپنے آپ کو مختلف رنگوں میں رنگ لیا۔

راکیش کمار کو اپنے ضلع کے گاؤں بارکروا کے سکول میں تعینات کیا گیا ہے۔ راکیش کمار کے اپنے گاؤں، سہاگپور میں بھی ایک سرکاری سکول ہے لیکن وہاں تعینات اساتذہ کا تعلق ریاست کے دوسرے علاقوں سے ہے۔

انڈیا میں سرکاری ملازمت کو تحفظ اور دوسری مراعات کی وجہ سے بہت مانگ ہے۔

ایک مقامی رہنما دوندرا چودھری نے کہا ہے کہ سہاگپور 1947 سے اچھی ملازمت کی تلاش میں تھا جو اسے کبھی نہیں مل پائی۔

گاؤں کے کئی طالبعلم تعلیم کی غرض سے دوسرے علاقوں میں گئے لیکن راکیش کمار سے پہلے تک کوئی بھی سرکاری نوکری حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پایا ہے۔

دوندرا چودھری نے کہا راکیش کمار کو سرکاری ملازمت ملنے کے بعد گاؤں سے بدنصیبی کے سائے چھٹ گئے ہیں اور اگلی نسل کو راکیش کمار کی کامیابی سے حوصلہ ملے گا۔

راکیش کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔ راکیش کمار نے کہا کہ پرائمری سکول کی ملازمت حاصل کرنا آسان نہ تھا۔

راکیش کمار ایک سبزی فروش کے بیٹے ہیں اور تعلیم کی غرض سے روزانہ بیس میل سائیکل چلا کر قریبی شہر مظفرپور کے ہائی سکول تک جاتے تھے۔

راکیش کمار بتاتے ہیں کہ 2016 میں ان کے والد کی وفات کے بعد ان کے گھر کے حالات خراب ہو گئے لیکن انھوں اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ ‘میرے والد چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر یا استاد بنوں۔’

راکیش کمار کو امید ہے کہ سرکاری سکول میں ملازمت ملنے کے بعد ان کے لیے مزید مواقعے پیدا ہوں گے اور اب وہ سول سروس کے امتحان کے لیے تیاری کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments