کراچی: چینی دندان ساز پر حملہ چینی شہری ہلاک

ریاض سہیل - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک ڈینٹل کلینک پر حملے میں ایک چینی شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

یہ واقعہ بدھ کی دوپہر کو شہر کے تجارتی اور مصروف علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب واقعے پارسی ڈسپینسری کے قریب پیش آیا، ایس ایس جنوبی اسد رضا نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک شخص ڈینٹل کلینک میں آکر بیٹھ گیا اور بیس منٹ تک اپنی باری کے انتظار میں بیٹھا رہا جیسے ہی اس کی باری آئی تو اس نے عملے پر فائرنگ کر دی، جس میں ایک ملازم ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے کی شناخت رونالڈ رائمنڈ چاؤ کے نام سے ہوئی ہے جس کی پاکستان کی قومی شناختی کارڈ بھی موجود تھا، ایس ایس پی کے مطابق وہ پاکستانی نژاد چینی شہری تھا جس کو سر میں گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فون پر اپنے ساتھی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، اس نے کسی بھی مقامی پاکستانی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا حملے کے بعد فرار ہوگیا، ایس ایس پی علی رضا کے مطابق حملہ آور اردو میں بات کر رہا تھا اور نسل سے بلوچ لگتا تھا، چینی ہونے کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کو قریب ہی نصب کیمرے سے ریکارڈنگ ملی ہے جس میں نظر آتا ہے کہ فائرنگ کی آواز کے بعد ایک عورت سمیت دیگر لوگ بھاگتے ہوئے ڈینٹل کلینک سے نکلتے ہیں ان کے پیچھے سیاہ پینٹ شرٹ اور سر پر سرخ ٹوپی پہنا ہوا نوجوان نکلتا ہے جو ایمپریس مارکیٹ کی طرف دوڑ لگاتا ہے۔

کراچی میں اس سے قبل بھی چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنطیمیں قبول کرتی آئی ہیں، اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

کراچی کے علاقے صدر میں چینی دندان ساز کئی دہایوں سے موجود ہیں جو مصنوعی دانت لگانے اور دانتوں کی صفائی میں مہارت رکھتے ہیں، ان کی فیس ڈینٹسٹ سے کم ہے۔ بعض حوالوں کے مطابق یہ چینی دندان ساز 1940 سے پاکستان میں موجود ہیں جب قیام پاکستان کے وقت یہاں دندان ساز دستیاب نہیں تھے ان ہی دنوں ان کا یہ پیشہ مقبول ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ مزاحمت کار آخر چین کے مخالف کیوں؟

اب کراچی وہ نہیں رہا

قندھار حملے میں بلوچ عسکریت پسند کمانڈر ہلاک

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32544 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments