آئیں دوستی نبھائیں


دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو اعتماد، یقین، محبت پر قائم ہوتا ہے۔ وہ دوست جو دکھ، درد تکلیف میں ساتھ دیتے ہیں ان کی زندگی میں اہمیت ہی کچھ اور ہوتی ہے دل چاہتا ہے کہ زندگی کا پل پل ساتھ بتایا جائے مگر چونکہ انسان بہت unpredicatableہے اس لیے اس بات کا فیصلہ کرنا بھی کبھی کبھار مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ دوست جس پر اندھا اعتبار کیا جا رہا ہے اس سے راز و نیاز کی باتیں کرنی بھی ہے کہ نہیں۔ انسانی نفسیات کو سمجھنے میں محنت نہیں وقت بھی درکار ہے ماہر نفسیات بھی کئی سالوں کی محنت کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچتے ہیں اور اس نتیجے کو سامنے لانے کا مقصد دوستی جیسے رشتہ کو مضبوط کرنے کے لیے صلاح دینی ہوتی ہیں۔

آئیں میں آپ کو بتاتی ہوں کن باتوں کا دھیان رکھ کر آپ اپنی دوستی کو اور مضبوط کر سکتی ہیں۔
( 1 حد سے زیادہ مسکرانا

آپ کے ساتھ ہو سکتا ہے کبھی ایسا ہو کہ آپ اپنے دوست سے کوئی معمولی سا مذاق کریں مگر وہ کافی دیر تک اسے سوچ کر مسکراتا رہے اور آپ سوچے بھلا ایک چھوٹے سے مذاق پر اتنا مسکرانے کی کیا ضرورت؟ مگر ماہرین نفسیات کے مطابق وہ شخص جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہنستا ہے وہ خود کو اکیلا اور تنہا محسوس کرتا ہے اس لیے اس کا مسکرانے کا عمل محسوس کی جانے والی تنہائی دور کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

اس لیے اگر آپ کی دوست معمولی مذاق پر حد سے زیادہ مسکرائے تو آپ کو اس کی تنہائی دور کرنے کے لیے اسے اس بات کا احساس دلانا چاہیے کہ آپ اس کے ساتھ ہیں اور اسے خود کو تنہا سمجھنے کی ضرورت نہیں۔

( 2 زیادہ سونا

ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی بہترین دوست کے معمول میں تبدیلی آ جائے اور وہ حد سے زیادہ سونے لگے اور آپ کہے تم کیا سونے کے لیے پیدا ہوئے ہو مگر آپ کو اس بات کا علم ہو نا چاہیے کہ اگر آپ کا دوست زیادہ سو رہا ہے تو اس کا مطلب وہ اداس ہے اس لیے آپ کو اس سے پوچھنا ہے کہ وہ کیوں اداس ہے؟ اور آپ کے ہوتے ہوئے اسے اداس ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ تاکہ آپ اپنی دوستی کا حق ادا کرسکے۔

( 3 جلدی بولنا

وہ دوست جو آستین کے سانپ ثابت ہوتے ہیں بہت بری لگتے ہیں مگر ایک طریقہ ہے جس سے پتا چل سکتا ہے کہ وہ دوست جس پر آپ جان چھڑک رہے ہیں وہ صحیح ہے بھی کہ نہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر آپ کا دوست کم اور جلدی بولتا ہے تو وہ راز رکھتا ہے اس لیے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ دوستی کو قائم رکھنا ہے یا نہیں۔

( 4 عجیب انداز میں کھانا

کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آج میرے دوست نے برگر بہت عجیب انداز میں کھایا ہے مگر سوچا ہو کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟ سوچنا چاہیے کیونکہ ماہرین کہتے ہیں کہ عجیب انداز میں کھانا کھانے کا مطلب پریشان ہونا ہوتا ہے اس لیے آپ کو اپنے دوست سے اس کی پریشانی معلوم کرنی ہے اور حل نکالنے کی کوشش کرنی ہے کیونکہ دوست وہی بہترین جو پریشانی میں ساتھ دیں۔

( 5 چیخنا چلانا

آپ کے ساتھ یوں بھی ہوتا ہو گا کہ آپ کا دوست بے جہ چیخنا چلانا شروع کردے اور آپ کہے بیکار میں چیخ اور چلا کیوں رہے ہو میں نے کون سی ایسی بات کردی ہے مگر بات یہ ہے کہ وہ چیخ نہیں رہا بلکہ اس بات کا اظہار کرر رہا ہے کہ آپ اس سے گفتگو کرے اسے احساس دلائے کہ وہ آپ کے لیے اہم ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا کہ جو فرد چھوٹی چھوٹی باتوں پر چیختا چلاتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کے اسے پیار کی ضرورت ہے۔ اس لیے آپ کے دوست کو آپ کی توجہ اور پیار کی ضرورت ہے۔

دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جیسے اگر نبھایا نہ جائے تو اس کا ہونا معنی نہیں رکھتا اور یقیناً معمولی معمولی باتیں ہی دوستی کے رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں اس لیے یہ باتیں پڑھنے کے بعد جب آپ کا قریبی دوست بے وجہ ہنسے، زیادہ سوئے، کم اور جلدی بولے، جلدی کھائے، روئے اور چیخے چلائے تو یقیناً آپ اس کی مزاج پرسی کریں اور دوستی کا عملی ثبوت دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments