امریکہ: ریاست ورجینیا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک، متعدد زخمی


shooting
ا
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چیساپیک میں  وال مارٹ شاپنگ سنٹر میں فائرنگ کے ایک  واقعے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو  گئےہیں۔

شہری حکام نے کہا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور شاپنگ مال کا ایک مینجر تھا جس نے فائرنگ  کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق 22:12 بجے (03:12 GMT) پر ہوا۔

 یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں امریکا میں دوسری بڑی شوٹنگ ہے۔ ایک ہفتہ قبل کولوراڈو کے ایک کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے محرکات کیا تھے

 واقعے کی ظاہر ہونے والی فوٹیج میں ایک عینی شاہد جس نے وال مارٹ کی یونیفارم پہن رکھی ہے بتاتا ہے کہ وہ ایک سٹاف روم سے نکلا تھا جس کے بعد ایک مینجر داخل ہوا اور اس نے فائرنگ کر دی۔

عینی شاہد نے کہا: "افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اپنے چند ساتھیوں کو کھو دیا۔"

 اس شخص نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے کتنے ساتھیوں کو گولی لگی ہے۔

 

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp