کروز سے لاپتہ مسافر کی 15 گھنٹوں بعد سمندر سے بحفاظت واپسی: ’یہ معجزات میں سے ایک ہے‘


ship
امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو میں کروز شپ سے لاپتہ ہونے والے ایک مسافر کو 15 گھنٹے سے زائد سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

28 برس کے شخص بُدھ کی رات اپنی بہن کے ساتھ کارنیول ویلور جہاز پر ایک بار میں گیا تھا لیکن بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے نکلنے کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔

ریسکیو عملے نے علاقے کی تلاشی لی اور بالآخر جمعرات کی شام اس شخص کو لوزیانا کے ساحل سے 20 میل (30 کلومیٹر) دور تلاش کر لیا گیا۔
اس شخص کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

https://twitter.com/USCGHeartland/status/1596255272984453121?s=20&t=6eRBRGwCXtDhqTOsWUSwhQ

یہ بھی پڑھیے

بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے چینی شہری کو پاکستانی ماہی گیروں نے بچا لیا

غازی آبدوز جس کے ڈوبنے کی اصل وجہ پچاس سال بعد بھی ایک معمہ ہے

1971 کی جنگ: جب انڈین پائلٹ کو جان بچانے کے لیے تالاب میں چھپنا پڑا

امریکی کوسٹ گارڈ کے لیفٹیننٹ سیٹھ گراس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے شخص نے پانی میں تقریباً 15 گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا جو کہ بہت طویل وقت ہے جو میں نے پہلی بار سنا ہے اور یہ تھینکس گوینگ ڈے پر ہونے والے معجزات میں سے ایک ہے۔

سیٹھ گراس نے سی این این کو بتایا کہ جو انھوں نے اپنے 17 برس کیریئر میں دیکھا تو یہ بہت ہی ناممکنات میں سے ایک ہے۔ جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کسی کو زندہ بچانے کے لیے آخری لمحے تک کوشش کرتے رہنا چاہیے اور اس کے لیے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھنا چاہیے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ شخص میکسیکو کے کوٹومیل جانے والے جہاز سے پانی میں کیسے ڈوبنے آیا۔
سنہ 2018 میں، ایک 46 برس کی برطانوی خاتون کو اس کے کروز جہاز سے ایڈریاٹک سمندر میں گرنے کے دس گھنٹے بعد بچا لیا گیا تھا۔

اس وقت انھوں نے ایک بچاؤ کرنے والے کو بتایا تھا کہ یوگا کرنے کی وجہ سے وہ فٹ تھیں اور رات کو سردی سے بچاؤ کے لیے انھوں گنگنانے کی تدبیر استعمال کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments