قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کا شیڈول اور لائیو نتائج
2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان عرب ملک قطر میں منعقد ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلے موسمِ سرما میں منعقد ہو رہے ہیں۔
فائنلز کے لیے 32 ٹیموں کو چار، چار کے آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
اس ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کا شیڈول جاننے اور ٹورنامنٹ کے دوران تازہ ترین نتائج یہاں دیکھیں۔
Click here to see the BBC interactive
Facebook Comments HS


