سال نیا، عادات پرانی، کیسے بدلے گی زندگانی؟


ہر نئے سال پر لوگ نئے عزم، نئے جذبے اور وعدوں کا اعادہ کرتے ہیں اور اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لئے عزم نو کرتے ہیں۔ کئی زندگی میں تجدید کے عمل کو اپناتے ہیں اور کئی گزشتہ سالوں میں کئی گئی غلطیوں کو دوہرانے سے اجتناب کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ اکثر اپنے رویوں اور سوچ کو بدلنے کے لئے پلان بناتے ہیں جسے عرف عام میں New Year ’s Resolutionsکہتے ہیں۔

تحقیق اور مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ یہ عزم اور اعادہ 15 جنوری تک ختم ہو چکی ہوتی ہیں اور لوگ وہی پرانے ٹریک پر واپس آ جاتے ہیں۔ پھر کیا ہمیں اس طرح کی پلاننگ ہی نہیں کرنی چاہیے، ایسا بلکہ نہیں ہے، بلکہ بہت سارے لوگ کی طرح میں بھی یہ غلطی کئی سالوں سے کرتا آیا ہوں جس کے بارے میں آج بات کریں گے۔

سب سے پہلی غلطی جو ہم کرتے ہیں کہ ہم ایسے مشکل اور مبہم پلان اور ٹارگٹ بناتے ہیں جو آن پیپر تو بہت اچھے لگتے ہیں لیکن عملی زندگی میں بہت مشکل، محنت طلب اور وقت طلب ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو مختصر، قابل عمل اور چھوٹے اہداف مقرر کرنے چائیں۔ یعنی دن، ہفتے اور مہینے پر مبنی گول بنائیں۔ یاد رکھیں کہ ہم اکیلے اکیلے ہی ہوتے ہیں اس لئے اپنے اہداف کی تکمیل اور مستقل مزاجی کے لئے کسی گروپ، کلب اور ہم خیال لوگوں کا گروپ جوائن کریں تاکہ وہ آپ کو آن ٹریک رکھیں اور وقتاً فوفتاً آپ کو متحرک کرتے رہیں۔

اپنی ذاتی، معاشی، تعلیمی، روحانی، معاشرتی، تخلیقی، پیشہ ورانہ اور خاندانی کے لئے الگ الگ اہداف مقرر کریں۔ اپنے تمام اہداف تحریری صورت میں پیپر پر لکھیں، موبائل اور لیپ ٹیپ پر ہرگز نہ لکھیں۔ اس کے حیران کن نفسیاتی فوائد ہیں۔

ان سب سے ہم چیز جو ہمیں کرنی پڑے گی وہ گزشتہ سال کا بھرپور، مفصل اور جامع جائزہ لینا ہو گا، یہ کام کسی ماہر سرجن کی طرح پروفیشنل بنیادوں پر کرنا ہو گا۔

سب سے پہلے Reflectionکرنا ہو گا تاکہ ہمیں اپنی ناکامیوں اور کامیابیوں کی وجہ معلوم ہو سکے۔

دوسرا اہم کام ہمیں ایسے مینٹورز کی تلاش کرنا ہوگی جو مسلسل اور مستقل بنیادوں پر رہنمائی اور مدد کر سکیں۔

تیسرا سب سے اہم قدم اپنی عادات کا جائزہ ہے۔

ہم جتنے مرضی اچھے، قابل عمل اور پر کشش پلان، اسٹریٹجی بنائیں۔ اگر آپ نے اپنی پرانی عادات کو نئی عادات کے ساتھ نہیں بدلا تو آپ نے کچھ نہیں بدلا۔ آپ کو بدلنے کے لئے خود کو بدلنا ہو گا۔ اگر آپ عادات نہیں بدلیں گے تو کچھ دونوں بعد آپ واپس اپنی پرانی عادات کے شکنجہ میں آ جائیں گے اور پھر موٹیویشن کی تلاش میں رہیں، یاد رکھیں موٹیویشن ایک وقتی پین کلر ہے جو وقتی کام دیتا ہے دیرپا آرام نہیں۔

ہماری سوچ، افکار اور اعمال کا دار و مدار ہماری عادات پر منحصر ہے اس لئے ہمیں اپنی عادات کو بدلنے اور نئی عادات اپنانے کی ضرورت ہے۔

زندگی عادتیں بدلنے سے بدلتی ہے
سال بدلنے سے صرف عمر بدلتی ہے

یاد رکھیں، زندگی کے کسی بھی شعبے میں مستقل مزاجی ایک انتہائی اہم خوبی ہے۔ جو لوگ مسلسل محنت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی کوششوں پر توجہ دیتے ہیں وہ وقت کے ساتھ کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اکثر لوگ وقت سے پہلے مطلوبہ نتائج کا حصول چاہتے ہیں جو نہ ملنے کی صورت میں مایوسی اور نا امیدی کا شکار ہوتے ہیں۔ آپ بس اپنی کوششوں پر فوکس رکھیں، نتائج اپنی فکر خود کر لیں گے۔ محنت اور یقین کا ساتھ نہ چھوڑیں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔ نئے سال میں نئے انداز اور عادات کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کریں۔ ”ہم سب“ کو نیا سال مبارک ہو


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments