استنبول کی معروف استقلال سٹریٹ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات
یہ سڑک استبنول کے مشہور سیاحتی مقام تقسیم سکوائر کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ایمبولینسیں اور پولیس کی گاڑیاں علاقے میں بھیجی گئی ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر استقلال سٹریٹ پر ہوا۔ انھوں نے لکھا کہ اس دھماکے میں لوگ ’ہلاک اور زخمی‘ ہوئے ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں لکھی۔
https://twitter.com/bbcturkce/status/1591793373286993921?s=20&t=FfoOUEFfOyLapiV9yE_WYQ
(یہ ابتدائی خبر ہے جسے اپڈیٹ کیا جا رہا ہے)

