لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آ کر خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق
سادھوکی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے زد میں آکر چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ دھکا لگنے سے کنٹرینر کے نیچے گئیں اور ٹرک ان پر چڑھ گیا۔ حادثے میں ایک شہری بھی شدید زخمی ہے۔
صدف نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جس کے بعد ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں اور دھکم پیل سے گریز کریں۔ عمران خان نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کا اظہار تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 30, 2022
پی ٹی آئی چیئرمین کا اظہار افسوس
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے خاتون رپورٹ صدف نعیم کے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تعزیت کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں متوفیہ کے اہل خانہ اور خاندان کے لیے دوا گو ہوں اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
عمران خان نے مزید اعلان کیا کہ ہم تیسرے روز کا مارچ اس واقعے کی وجہ سے ختم کر رہے ہیں۔
Shocked & deeply saddened by the terrible accident that led to the death of Channel 5 reporter Sadaf Naeem during our March today. I have no words to express my sorrow. My prayers & condolences go to the family at this tragic time. We have cancelled our March for today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر میں حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے خاوند سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، صدف نعیم اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئیں، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مریم نواز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ اور ان کے پسماندگان کے لیے دعا کی
I am deeply saddened to hear about the loss of a precious life of a TV reporter Sadaf in the line of duty. My prayers for the bereaved family. May she rest in eternal peace. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2022
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے رپورٹر صدف نعیم کی پی ٹی آئی کے کینٹر سے گر کر ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ صدف نعیم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ان کے کے درجات کوبلند کرے۔
خبر کا بنیادی ماخذ: ایکسپریس نیوز


