میسی نے انسٹاگرام پر رونالڈو اور ’انڈے کی تصویر‘ کے علاوہ اور کس کو پیچھے چھوڑا


messi
اگر آپ کچھ دیر کے لیے اپنی آنکھیں بند کریں اور انسٹاگرام پر چلنے والے ٹرینڈز اور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اکاؤنٹس کے بارے میں سوچیں تو یقیناً آپ کے ذہن میں ہالی وڈ کے چند اداکاروں، ریئلٹی شوز کی سیلیبریٹیز اور سوشل انفلوئنسرز آئیں گے۔

اس بارے میں دوبارہ ذہن پر زور ڈالیں کیونکہ اب تک سوشل پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹس پر فٹبال کھلاڑیوں کی اجارہ داری قائم ہو گئی ہے۔

یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں آرجنٹینا کے سٹار لیونل میسی بلاشبہ دنیا میں سب سے بہترین ہیں (کم از کم اس وقت)۔ وکی پیڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق انسٹاگرام پر 10 سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹس میں سے پانچ فٹبال ورلڈکپ 2022 کے چیمپیئن میسی نے پوسٹ کی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر قطر ورلڈکپ کے دوران پوسٹ کی گئی تھیں۔

اگر آپ اس فہرست کا گہرائی میں جائزہ لیں تو 20 سب سے زیادہ لائیک کی گئی انسٹاگرام پوسٹس میں سے میسی کی آٹھ پوسٹس ہیں۔ پرتگال کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو یقیناً اس حوالے سے خود کو دوسرے نمبر پر دیکھ کر مایوس ہوں گے کیونکہ ان کی اس فہرست میں صرف تین پوسٹس ہیں۔

اداکار اور میڈیا کی شخصیات جیسے آریانا گرانڈے، زینڈایا، کائلی جینر، ٹام ہالینڈ اور بلی ایلش بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

آرجنٹینا کے ورلڈکپ جیتنے پر میسی کی جانب سے 18 دسمبر، اتوار کو ان تاریخی لمحات کی تصویری جھلکیاں پوسٹ کی گئیں۔ یہ پوسٹ اب انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹ بن چکی ہے۔

ان کی اس پوسٹ کو اب تک سات کروڑ افراد لائیک کر چکے ہیں اس سے قبل جس تصویر کو سب سے زیادہ لائیک کیا گیا تھا وہ ایک انڈے کی تصویر تھی۔ اسے پانچ کروڑ 80 لاکھ افراد نے لائیک کیا تھا۔

آئیے آپ کو اب تک کی سب سے زیادہ لائیک کی گئی انسٹاگرام پوسٹس دکھاتے ہیں۔

20۔ بلی ایلش کے بلانڈ ہونے کی تصویر (مارچ 17، 2021)

https://www.instagram.com/p/CMhvKMvF3HR/

19۔ میسی کی آرجنٹینا کے نیدرلینڈز کو ہرانے کے بعد کی گئی پوسٹ ( دسمبر 17، 2022)

https://www.instagram.com/p/Cl94isdtVE0/

18۔ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل میسی اور ایڈیڈاس کی جانب سے کی گئی مشترکہ پوسٹ (دسمبر 17، 2022)

https://www.instagram.com/p/CmQ9IJMt5n_/

17۔ برازیل کے نیمار جو ورلڈکپ میں شکست کے بعد ’ذہنی طور پر تباہ‘ ہونے کی بات کر رہے ہیں (دسمبر 10، 2022)

https://www.instagram.com/p/Cl_hjP2oG_z/

16۔ کائیلی جینر کے نوزائیدہ بچے کا ہاتھ (فروری 7، 2022)

15۔ میسی کا میکسیکو کے خلاف فتح کے بعد جشن (نومبر 26، 2022)

https://www.instagram.com/p/ClcKpzftFVT/

14۔ ٹام ہالینڈ، ٹوبی میگوائر اور اینڈریو گارفیلڈ (فروری 23، 2022)

https://www.instagram.com/p/CaUsPbUquKV/

13۔ کائیلی جینر کا حاملہ ہونے کا اعلان (ستمبر آٹھ، 2021)

12۔ زینڈایا ٹام ہالینڈ کی سالگرہ مناتے ہوئے (یکم جون، 2022)

https://www.instagram.com/p/CeRFBGPrNq8/

11۔ آریانا گرانڈے کی شادی (26 مئی 2021)

https://www.instagram.com/p/CPV4KYBFTHX/

10۔ میسی کی کروشیا کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد پوسٹ (دسمبر 14، 2022)

https://www.instagram.com/p/CmH8ipUshrd/

9۔ ایکس ایکس ایکس ٹینٹیشن کی موت سے پہلے آخری پوسٹ (مئی 20، 2018)

https://www.instagram.com/p/Bi-hISIghYe/

کرسٹیانو رونالڈو: ’ورلڈکپ کا خواب ادھورا رہ گیا‘ (دسمبر 11، 2022)

https://www.instagram.com/p/CmB-vaEoR5z/

7۔ میسی اور رونالڈو لوئی وٹان کے اشتہار کے لیے آپس میں شطرنج کھیلتے ہوئے (نومبر 19، 2022)

https://www.instagram.com/p/ClJqVDBtRsq/

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ کپ فاتح لیونل میسی ’اصل‘ ٹرافی کے ساتھ ارجنٹائن واپس کیوں نہ آ سکے؟

کلیان ایمباپے: میسی اور ارجنٹائن کو ٹکر دینے والا فرانس کا فٹبالر جنھیں ان کے خاندان نے ہیرے کی طرح تراشا

میسی کو پہنائی جانے والی عبا ’بشت‘ کیا ہے اور اس پر تنازع کیوں؟

6۔ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی اہلیہ جیورجیا راڈریگیز کی جانب سے حاملہ ہونے کی خوشخبری

https://www.instagram.com/p/CVk29cSI-2E/

5۔ میسی ورلڈکپ ٹرافی تھامے ہوئے (19 دسمبر، 2022)

https://www.instagram.com/p/CmWkQIrNiwK/

4۔ کرسٹیانو رونالڈو کی میسی کے ساتھ شطرنج کھیلتے ہوئے تصویر (نومبر 19، 2022)

https://www.instagram.com/p/ClJqW1ZtmIl/

3۔ میسی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سوتے ہوئے (دسمبر 20، 2022)

https://www.instagram.com/p/CmYyND_OYMl/

2۔ انڈے کی تصویر (چار جنوری، 2019)

https://www.instagram.com/p/BsOGulcndj-/

میسی اور ان کے ساتھی ورلڈکپ میں فتح کی خوشی مناتے ہوئے

https://www.instagram.com/p/CmUv48DLvxd/

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp