فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ کا شاندار آغاز، ایران کو چھ دو سے شکست دے دی


saka
انگلینڈ کی فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز انتہائی عمدہ انداز میں کیا ہے اواور اپنے پہلے میچ میں ایران کو با آسانی شکست دی دی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کی شاندار کارگردگی میں نوجوان کھلاڑیوں بکائیو ساکا، جوڈ بلنگھم اور مارکوس ریشفورڈ نے اہم کردار رہا ہے۔

 

نوجوان کھلاڑی جوڈ بلنگھم نے میچ کے پینتسویں منٹ میں لیوک شا کے کراس پر ایک خوبصورت ہیڈر کے ذریعے ٹیم کو برتری دلوا دی۔

انگلینڈ کی ٹیم مسلسل کھیل پر حاوی رہی اور پہلے ہاف کے اختتام پر اس انگینڈ کو تین گولوں کی برتری حاصل تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری ہاف میں بھی اپنا غلبہ برقرار رکھا اور تین مزید گول کیے۔

انگلینڈ کی جانب بکائیو ساکا نے دو، بلنگھم،رحیم سٹرلنگ، مارکوس ریشفرو اور گریلش نے ایک ایک گول کیا۔

ایران کے مہدی ترینی نے دوسرے ہاف میں دو گول سکور کیے لیکن وہ کسی موقع پر بھی انگلینڈ ٹیم کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہ کر سکے۔

 

ایران کو میچ کے آغاز سے ایک جھٹکا لگا جب اس کے نمبر ون گول کیپر زخمی ہو کر میدان سے چلے گئے۔

ایران کی ٹیم ایک ایسے وقت ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے جب پورا ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے اور گذشتہ کئی مہینوں سے ملک میں ہنگامے جاری ہیں جس میں اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ملک کے اندار حالات ایران کے کھلاڑیوں کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

iran england match

افسردہ کھلاڑی

میچ سے قبل ایران کے کپتان نے اپنے ملک کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا۔

 ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان احسان حاج صفی نے کہا تھا کہ ’ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ہمارے لوگ خوش نہیں ہیں‘۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں تقریباً 400 مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر 16,800 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایران کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے ایران کے غیر ملکی دشمنوں کا ہاتھ ہے‘۔ مظاہروں کے سلسلے میں کم از کم پانچ مظاہرین کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

  


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 26839 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments