ویٹیکن

حال ہی میں مری میں اپنی تربیتی نشست مکمل کرنے کے بعد ، مجھے اسلام آباد/راولپنڈی کیتھولک ڈایوسیس کے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور بامقصد رہی۔ اس موقع پر آرچ بشپ نے مجھے اپنی تازہ تصنیف ”ویٹیکن“ کا تحفہ پیش کیا، جو میرے لیے ایک قابل فخر بات ہے۔ مطالعے کے بعد میں اس کتاب کا مختصر تعارف اور اپنی رائے پیش کر رہا ہوں تاکہ قارئین اس اہم

Read more

کوہی گوٹھ ہسپتال: عظیم ویژن کی عملی تصویر

خواب ہم سب دیکھتے ہیں، لیکن ویژن بہت کم لوگوں کے پاس ہوتا ہے۔ خوابوں کی تعبیر ممکن ہے، لیکن ویژن کی تکمیل سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، جس کے لیے انتھک محنت اور کئی نسلوں کی قربانیاں درکار ہوتی ہیں۔ میں خواب دیکھنے پر یقین رکھتا ہوں اور خواب کی طاقت سے بخوبی واقف ہوں، لیکن کھلی آنکھوں سے کسی عظیم ویژن کی تکمیل دیکھنا ایک بالکل مختلف منظر اور تجربہ ہوتا ہے۔ آج کی یہ تحریر خوابوں

Read more

مسیحی روزے اور رمضان: بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی رواداری کا پیغام

عام طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کے مذہبی عقائد کے بارے میں بے شمار غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، جس کی ایک بنیادی وجہ دوسروں مذاہب کے لوگوں کے ساتھ براہ راست تعلق اور واسطہ نہ ہونا ہے۔ بطور مسیحی، میرے بے شمار مسلمان دوست مجھ سے مذاہب کے متعلق بہت بنیادی اور عام سوالات پوچھتے ہیں، تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ ہمارا دوسرے مذاہب کے متعلق مطالعہ بہت محدود ہے۔ میں نے

Read more

سرداراں بی بی: ایک باہمت اور با اثر خاتون

تصویریں نا صرف بولتی ہیں بلکہ اپنے وجود کا برملا اظہار بھی کرتی ہیں۔ اس بات کا تجربہ مجھے گزشتہ سال ہوا جب معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر خالد سہیل، جو کینیڈا سے کراچی میرے گھر آئے تھے، میرے اسٹوڈیو میں لگی میری دادی کی تصویر دیکھ کر پوچھنے لگے۔ ”یہ کس کی تصویر ہے؟“ میں نے جواب دیا، ”یہ میری دادی کی تصویر ہے، جو اب اس دُنیا میں نہیں رہیں۔ وہ 5 مارچ 2016 کو اس جہانِ فانی سے

Read more

کسان کی طرح سوچیں

یہ 2019 کی بات ہے۔ میں نے کراچی سے اپنے گاؤں گھر فون کیا۔ دادا سے بات چیت ہوئی۔ حال و احوال پوچھنے کے بعد میں نے دریافت کیا، ”دادا! موسم کیسا ہے؟“ دادا نے جواب دیا، ”بہت گرمی ہے۔ “ میں نے کہا، ”دادا! ابو کو فون دے دیں تاکہ اُن سے بھی بات کر لوں۔ “ دادا نے جواب دیا، ”تیرا ابو اور بھائی ڈیرے، کھیتوں میں پانی لگانے گئے ہیں۔ “ میں نے حیرت سے کہا، ”اتنی

Read more

اک راستہ ہے زندگی

زندگی کے سفر میں منزل سے کہیں زیادہ اہم اس سفر کا خوشگوار ہونا اور بہترین ساتھیوں کا ساتھ ہونا ہے۔ میرے ادبی اور تخلیقی سفر میں ”ہم سب“ کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔ اس نے نہ صرف میرے ابتدائی مضامین کی اشاعت کے ذریعے مجھے ادبی حوالوں میں معتبر پذیرائی دی اور سنجیدہ و ادبی ذوق رکھنے والے قارئین سے متعارف کروایا، بلکہ سب سے بڑھ کر ہم عصر اور نمایاں ادیبوں سے تعارف و ملاقات کا سبب

Read more

ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارت

ترقی ایک سوچ اور تحریک ہے جو متحرک اور زندہ معاشرے اور انسان کی پہچان ہوتی ہے۔ فرد، ٹیم، خاندان، اداروں اور معاشروں میں ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارت، معاشرتی افکار، فکری اظہار، اور سماجی اقدار سے جنم لیتے ہیں۔ افراد میں بہتر سے بہترین کی جستجو، معاشرتی اور اداروں کی حوصلہ افزائی اور باہمی تعاون کی بدولت پروان چڑھتی ہے۔ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ یہاں ”ڈھنگ ٹپاؤ“ ، ”کام چلاؤ“ ، اور ”مٹی پاؤ“ مائنڈ سیٹ

Read more

روزمرہ کی نفسیات

معروف مصنف اور ماہر نفسیات ایڈم گرانٹ نے گزشتہ دنوں اپنے فیس بک پیج پر ایک ریسرچ شائع کی، جس میں بتایا گیا کہ ”ہم اسکرین پر پڑھنے کی نسبت کاغذ پر پڑھنے سے زیادہ سیکھتے ہیں۔“ 54 کیس اسٹڈیز اور 1,71,000 افراد پر تحقیق کے بعد یہ ثابت ہوا کہ ہم پرنٹ مواد کو ڈیجیٹل مواد کی نسبت زیادہ گہرائی سے سمجھتے ہیں، بشرطیکہ وہ مواد معلوماتی ہو، کہانی پر مبنی نہ ہو۔ ”کاغذ کا فائدہ ہر عمر کے

Read more

گونگے کا خواب: طارق بلوچ صحرائی کی کتاب

  کتب کے مطالعے اور تحریر کے اپنے ذوق کو پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے کہ اب یہ سلسلہ ایک مدت سے جاری ہے۔ گزشتہ دنوں فیس بک کی میموریز میں ایک پرانی تحریر سامنے آئی، جس میں، میں نے ایک کتاب پر تبصرہ کیا تھا۔ یہ کتاب معروف مصنف طارق بلوچ صحرائی کی ہے، جس کا نام ”گونگے کا خواب“ ہے۔ یہ کتاب میں نے 2017 میں پڑھی اور اس پر ریویو لکھا تھا۔ اس

Read more

کچی آبادی میں سچی کہانیاں

مجھے یاد ہے کہ میں نے کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں صحافی بنوں گا۔ بچپن سے لے کر تعلیمی دور تک، نہ تو اس شعبے سے کوئی خاص لگاؤ تھا اور نہ ہی اس کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی تھی۔ تاہم، کالج تک پہنچنے پر اخبار پڑھنے اور کالم لکھنے کا شوق ضرور پیدا ہو گیا تھا۔ کیونکہ میں سائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، اس لیے آرٹس کے کسی مضمون کا تصور بھی

Read more

شہباز ساحر: ایک ہمہ جہت شخصیت

  میری زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ اور تعلق قیمتی سرمایہ ثابت ہوئے ہیں جن سے میرا تعلق علم و ادب اور تخلیق و خلوص کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ بزرگوں سے سنتے تھے کے قلم کے رشتے کبھی کبھی خون کے رشتوں سے گہرے ہو جاتے ہیں۔ اس بات کا تجربہ اور احساس اب ہوتا ہے۔ جناب شہباز ساحر سے بھی میرا تعلق اور رابطہ علم دوستی کی وجہ سے ہی ہوا۔ شہباز ساحر سے رابطہ یوں ہوا

Read more

خواجہ مظہر صدیقی: انسانیت کی خدمت کرنے والا بندہ حقیقی

مجھے ہمیشہ ایسے لوگوں سے ملنے کا اشتیاق رہتا ہے جن کے بارے میں لوگ کہیں کہ ”آپ کو ان سے ملنا چاہیے۔“ خواجہ مظہر صدیقی کے معاملے میں بھی کچھ ایسی ہی صورتِ حال تھی۔ ہمیں ملانے والے ہمارے دو مشترکہ دوست تھے، جن کی خواہش اور کوشش تھی کہ ہماری ملاقات ہو۔ میں کراچی میں جبکہ خواجہ مظہر صدیقی صاحب ملتان میں رہائش پذیر ہیں۔ پچھلے ماہ، جب میں ٹریننگ کے سلسلے میں ملتان گیا تو میرے دوست

Read more

حقیقی ترقی کا فارمولا

پرسنل ڈیویلپمنٹ کا موضوع اس وقت سیلف ہیلپ لٹریچر اور موٹیویشنل تقریروں میں بہت عام ہے۔ میں ذاتی طور پر پرسنل ڈیویلپمنٹ کی اصطلاح کو مناسب نہیں سمجھتا ہوں، بلکہ اس کے لیے پیپلز ڈیویلپمنٹ زیادہ موزوں ہے، جسے اجتماعی ترقی بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس نظریے کو سمجھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی ترقی کے درمیان بنیادی فرق کو واضح کریں۔ اس تحریر میں جو مفہوم بیان کیا ہے، وہ دراصل اس بات کی

Read more

سیمسن جاوید کی کتاب گل و خار

حال ہی میں مجھے سیمسن جاوید کی کتاب ”گل و خار“ پڑھنے کا موقع ملا۔ اس کتاب کو پڑھ کر یہ احساس ہوا کہ ایک صحافی کے کالم ادبیات میں ایک منفرد اضافہ ہوتے ہیں۔ سیمسن جاوید نہ صرف ایک کہنہ مشق صحافی ہیں بلکہ ایسے لکھاری بھی ہیں جو پاکستانی مسیحیوں کی جانب سے مین اسٹریم میڈیا میں ایک مضبوط آواز ہیں۔ چونکہ وہ کسی طور مذہبی شخصیت نہیں، بلکہ ایک سماجی مبصر کی حیثیت سے پاکستان میں مذہبی

Read more

انسانی روپ میں فرشتہ: سسٹر مورین اوٹول

کتابوں، فلموں اور کہانیوں میں یہ ضرور پڑھنے کو ملتا ہے کہ دُنیا میں ایسے انسان بھی ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی ہو۔ میں نے تو اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں ہی ایسی شخصیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ بچپن میں یہ بھی سنتے تھے کہ اکثر فرشتے اچھے انسانوں کے روپ میں دُنیا میں آتے ہیں، تاکہ وہ نیک لوگوں کی مدد کر سکیں۔ لیکن ہم نے ایسے

Read more

کیریئر کونسلنگ کیوں ضروری ہے؟

دُنیا بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے جس کی وجہ سے انسان کے سوچ و افکار، کام کرنے کے طریقے، رہن سہن، بول چال بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔ انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی میں ایڈوانسمنٹ ہونے کی وجہ سے انسانی زندگی میں جو تبدیلی 100 سالوں میں ہوتی تھی، اب وہ 10 سالوں میں ہو رہی ہے۔ عقلمندی اور دور اندیشی کا تقاضا ہے کہ انسان بھی اپنے آپ کو حالاتِ حاضرہ کے مطابق ڈالے۔

Read more

ریحان سکول: اپنی نوعیت کا منفرد سکول

ایک ایسا تعلیمی ادارہ جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فری لانسنگ کی بدولت اسٹوڈنٹس کو مستقبل کی قیادت کے لئے تیار کیا جا رہے ہے۔ گزشتہ دنوں اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران میری ملاقات مختلف اداروں کے سربراہان سے ہوئی۔ ان میں ایک منفرد ملاقات ایک ایسے استاد اور ٹیکنالوجی کی دُنیا کے منفرد نام جناب ریحان اللہ والا سے ریحان فاؤنڈیشن کے سکول بارہ کہو، اسلام آباد میں ہوئی۔ اس ملاقات کا مقصد ریحان سکول کی اپروچ

Read more

ہم سب پر سنچری

میں نے جب پہلی مرتبہ ہم سب پر اپنا پہلا مضمون بھیجا تھا تو مجھے بالکل بھی اندازہ نہ تھا کہ ایک دن یہ سلسلہ اتنا طویل ہو جائے گا کہ میں اس پر اپنے آرٹیکلز کے سلسلے کی سنچری مکمل کروں گا۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب میرا پہلا مضمون ”میں کیوں لکھتا ہوں“ 18 مئی 2019 کو ”ہم سب“ پر شائع ہوا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی تھی، کیونکہ اس سے قبل میں چھوٹے چھوٹے

Read more

کیا آپ لیڈرشپ کے تقاضوں سے واقف ہیں؟

لیڈرشپ اس وقت دُنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع ہے اور لیڈر شپ کی صلاحیت پر سب سے زیادہ گفتگو ہو رہی ہے۔ چونکہ لیڈرشپ میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک ہے، اس لیے میں وقتاً فوقتاً اس موضوع پر لکھتا، پڑھتا اور سنتا رہتا ہوں۔ عام طور پر لیڈرشپ کی ٹریننگ، سیمینار اور کانفرنس میں بے شمار صلاحیتوں اور خوبیوں پر بات چیت ہوتی ہے اور مختلف لیڈرشپ اسٹائل اور سٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

Read more

تاریخی اور قابل ذکر تعلیمی درسگاہ: سینٹ ڈنیسز سکول، مری

تعلیم و تربیت اور ہنر، ماحول اور پرورش کے بغیر کچھ نہیں ہے۔ اور اگر تعلیم اور تربیت کا یہ اہتمام کسی ایسی درسگاہ پر ہو جو قدرت کی حسین وادیوں اور خوبصورت مقام پر واقع ہو، تو زندگی کا مقصد بڑا واضح ہو جاتا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے تعلیم و تربیت، کتابوں اور سفر جیسے اپنے شوق کو اپنے پروفیشن میں اپنانے کا موقع ملا ہے۔ گزشتہ دنوں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کو سرانجام دینے کے

Read more

اقلیتی خواتین کو کام کی جگہ پر مسائل

پاکستان میں خواتین اور بالخصوص مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین معاشرے کی ترقی، اپنے خاندان کی دیکھ بھال اور ملک کی معاشی بہتری میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں، لیکن اس اہم ذمہ داری کو سرانجام دینے کے لیے انہیں کام کی جگہ پر کون کون سے سماجی، معاشرتی، نفسیاتی و ذہنی دباؤ اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اس حوالے سے بات کریں۔ اس آرٹیکل کی تکمیل کے لئے مختلف شعبے زندگی سے تعلق رکھنے

Read more

ناصر ملک: نمایاں اُردو سخن ور

مجھے خوشی ہے کہ میرا تعلق جنوبی پنجاب کی اس دھرتی سے ہے، جس نے محدود وسائل اور پسماندگی کے باوجود علم و ادب کی پرورش کی ہے۔ اس دھرتی نے ہر دور میں ایسے صاحبِ علم اور انسان دوست ادیبوں کی جنم دیا ہے جنہوں نے معاشرے میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ گزشتہ دنوں جب میں اپنے گاوٴں لوریتو، چک نمبر 270 ٹی ڈی اے، لیہ گیا تو اس مرتبہ اپنے علاقہ کے معروف شاعر، ادیب اور مترجم

Read more

بک کارنر جہلم : معیار، اعتماد اور کامیابی کے پچاس سال

کتاب سے بہتر کوئی تحفہ نہیں۔ کتاب بہترین دوست اور ساتھی ہے۔ یہ جملے اکثر ہم اپنی کتابوں میں بچپن میں پڑھا کرتے تھے۔ آج کی نسل شاید ان جملوں سے اتنی واقف نہ ہو کیوں کہ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل کمیونیکیشن کے میڈیمز نے نوجوان نسل کو پڑھنے سے زیادہ دیکھنے پر مائل کر دیا ہے۔ میں خود ڈیجیٹل میڈیا کا بندہ ہوں اور ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت استعمال کو فروغ دیتا ہوں۔ لیکن یقین مانیے مجھے آج بھی

Read more

اپنی ذات کے اہرام میں چھپے خزانے کی تلاش

ایک لکھاری کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے، اپنے وجود کا مقصد تلاش کرنے اور اپنے دل کی آواز کو قارئین تک پہنچنے کے قابل ہونے کے لئے کن کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے، اور کیا کیا قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ شاید آپ کو اس کا اندازہ اس فلم Paulo Coelho’s Best Story (2014) سے کسی حد تک ہو سکے۔ یہ فلم اس صدی کے سب سے مقبول اور پڑھے جانے والے ناول الکیمسٹ کے خالق پاؤ لو کوئیلو کی

Read more

ڈر نہیں دیکھا

مجھے میرے ایک دوست نے پوچھا کہ مجھے کس بات پر سب سے زیادہ خوشی حاصل ہوتی ہے؟ میں نے جواب دیا کہ جب میری وجہ سے دو تخلیق کار آپس میں ملتے ہیں، اور مجموعی تخلیق کو منظر عام پر لے کر آتے ہیں، تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ اس تخلیق میں میرا کردار بھی شامل ہے۔ اسی طرح کی خوشی گزشتہ دنوں معروف ماہر نفسیات، شاعر اور مصنف ڈاکٹر خالد سہیل کی غزل ”ڈر نہیں دیکھا“

Read more

پاکستانی خاتون ٹرینر اور بزنس کوچ ڈاکٹر ڈیفنی سوارس عالمی اعزاز کے لئے منتخب

مجھے یہ خبر سناتے ہوئے انتہائی خوشی اور شادمانی محسوس ہو رہی ہے کہ Carousel Moms Business and Leadership Coaching کی سربراہ ڈاکٹر ڈیفنی سوارس Dr Daphne Soares کو لندن میں ”ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز“ 2024 کے لیے تین مختلف شعبوں میں بطور فائنلسٹ منتخب کیا گیا ہے۔ ان تین کیٹگری میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں۔ 1: سال کا بہترین کاروبار 2: عالمی سطح پر مثبت اثرات 3: پیشہ ورانہ شعبوں میں موثر خواتین یاد رہے کہ ڈاکٹر ڈیفنی

Read more

کیا آپ کا نیٹ ورک، آپ کی نیٹ ورتھ میں اضافہ کر رہا ہے؟

ایک موثر، عملی سرگرمیوں اور جامع حکمت عملی پر مبنی نیٹ ورکنگ پر ایک شاندار کتاب میری زندگی میں میری ایک یہ خوش قسمتی رہی کہ میرا تعلق اور واسطہ ایسے لوگوں اور کتابوں سے پڑا جنہوں نے میری سوچ کو وسیع اور متاثر کیا ہے۔ اس لئے میں جو کتاب پڑتا ہوں کوشش کرتا ہوں کہ اس کا مختصر تعارف، حوالہ، خلاصہ اور پیغام آپ تک پہنچا سکوں۔ آج بھی میں آپ کو ایک ایسی ہی کتاب سے متعارف

Read more

انسان، خاندان اور معاشرے رویوں سے بنتے ہیں

ایک ایسی کتاب جس نے میرے رویے پر مثبت اثر ڈالا۔ میں اپنے ٹریننگ سیشن میں اکثر کتابوں کے مطالعے پر زور دیتا ہوں۔ تو کئی شرکاء بالخصوص نوجوان، اور نئے قارئین، یہ سوال کرتے ہیں کہ انہیں کون کون سی اور کس قسم کی کتابیں پڑھنی چاہیں؟ میرا جواب ہوتا ہے کہ ہر انسان کا ذوق اور معیار فرق ہوتا ہے۔ اس لیے انہیں اپنی مرضی اور شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ خیر

Read more

ایک شام، انور مقصود کے ساتھ

میں زندگی میں ترتیب اور پلاننگ کا قائل ہوں، لیکن وقت اور حالات نے سکھایا ہے کہ کبھی کبھی اچانک اور بے ترتیب منصوبے ہمیں زندگی کی ان راہوں اور رازوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جو ہماری زندگی کے خوبصورت لمحوں میں شمار ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ 25 فروری کو پیش آیا۔ جب کینیڈا سے آئے معروف ماہر نفسیات اور مصنف ڈاکٹر خالد سہیل کراچی میں ہمارے پاس تشریف لائے۔ آرٹس کونسل میں ان کے اعزاز

Read more

”تاریخِ اقلیت: میری نظر میں“

مجھے علم و ادب سے لگاوٴ رکھنے والے لوگوں سے ہمیشہ ایک خاص انسیت رہی ہے۔ جناب عمانوایل یوسف سے بھی سے اسی تلاش میں واقفیت ہوئی۔ گزشتہ دنوں میں لاہور میں تھا تو 16 مارچ 2024 کو وہ مجھے ملنے آئے اور اپنے ساتھ اپنی کتاب ”تاریخِ اقلیت“ بھی لائے جو بعد میں مجھے بطور تحفَہ پیش کی۔ میری عادت ہے کہ جب کوئی مجھے بڑے خلوص سے اپنی کتاب بالخصوص پہلی کتاب پیش کرے تو میں اُسے پڑھ

Read more

ایک عالمی درویش،مقامی فقیر کے کوچے پر

میری خوش قسمتی ہے کہ میری زندگی میں علم و ادب کی دولت سے مالا مال ایسے لوگ شامل ہیں جن کا مقصد انسانوں کی خدمت کرنا اور ان کی بہتری کے لیے سرگرم عمل رہنا ہے۔ ایسی ہی شخصیات میں سے ایک شخصیت نامور ماہر نفسیات، شاعر اور ادیب ڈاکٹر خالد سہیل ہیں۔ جن سے میرا تعلق گزشتہ تین سالوں سے ہے، لیکن اس سے قبل بھی میں نے ان کی تحریریں پڑھ رکھی تھیں لیکن ان سے باقاعدہ گفتگو کا آغاز تین سال قبل ہوا۔ اس کے بعد یہ تعلق ادبی دوستی سے مضبوط ہوا اور اب ایک رشتے کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

Read more

علم اور ادب کی دستاویز: ولیم پرویز

علمی اور ادبی رشتوں کا آغاز بڑا منفرد ہوتا ہے اور یہ رشتے خلوص، محبت، احساس اور وقت سے پروان چڑھتے ہیں۔ گزشتہ سال معروف صحافی انجم ہیرالڈ گل کی زندگی پر آرٹیکل لکھنے کے لیے تحقیق کر رہا تھا کہ اچانک ایک نام سامنے آیا جن کی فیس بک پروفائل دیکھی اور ان کے انٹرویو کا ایک کلپ دیکھا، جسے سن کر اور ان کے ادبی سفر کی کہانی جان کر یوں محسوس ہوا جیسے یہ تو میری کہانی

Read more

پاکستان میں صحافت کا زوال کیسے اور کیوں ہوا؟

صحافت میرا شوق ہے، اور ٹریننگ میرا روزگار ہے۔ صحافت اور صحافیوں کی بہتری اور تعلیم و تربیت میرے ذہنی میلان کا لازمی جز ہے۔ اس موضوع پر میں پڑھنا، لکھنا، سیکھنا اور بات کرنا پسند کرتا ہوں۔ اس ضمن میں اپنے سینئرز کی رائے کو خاص اہمیت دیتا ہوں۔ میں چونکہ ڈیجیٹل سے وابستہ ہوں، یہ سوال اکثر سنتا ہوں کہ پاکستان میں صحافت کا زوال کیسے اور کیوں ہوا؟ اور صحافیوں کی ٹریننگ پر توجہ کیوں نہیں دی

Read more

ڈاکٹر جیمز شیرا: انسانوں کو جوڑنے والا ہیرا

زندگی بہت غیر یقینی ہے اور اس بات کا ہمیں اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ہماری اپنی پلاننگ اور منصوبے ناکام ہوتے ہیں اور قدرت کے فیصلے اٹل ہوتے ہیں۔ اس حقیقت کا سامنا ہم سب کو ہوتا ہے لیکن ہم اس کا ادراک نہیں کرتے ہیں۔ اس بات کا مجھے شدت سے احساس گزشتہ دنوں ہوا جب 15 جنوری کی صبح واٹس ایپ پر یہ میسج موصول ہوا کہ ڈاکٹر جیمز شیرا، اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ میں انتقال

Read more

مستقبل میں معیاری جابز کے لیے پانچ اہم مہارتیں

ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ ہر روز انسان سیکھنے کے باوجود بھی بہت ساری ایسی صلاحیتوں کو سیکھنے سے محروم ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بدولت تبدیل ہو رہی ہیں۔ اس لیے اداروں اور آرگنائزیشنز کو اپنے ملازمین کی تعلیم و تربیت اور خصوصی ٹریننگ کے لیے مزید عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ بالخصوص یونیورسٹیز میں طالب علموں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جو مستقبل میں طالب علموں

Read more

ڈاکٹر سہیل زبیری: کائنات کے رازوں کا متلاشی سائنسدان

میری خوش قسمتی رہی ہے کہ مجھے چھوٹی عمر میں ہی بڑے لوگ ملے، جنہوں نے مجھے زندگی اور کائنات کو دیکھنے کے لیے بڑا سوچنے کی ترغیب دی۔ زندگی کے سفر میں، زندگی کے مقصد کی تلاش میں چند ایسے نایاب ہیرے ملے، جنہوں نے زندگی کے مقصد کو بامقصد بنا دیا۔ اسی سفر میں معروف ماہر نفسیات اور مصنف ڈاکٹر خالد سہیل بھی میرے لیے ایک دریافت تھے، جن کی بدولت علم کا ایک نیا کارواں ملا اور

Read more

پنڈ سے پنڈی تک کا سفر

شعوری ہوش سنبھالنے سے پہلے میں اپنے گاؤں چک نمبر 270 لوریتو، لیہ سے کراچی آ چکا تھا اس لیے گاؤں کی بے شمار شخصیات سے لاعلم تھا۔ کچھ کے نام، کام اور مقام سے واقف تھا لیکن اس کا براہ راست تجربہ نہ ہوا تھا۔ دادا سے دوستی گہری ہوئی اور گاؤں میں اکثر آنا جانا شروع ہوا تو گاؤں کی شخصیات کے بارے میں اکثر گفتگو ہوتی رہتی تھی۔ خاص طور پر عہد حاضر میں وہ لوگ جو

Read more

عرش کی مٹی میں گندھا ہوا فرش کا آدمی

کتاب اور تخلیقی انسان، خاص طور وہ انسان جو انسانیت اور انسانوں کی ہمدردی کے لئے لکھتے ہیں، میرے دل کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ معروف صحافی، نامور شاعر اور متحرک سماجی کارکن جناب شیراز راج کی شاعری کی کتاب ”عرش کی مٹی“ گزشتہ ماہ ڈاک کے ذریعے کراچی میں وصول ہوئی تو محبت اور اپنائیت کا ایک عجیب احساس ہوا، یوں تو شیراز راج سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ زندگی میں کبھی واسطہ پڑا لیکن ان سے آن

Read more

چین سے سیکھیں

علم کے حصول اور حیات کے مقصد کی تلاش میں جن راہوں، راستوں، ناموں اور مقامات سے واسطہ پڑتا ہے، وہ بڑے خاص ہوتے ہیں۔ ان کا میری زندگی میں نام اور مقام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ محمد کریم احمد بھی مجھے اس تلاش کے سفر میں ملے اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان سے واقف ہوا اور ان کی تخلیق سے فیضیاب ہوا ہوں۔ گزشتہ ماہ۔ میں ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹوڈیو میں گیا جہاں محمد

Read more

سانحہ جڑانوالہ: بچوں کی تعلیم اور مستقبل پر سوالیہ نشان

ہر سانحہ کی اپنی گہری نفسیات ہوتی ہیں جو اپنے متاثرین کو بہت دیر تک متاثر کرتی ہے۔ سانحہ جڑانوالہ بھی ہمارے معاشرے کی جڑیں ہلا گیا ہے۔ اس نے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کی فضا اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ میں کراچی سے اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ 6 ستمبر کو جڑانوالہ پہنچا تھا۔ میڈیا پر سانحے کی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دماغ میں ایک تصویر بن چکی تھی لیکن ان جگہوں پر خود

Read more

آہ! قیصر بھی مجھے چھوڑ گیا

درد اور میرا بہت گہرا اور پرانا رشتہ ہے، یہ مجھے اپنا اثر دینا نہیں بھولتا اور میں اس کی تاثیر سے نا آشنا نہیں ہوتا، اب تو اس سے رشتہ اتنا قدیم اور مضبوط ہو گیا ہے کہ یوں لگتا ہے ہمارا دونوں کا وجود ایک دوسرے کے بغیر ممکن نہیں، یہ مجھے درد دے کر اپنا فرض سمجھتا ہے اور میں اسے برداشت کر کے اپنی ذمہ داری نبھاتا ہوں۔ ہاں اس درد نے اتنا توڑ دیا ہے

Read more

ابھی تو آغاز ہے!

یہ کہانی ایک ایسے بچے کی ہے جو پنجاب کے ایک متوسط زمیندار گھرانے میں پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش کے وقت گھر میں خوشحالی اور مال و مویشی کی وافر مقدار موجود تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ حالات بتدریج بدلتے گئے اور اس کا خاندان مالی مشکلات کا شکار ہو نے لگا۔ یہ بچہ سکول جانے سے بہت گھبراتا تھا۔ اس کے گھر والے اسے زبردستی اور بعض دفعہ مارکر سکول چھوڑ کر آتے تھے۔ ابتدائی تین کلاسوں میں

Read more

ماحولیاتی انصاف

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ اورموثر حل؛سماجی اور ماحولیاتی انصاف کی فراہمی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔آج سے دس بیس سال پہلے اگر پاکستان میں کوئی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی بات کرتا تھا تووہ انسان کسی اور ہی سیارے کی مخلوق لگتا تھا۔کالج کے زمانے میں اوزون لیئر اور گرین ہاوس کے اثر کے بارے میں پڑھتے ہوئے لگتا تھا جیسے یہ ہماری دُنیا کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ چند ہی سالوں میں پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی

Read more

ڈاکٹر پیٹر ڈیوڈ: عزم و استقلال کی قابل فخر داستان

خواہش جب جستجو بن جائے اور جستجو جنون کی شکل اختیار کر جائے تو پھر زندگی میں ناممکنات اور مشکلات کوئی معنی نہیں رکھتی ہیں۔ زندگی میں عزم اور بلند حوصلہ رویہ اور مستقل مزاجی مزاج بن جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ اور انسان مسائل پر نہیں وسائل پر نظر رکھتا ہے۔ مجھے ایسے ہی لوگوں کی کہانیوں کی تلاش رہتی ہے جو حقیقی زندگی میں کامیابی کی مثال ہوتے ہیں۔ جنہوں نے ناکامیوں کے منہ موڑ کر

Read more

آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد: ایک دور اندیش مذہبی رہنما

قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں لیڈرز کا کردار انتہائی کلیدی ہوتا ہے۔ نامور لیڈرشپ ایکسپورٹ جان سی مسکوئیل کا کہنا ہے کہ قوموں کی ترقی اور تنزلی کا انحصار لیڈرشپ کے معیار پر منحصر ہوتا ہے۔ ایسے معاشرے، ادارے اور خاندان جہاں لیڈرز اپنا کردار بخوبی سرانجام دیں وہ ترقی کی منزلیں طے کرتے جاتے ہیں۔پاکستان میں مسیحی کیمونٹی کی ترقی، خوشحالی اور بہتری میں چرچ کا بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے۔ پاکستان کے معروضی حالات اور خد

Read more

کیا آپ ذہنی طور پر دولتمند ہیں؟

دولت ایک بہت بڑی نعمت ہے، یہ مالی ہو یا، تعلیمی، روحانی یا جسمانی، ہر لحاظ سے قابل قدر ہے۔ صحت کے بارے میں کہا جاتا ہے تندرستی ہزار نعمت ہے۔ اس وقت ہمارا ملک اور معاشرہ جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ایسی صورتحال میں ہمیں ہر طرف صرف معاشی مسائل کا ذکر ہوتا ملتا ہے۔ لیکن کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں کہ اس معاشی بحران نے ہمیں ذہنی دولت سے بھی محروم کر دیتا

Read more

باپ: اولاد کے لئے سائبان

مجھے کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر ادب کا ایک گہرا سمندر بہتا ہے جس کو مجھے دنیا کو دکھانا ہے۔ یہ کہنا آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا بہت کٹھن امر ہے۔ اپنے کاموں میں معروف تھا کہ خیال آیا کہ جون میں ”فادرز ڈے“ منایا جاتا ہے جو اس سال اتوار 18 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا تو آج اس آرٹیکل میں باپ کی قربانی، عظمت اور کردار پر

Read more

ہریش میسی: انسانی ترقی کا سفیر

ہمارے معاشرے اور ترقی یافتہ معاشروں میں ایک بنیادی فرق ہے۔ وہاں کام نہ کرنے والوں سے نفرت کی جاتی ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں کام کرنے والوں سے نفرت کی جاتی ہے۔ مجھے ہمیشہ ایسے لوگ انسپائر کرتے ہیں جو انسان یعنی فرد کی ترقی، خوشحالی اور بحالی کے لئے کام کرتے ہیں۔ جناب ہریش میسی سے بھی میرا تعلق اس احساس کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ میں ان کی شخصیت سے بہت سال پہلے سے واقف تھا، ان

Read more

ڈاکٹر میرا فیلبوس؛ ایک عہد ساز اور قابل قدر شخصیت

ڈاکٹر میرا فیلبوس؛ جنہوں نے تعلیم کے میدان، پاکستان میں خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناقابل فراموش اور گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ذرا تصور کریں کہ اگر کائنات میں عورت کی تخلیق نہ ہوتی، تو یہ دنیا کیسی ہوتی! ایک لمحے کے لئے سوچیں کہ اگر کسی بھی خاندان، معاشرے اور ملک و قوم میں تعلیم یافتہ، باشعور اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل عورت نہ ہو تو اس معاشرے کا کیا حال ہو! پاکستانی معاشرہ مردوں

Read more

فلم: جدید علم کا جدید میڈیم

وقت اور حالات کے ساتھ ہمارے رویے اور طور طریقے بدل چکے ہیں چند ہی سال پہلے کی روایات اور عادات ہی بدل چکی ہیں۔ سیکھنے اور سکھانے کے انداز بھی جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے بہت تبدیل ہو چکے ہیں۔ چونکہ میرا تعلق تعلیم و تربیت یعنی ٹریننگ اینڈ لرننگ انڈسٹری سے ہے جس میں ہر عمر اور شعبہ سے وابستہ افراد سے واسطہ پڑتا ہے۔ فلم علم کی دنیا میں سیکھنے کا ایک بہترین اور جدید میڈیم ہے۔

Read more

نامور صحافی انجم ہیرلڈ گل کا زندگی نامہ

زندگی میں دو صحافیوں کی موت نے کئی دن تک افسردہ کیا۔ ویسے تو ہر انسان کی موت افسردہ کرتی ہے، لیکن ایسے شخص کی موت سے آپ کو کیا دکھ جس سے آپ کبھی ملے نہ ہوں، کوئی رشتہ، تعلق اور رابطہ نہ ہو ان کی موت دلی طور پر افسردہ کرے تو وہ انسان واقعی ہی کوئی خاص ہوتا ہے۔ صحافیوں سے ویسے بھی ایک الگ رومانس ہے، گزشتہ سال ارشد شریف کے قتل کی خبر نے جہاں

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل: انسانوں کا مشیر، انسانیت کا سفیر

ایک ماہر نفسیات اور انسان دوست شخص کی کہانی جس نے اپنی زندگی انسانوں کی نفسیاتی و سماجی بھلائی کے لئے وقف کردی۔ اندازہ ہی نہیں ہوا کب ڈاکٹر خالد سہیل سے رابطہ ہوا، تعلق بنا اور ایک رشتہ قائم ہو گیا۔ ان سے ایک ایسا ادبی، علمی اور تخلیقی رشتہ مضبوط ہوا کہ یہ یقین مزید پختہ ہو گیا کہ زندگی میں خون کے رشتے نہیں بلکہ خلوص پر مبنی رشتے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ جس میں رنگ، نسل،

Read more

انجم صحرائی: صحرا میں گونجتی، مذہبی آہنگی کی موثر آواز

مجھے فخر ہے کہ میری پیدائش اور ابتدائی پرورش جنوبی پنجاب کے زرخیز علاقے ضلع لیہ میں ہوئی۔ یہ خطہ جہاں صحرا ہونے کے باوجود کاشت کاری کے لئے معروف ہے وہاں نامناسب سہولیات کے باوجود ادبی زرخیزی کے لئے بھی اپنی شناخت رکھتا ہے۔ لیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ہی ایک آواز انجم صحرائی ہیں جنہوں نے صحافت میں اپنی منفرد پہچان اور مقام بنایا ہے۔ گزشتہ ہفتے میں کراچی سے اپنے آبائی گاؤں، لوریتو، چک نمبر

Read more

آصف عمران کے افسانے: اہرام آرزو

میں خود کو خوش قسمت اس لحاظ سے سمجھتا ہوں کہ میں نے ڈیجیٹل ایج اور سوشل میڈیا کے دور میں تخلیقی اور ادبی ہوش سنبھالا ہے۔ سوشل میڈیا کی بدولت ہی کئی نامور لکھاریوں سے واقفیت ہوئی، پھر سوشل میڈیا کی مصنوعی دنیا سے حقیقی دنیا میں ملاقات ہوئی تو ایک نیا تعلق قائم ہوا۔ گزشتہ دنوں میں لاہور میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لئے موجود تھا۔ میرے دوست یوحنا جان نے ہماری ایک ملاقات کی پوسٹ

Read more

کتابی سلسلہ ”ادبیت“

کتابیں پڑھنے کے شوق نے کئی نئے دوستوں اور لکھاریوں سے متعارف کروا دیا ہے۔ جن کی کتاب پڑھ کر کالم لکھنے کا موقع مل جاتا ہے جو قارئین کے لئے بھی اس کتاب اور ادیب کو جاننے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں برطانیہ میں مقیم جناب سرفراز تبسم نے ”ادبیت“ ارسال کیا جو چند دنوں تاخیر سے لیکن مل گیا۔ سر فراز تبسم خود ایک بہترین شاعر اور ادیب ہیں جو اپنے کتابی سلسلے ”ادبیت“ کے ذریعے

Read more

میڈیا منڈی

میڈیا میں کیرئیر بنانے کا شوق کالج کے زمانے سے تھا، لیکن گھر والے میڈیکل کے شعبے میں بھیجنا چاہتے تھے۔ نہ میں میڈیا کو بطور صحافی اپنانا سکا نہ ہی ڈاکٹر بن سکا۔ میڈیکل تو بالکل بھی متاثر نہیں کرتا تھا اور نہ آج بھی کرتا ہے، تاہم میڈیا میں کسی طرح دل لگا رہا، حتی کہ ایم۔ اے ماس کمیونیکیشن میں داخلے کی بھرپور کوشش کی لیکن کچھ راستے آپ کے لئے بننے ہی نہیں ہوتے ہیں۔ خیر

Read more

باشعور اور با اختیار عورت: مستحکم معاشرے کی ضرورت

جرنلزم کی ایک ٹریننگ کے دوران ایک استاد نے مشورہ دیا تھا کہ اگر کبھی نیوز سٹوری نہ مل رہی ہو تو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر لینا، کئی اہم، توجہ طلب اور زمینی حقائق پر مبنی کہانیاں ملیں گی جن کا براہ رست تعلق ہماری روزمرہ کی زندگی سے ہو گا، لیکن ہم میڈیا کی ریٹنگ، پوائنٹ اسکورنگ اور بریکنگ نیوز کی ہلچل میں انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں۔ یہ کہانیاں، مسائل اور اسٹوریز عام انسانوں کی ہوتی ہیں

Read more

چپ رہا نہیں جاتا

تحریری سفر میں اچھا لکھنے کے لئے اچھا مطالعہ کرنا ایک بہترین ہمسفر اور ساتھی کی مانند ہوتا ہے جو آپ کے تحریری سفر کو خشک اور بے ربط نہیں رہنے دیتا بلکہ آپ کے تخلیقی سفر کو خوشگوار اور آسان بنا دیتا ہے۔ لکھنا آسان نہیں ہوتا، لیکن پڑھنا اس سے بھی مشکل ہوتا ہے، جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ جو لوگ مطالعہ جیسا مشکل کام نہیں کر پاتے وہ قدرے آسان (میری نظر میں ) لکھنے کی

Read more

عرفان جاوید کے 6 نادر آدمی

”اگر آپ اردو ادب میں بطور قاری جوان رہنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ کو عرفان جاوید کا “ عرفان ”حاصل ہو جائے! مجھے یقین ہے کہ آپ کو اردو، ادب اور مطالعہ کا جاوید بھی حاصل ہو جائے گا“ ۔ میں یہ بات بڑے وثوق اور اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ میں جناب عرفان جاوید سے گزشتہ 5 سالوں سے ذاتی ملاقاتوں، گفتگو اور ان کی پانچ کتابوں، ”دروازے، کافی ہاؤس، سرخاب، عجائب

Read more

تعلیمی اداروں میں موثر اور عملی قیادت کی ضرورت

میرا تعلیم کے میدان میں تعلیم و تربیت، رہنمائی، مشاورت، تدریس اور پرائیویٹ کوچنگ کا کل ملا کر کوئی سولہ سترہ سال کا پروفیشنل تجربہ بنتا ہے۔ اس دوران میں نے عام ٹیوشن پڑھانے سے لے کر، سکول میں بطور ٹیچر پڑھانے، تعلیمی اداروں میں وزٹ، انسپیکشن ٹیم کا حصہ بننے، ٹریننگ، کانفرنسز اور سمپوزیمز میں شرکت بھی کی۔ درسی اور روایتی تعلیم کے رائج طرز اور مستقبل کے حوالے سے کتابیں پڑھیں، قومی اور کئی عالمی ماہرین تعلیم سے

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور "انسانی نفسیات کے راز”

اندازہ ہی نہیں ہوا کب ڈاکٹر خالد سہیل سے رابط ہوا، تعلق بنا اور ایک رشتہ قائم ہو گیا۔ ان سے ایک ایسا ادبی، علمی اور تخلیقی رشتہ مضبوط ہوا کہ یہ یقین مزید پختہ ہو گیا کہ زندگی میں خون کے رشتے نہیں بلکہ خلوص پر مبنی رشتے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ جس میں رنگ، نسل، زبان، عمر، مذہب اور سرحد و وقت کی قید نہیں ہوتی، بلکہ انسانیت بنیادی اور باہمی قدر ہوتی ہے۔ ”ہم سب“ پر ڈاکٹر

Read more

خوشگوار زندگی کا فن،گرین زون فلسفے کے سنگ

میرے استاد اور مینٹورز ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو مسلسل سیکھتے رہیں۔ یہ بات کہنے، لکھنے اور سننے میں بڑی اچھی اور آسان معلوم ہوتی ہے لیکن عملی زندگی میں بہت مشکل ہے۔ اچھی اور کامیاب ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے لئے آپ کو بہت کچھ آنا ضروری نہیں، ہاں اگر آپ صرف یہ ایک عادت اپنا لیں کہ اپنے سے زیادہ تجربہ کار، تعلیم یافتہ اور کامیاب لوگوں کو پڑھ، سن اور

Read more

سال نیا، عادات پرانی، کیسے بدلے گی زندگانی؟

ہر نئے سال پر لوگ نئے عزم، نئے جذبے اور وعدوں کا اعادہ کرتے ہیں اور اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لئے عزم نو کرتے ہیں۔ کئی زندگی میں تجدید کے عمل کو اپناتے ہیں اور کئی گزشتہ سالوں میں کئی گئی غلطیوں کو دوہرانے سے اجتناب کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ اکثر اپنے رویوں اور سوچ کو بدلنے کے لئے پلان بناتے ہیں جسے عرف عام میں New Year ’s Resolutionsکہتے ہیں۔ تحقیق اور مشاہدے

Read more

”ہم سب“ کو کرسمس مبارک ہو

میرے تحریری سفر میں ”ہم سب“ کا نمایاں کردار ہے۔ ویسے میں اپنی کیمونٹی کے مختلف اخبارات میں کئی سالوں سے لکھ رہا تھا لیکن جب پہلی مرتبہ ”ہم سب“ میں 18 مئی 2019 کو میرا پہلا آرٹیکل شائع ہوا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اب یہ ”ہم سب“ پر میرا 54 واں آرٹیکل ہے۔ جہاں ہم سب نے مجھے بے پناہ اعتماد دیا وہاں مزید لکھنے

Read more

اپنے بچوں کی مارکیٹ ویلیو خود کم نہ کریں

گزشتہ دنوں مجھے اپنے ایک عزیز کے ہاں جانے کا اتفاق ہوا۔ رسمی گفتگو کے بعد ان کے بچوں کے بارے میں بات ہونے لگی، والدین اپنے بچوں کے سکول کی کارکردگی اور رزلٹ کے بارے میں بتانے لگے۔ میں نے بچوں سے بات شروع کی تو ایک بچے نے میرے کسی سوال کا نہ جواب دیا اور نہ ہی میرے پاس آیا، اس پر بچے کی والدہ نے فوراً بچے کے متعلق پنجابی زبان میں منفی جملہ کہہ کر

Read more

جو ٹوٹا نہیں، وہ بنے گا کیسے؟

زندگی مشکل ہے ناممکن نہیں۔ اکثر لوگ زندگی کی تلخیوں کی وجہ سے اس قدر مایوس اور پریشان ہو نا شروع ہو جاتے ہیں کہ وہ زندگی کی حقیقت سے ہی انکاری ہو جاتے ہیں۔ اور زندگی کے نشیب و فراز سے کنارہ کشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ کرنے کی صلاحیت تمام انسانوں میں موجود ہوتی ہے، لیکن بہت کم ہوتے ہیں جو اس درد اور ذہنی اذیت کو برداشت کر پاتے ہیں۔

Read more

اپنی ذات کے اندر اک گاؤں بسانے والا؛ رحمت منڈیا والا

یہ کہانی ایک سادہ، دوراندیش اور عام کسان کے علم و فکر کی کہانی ہے جوان کے اپنے پوتے سے بڑھ کر ایک دوست کی زبانی ہے۔ اپنے چہرے سے ٹرینر اور موٹیویشنل اسپیکر کا ماسک تھوڑی دیر کے لئے اتار کر دیکھوں تو خود اپنی ذات کے اندر ایک ادیب چھپا ملتا ہے۔ جس کی جڑیں کہیں میرے اجداد اور مٹی سے جا ملتی ہیں۔ ویسے بھی انسان کو اپنی جڑوں تک پہنچنے کے لئے بہت سارے مصنوعی نقاب

Read more

ایک باہمت عورت کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کہانی

سیاسی افراتفری، سماجی اور معاشی بحران کے دوران پاکستان میں کچھ اچھی خبر آئی ہے جس سے پاکستانی خواتین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں کسی سے کم نہیں، اگر انہیں خاندان کا تعاون، مناسب تعلیم، ہنر اور اپنے اردگرد کا حوصلہ افزا ماحول میسر ہو۔ خواتین کو با اختیار بنانا اور ان کی ترقی کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے بنیادی عنصر ہے اور اگر یہ ترقی خواتین خود کرتی ہیں تو کمال

Read more

آٹھ ڈیجیٹل اسکلز؛ بچوں کو کیوں سکھائے جائیں؟

ہماری نسل کے لئے آئی ٹی اور ڈیجیٹل میڈیا خاص مہارتیں تصور کی جاتی تھیں لیکن آج کی نسل کے لئے یہ ایک بنیادی اور معمولی قابلیت ہے جو زیادہ تر کیریئر میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے۔ اسی لیے ڈیجیٹل مہارتیں ایک جامع تعلیمی فریم ورک کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل تعلیمی پروگرام کے بغیر، ٹیکنالوجی کی مہارت اور اس تک رسائی غیر مساوی طور پر تقسیم ہو

Read more

بچوں کو یہ 8 اہم ڈیجیٹل اسکلز سیکھانے کی اشد ضرورت ہے

ڈیجیٹل میڈیا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اب اس کا صرف استعمال نہیں بلکہ اس کا محفوظ اور بھرپور استعمال ہی اصل مہارت ہے۔ اس میڈیم نے جہاں ہم بڑوں کی زندگی کا اندازہ بدل دیا ہے وہاں یہ بچوں کی زندگی، ذہنی نشوونما اور نفسیاتی شخصیت پر کیا اثر ڈال رہا ہے۔ اس کا فی الحال احاطہ ممکن نہیں۔ 2016 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم نے اس اہم موضوع پر

Read more

"بچے فیل نہیں؛ والدین ناکام ہوتے ہیں۔”

سوشل میڈیا نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے اور مزید تیزی سے ہمیں ایسی تبدیلی کی جانب لے کر جا رہا ہے جس کے لئے ہم تیزی سے تیار نہیں ہو رہے ہیں۔ آج کل والدین بڑے فخر سے اپنے بچوں کے رزلٹ کارڈ فیس بک اور وٹس ایپ اسٹیٹس پر لگاتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے والدین کو اولاد کی کامیابی پر خوشی منانی چاہے، لیکن یاد رکھیں یہ والدین کی احساس کمتری کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کو دوسروں کو دکھا کر داد وصول کرتے ہیں جن سے ان کی اندرونی محرومی کو تسکین ملتی ہے۔

Read more

زندگی کی شاہراہ پر

پاکستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک ان علاقوں سے آنی والی اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں واپس نہیں جا سکے ہیں۔ یہ منظر اور حالات سوچتا ہوں تو دل مایوس اور روح اداس ہو جاتی ہے کہ ان متاثرہ لوگوں پر کیا بیتی ہو گی۔ میرے لئے ان الفاظ کو بیان کرنا اور محسوس کرنا بہت مشکل ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ کاری اور نقصان کا ازالہ کرنے اور لوگوں کو دیکھ بھال کے لئے جس طرح پاکستانی اور عالمی برادری نے تعاون کیا ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ اب اس بحث سے قطعہ نظر یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کو دوبارہ زندگی کا پہیہ چلانے کے لئے کیسے متحرک کیا جائے؟

Read more

پاکستان کا فخر اور مثبت چہرہ: جیمس شیرا

کہتے ہیں زندگی میں مسلسل کوشش کرتے رہنے سے آپ آخر کار وہ مقام حاصل کر ہی لیتے ہیں جس کے لئے آپ محنت اور جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔ ناکام لوگوں کو یہ باتیں فضول اور کتابی لگتی ہیں لیکن جن کے اندر کچھ کر گزرنے کی جستجو اور لگن ہوتی ہے وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ مستقل مزاجی اور استقلال کامیابی کی کنجی ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ایسے ہی ایک پاکستانی سے آپ کی

Read more

سماجی رویوں کی تبدیلی کا شاعر

”مجھے اب بولنا ہو گا“ جناب مقبول شہزاد کی نئی کتاب کے بارے میں مجھے یہ الفاظ لکھتے ہوئے دوہری خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ خوشی کی پہلی وجہ ایک لکھاری کی حیثیت سے ان کی کتاب پر اظہار خیال ہے اور دوسری وجہ یہ کہ وہ میری دھرتی (تھل کے دل) کے بیٹے ہیں، یعنی میرا تعلق بھی مقبول شہزاد کے گاؤں لوریتو، چک نمبر 270، ٹی ڈی اے، لیہ سے ہے۔ مقبول شہزاد کی شاعری کے بارے میں

Read more

انسانی جذبات اور احساسات کی ڈائری

کبھی کبھی سوچتا ہوں اگر میری زندگی میں کتابیں نہ ہوتیں تو زندگی کتنی بورنگ اور بے معنی سی ہوتی اور میں صرف ایک ہی زندگی اور اپنی عمر کے واقعات تک محدود تجربات کو ہی دنیا سمجھتا رہتا۔ کتابیں ہم پر کتنا بڑا احسان کرتی ہیں ہمیں سوچنے، واقعات کو مختلف نظر سے دیکھنے اور ماضی اور ہمارے حال کے اردگرد بے شمار چیزوں کو سمجھنے میں مدد کرتی ہیں۔ یعنی کتاب پڑھنے والا انسان ایک ہی وقت اور

Read more

بچوں کی دنیا کو بچوں کی نظر سے دیکھیں

والدین اور بچوں کا رشتہ زندگی بھر کا رشتہ ہوتا ہے۔ عمر، وقت اور حالات کی دیوار اس رشتے کی اہمیت میں حائل نہیں ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر تو خوب زور دیتے ہیں جبکہ تربیت کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میں اپنے مختصر مطالعے، مشاہدات اور براہ رست زندگی کے تجربات کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ والدین کو بچوں کی تربیت کرنے کے لئے ”خصوصی تربیت“ کی اشد

Read more

بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی میں مونٹیسوری کا کردار

اکیسویں صدی کے جدید اور ڈیجیٹل دور میں تعلیم و تربیت کا انداز اور طریقہ بہت بدل چکا ہے۔ جدید نفسیات، ریسرچ اور سائنس نے ثابت کیا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں ابتدائی چند سال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان ابتدائی چند سالوں میں تربیت یافتہ، ماہر اور قابل اساتذہ اور بہترین سازگار ماحول کی بدولت بچے کی شخصیت کی تعمیر میں اہم سنگ بنیاد رکھا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں

Read more

کامیابی کے بارے میں آپ کا تصور کیا ہے

ہر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ انسانی فطرت میں ترقی، کچھ کرنے کی اور آگے بڑھنے کی جستجو قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ لیکن کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے جو بہت کم لوگ ادا کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ کامیابی کیا ہے؟ یہ کیسے حاصل کی جاتی ہے؟ اس کو حاصل کرنے کا فارمولا کیا ہے؟ اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کون شخص کامیاب ہے اور کامیابی کا تعین، پیمائش یا اندازہ کیسے کیا

Read more

سانپوں کی طرح ہوشیار، کبوتروں کی مانند بھولے

کتابوں اور ادبی دوستوں کی رفاقت میری زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ ہے۔ عید کی چھٹیوں میں بارشوں نے جہاں کراچی کا برا حال کیا ہوا تھا، لائٹ اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی بار بار معطل ہو رہی تھی۔ ایسے میں لاہور سے جناب حسن ترمذی صاحب نے وٹس ایپ پر 2 کتابیں پی ڈی ایف کی صورت میں تحفہ بھیجیں اور ساتھ ہی وائس میسج بھیجا کہ یہ دو کتابیں آپ کو بھیجی ہیں سو چا آپ کے

Read more

پاکستانی فلم انڈسٹری آئیکون: وحید مراد میڈم ٹساؤ میوزیم لندن میں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو وحید مراد ایک ایسے اداکار تھے جو اس انڈسٹری میں رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔ بلکہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے آئیکون ہیں۔ فلم سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں شاید ہی کوئی لوگ ہوں جو ان کے نام اور کام سے واقف نہ ہوں۔ میرا آج کا یہ آرٹیکل ان کی فلمی زندگی اور خدمات کے حوالے سے نہیں بلکہ ان سے جڑی ایک اہم مہم کے متعلق ہے۔

Read more

دیکھیں پاکستان نئی نظر سے

آج کے جدید اور ڈیجیٹل دور میں پرسنل برانڈنگ اور امیج پریزنٹیشن بہت اہم اور بنیادی چیز ہے۔ دنیا بھر کی کارپوریٹ کمپنیاں اپنی سافٹ امیج اور برانڈنگ کے لئے ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہیں۔ جو دیکھتا ہے وہ بکتا ہے کی مثال بھی آج کے سوشل میڈیا میں اہم ہے لیکن اس سے کئی زیادہ اہم چیز آپ اپنے بارے میں دنیا کو کیا دیکھتے اور بتاتے ہیں۔ آپ خود کو دوسروں سے کیسے متعارف کرواتے ہیں یہ

Read more

دادا بہت یاد آتے ہیں

انسانی رشتے سارے ہی خاص ہوتے ہیں لیکن جوان پوتے اور بوڑھے دادا کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے، خاص طور پر جب دادا 102 سال کا نوجوان ہو۔ آپ کو حیرت ہو گئی کہ 102 سال کا بوڑھا دادا کیسے جوان ہو سکتا ہے؟ جی ہاں یہ کوئی افسانوی کہانی نہیں بلکہ میری اور میرے دادا کی دوستی کی حقیقی کہانی ہے۔ دادا پوتا کا رشتہ وہ ہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو یا تو اس رشتے کی مٹھاس

Read more

ہم سب کے وجاہت مسعود سے ملاقات

گزشتہ ماہ میں مری سے واپس اسلام آباد آیا تو وجاہت مسعود صاحب کو فون کیا کہ سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں واپس لاہور آ گیا ہوں آپ جب بھی لاہور آئیں تو میں آپ سے ضرور ملوں گا۔ گزشتہ ہفتے صحافیوں کی ایک ورکشاپ میں شرکت کے لئے لاہور گیا تو انہیں فون کیا کہ سر میں لاہور میں تین دن کے لئے موجود ہوں۔ آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ وجاہت

Read more

زندگی کے علم کے چشمے

ڈیجیٹل میڈیا اپنے خیالات اور افکار کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے اور اپنی تخلیقات کو محفوظ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس بات کا مجھے تو پہلے ہی اندازہ ہو گیا تھا جب کراچی میں موبائل فون اور لیپ ٹوپ چھنا تھا۔ موبائل فون کئی دفعہ کھو چکا ہے اس لئے عادت سی ہو گئی تھی لیکن اس میں موجود تحریریں اور تصویریں بہت نایاب تھیں جن کا ہمیشہ ملال اور افسوس رہتا لیکن ٹیکنالوجی نے ڈیٹا محفوظ بنانے

Read more

ڈاکٹر ایچ ایم اے ڈریگو: انسانیت کا عظیم خدمت گار

انسانیت اور خدمت ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں بالکل اسی طرح ڈاکٹر اور انسانیت کی خدمت بھی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ پاکستان کے قیام سے قبل اور آج تک مسیحی مذہب کے لوگوں نے ملکی ترقی، فلاح و بہبود اور استحکام کے لئے جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ کا ایک ایسا سنہری باب ہے جو روز ہمیشہ دمکتا رہے گا۔ لیکن شعبہ تعلیم اور صحت میں اس قوم کے لوگوں کی خدمات انسانیت کے

Read more

ڈیجیٹل میڈیا اور لیڈرشپ

لیڈر وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہمیشہ تبدیلی اور جدت کے لئے محرک بنتے ہیں۔ قیادت ایک ایسا موضوع ہے جس میں بڑی تیزی سے اس بدلتی ہوئی دنیا میں بہت سے نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا ہماری زندگی کی حقیقت بن چکا ہے۔ رہنماؤں کو ڈیجیٹل دنیا میں تبدیلی لانے والے رہنما بننے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم آگے بڑھیں ہمیں اپنے آپ سے چند سوال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ سوال ہیں

Read more

معاشی خوشحالی، امن کی بحالی

دنیا میں دیرپا امن، خوشحالی اور استحکام کے لئے لازمی ہے کہ معاشی خوشحالی ہو تاکہ امن کی بحالی ہو۔ میں معاشیات کا نہ ماہر ہوں نہ طالب علم، اس مضمون میں معاشی خوشحالی کا ذکر اعداد و شمار میں نہیں کیا جائے گا بلکہ فرد کی معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ میرا موضوع چونکہ انسان کی ذاتی، اخلاقی، تعلیمی، مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی ہے اس لئے میں انسانوں کے رویوں اور اپروچ بھی فوکس

Read more

موسیقی: تدریسی عمل کیلئے بہترین مددگار

یہ تو ہم میں سے اکثر لوگوں نے سنا ہی ہو گا کہ "موسیقی رُوح کی غذاہے۔”لیکن موسیقی تعلیمی میدان میں کس طرح طالب علموں کی قدرتی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہے اس بارے میں ہمارے ہاں بہت کم رحجان پایا جاتا ہے۔موسیقی ہم سب کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے،بلکہ کچھ لوگوں کیلئے تو موسیقی ہی زندگی بن جاتی ہے۔آج کے اس آرٹیکل میں موسیقی کے تعلیمی میدان میں مثبت اثرات پر گفتگو کریں گے۔

Read more

کارپوریٹ کمیونیکیشن: جدید آرگنائزیشنز کی ضرورت

بزنس کی دُنیا میں نئی انقلابی تبدیلیوں کی موجب! کمیونیکیشن انسانی زندگی کا انتہائی احساس اور بنیادی جز ہے۔کمیونیکیشن کے بغیر انسانی زندگی میں پیش رفت ناممکن ہے۔عام زندگی میں جہاں کمیونیکیشن کی اہمیت اتنی زیادہ ہے وہاں بزنس کی دُنیا میں تو یہ اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔بزنس ورلڈ یعنی کارپوریٹ کی دُنیا میں کمیونیکیشن ہی اصل بزنس ہے۔آج کے جد ید اور مواصلاتی دور میں کوئی بزنس کمیونیکیشن کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔اس

Read more

نوجوان مستقبل کے معمار! مگر کیا ہیں یہ تعمیر کے لئے تیار؟

نوجوان معاشرے کا چہرہ اور سرمایہ ہیں، یہ کسی بھی معاشرے کی اساس ہوتے ہیں۔ پاکستان ان خوش قسمت ملکوں میں شامل ہے جہاں نوجوان آبادی کا 60 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔ (یو این ڈی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کی کل آبادی کا 64 % نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہے جبکہ کل آبادی کا % 29 وہ ہیں جن کی عمر 15 سے 29 سال ہے۔ یہ

Read more

پروفیشنل زندگی میں کامیابی کے لئے لباس کا کردار

ہر انسان کے اندر کامیاب ہونے کی شدید خواہش پائی جاتی ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ صرف چند افراد انتہائی کامیاب ہوتے ہیں اور باقی نہیں؟ تعلیم، اسکلز، تجربہ، مثبت رویہ اور محنت کامیابی کے حصول کے لئے لازمی سمجھے جاتے ہیں لیکن ان سب کے ہونے کے باوجود بھی کامیابی نہ ملے تو کیا کرنا چاہیے؟ آج ہم ایک ایسے پہلو کی طرف آپ کی توجہ دلائیں گے جو آپ کے کامیابی کے سفر کو مزید فاسٹ ٹریک

Read more

عرفان جاوید کا عجائب خانہ

اردو ادب میں اگر اس وقت چند لکھاریوں کی فہرست بنائی جائے جو اردو ادب کو اس عہد میں زندہ و جاوید رکھے ہوئے ہیں تو ان میں عرفان جاوید کا نام سرفہرست ہو گا۔ وجہ بڑی سادہ اور آسان ہے۔ عرفان جاوید کا طرز تحریر، انداز بیان اور موضوعات کا انتخاب انہیں منفرد بناتا ہے۔ عرفان جاوید کو پڑھنے کے لئے آپ کو محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ کو صرف ان کے ساتھ اس سفر کا آغاز کرنا

Read more

عمر کمال کا کمال

کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک سیشن کروا کر گاڑی میں بیٹھے ہی تھے۔ موبائل ڈیٹا آن کیا تو یہ پاکستان کے واحد فنڈ ریزنگ ایکسپرٹ محمد عمر کمال صاحب کی سٹوری سامنے آئی۔ دو ڈھائی گھنٹے سیشن کے بعد تھکاوٹ بہت زیادہ ہو چکی تھی۔ خیر ویڈیو دیکھنا شروع ہوئے تو دیکھتے دیکھتے آنکھوں سے پانی کی چند بوندیں موبائل کی سکرین پر ٹپکیں تو اندازہ ہوا کہ ویڈیو میں یہ عمر کمال صاحب ہی نہیں ہم بھی اسی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ کمال ہے یہ شخص اس نابینا شہر میں بریانی نہیں روشنی بانٹ رہا ہے۔

Read more

بچپن کے تجربات کے اثرات

ہمارے بچپن کی زندگی میں بے شمار حادثات اور منفی تجربات و واقعات رونما ہوئے ہوتے ہیں جن کے اثرات کا ہمیں اس وقت بالکل بھی اندازہ نہیں ہوتا۔ بچپن کے حادثات اور منفی تجربات آگے چل کر بہت گہرے انداز میں ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ابتدائی زندگی میں تشدد، نظر انداز کیے جانے کے واقعات اور برے تجربات ہماری پروفیشنل اور ازدواجی زندگی پر بہت گہرے اور دیرپا اثرات چھوڑتے ہیں۔ ان تجربات کا اظہار ہمیں جوانی میں کرتے ہوئے پریشانی، دکھ، کرب اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اس سے بڑھ کر مناسب حالات، سازگار ماحول اور بہتر رہنمائی اور معالج کی سہولت کا میسر نہ ہو نا بھی اہم امر ہے۔

Read more

دیکھو پاکستان نئی نظر سے

میں اپنے یو ٹیوب چینل کے لئے مختلف شعبہ ء زندگی کے لوگوں سے انٹرویوز کرتا ہوں۔ اپنے ایک کام کے سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد جانا ہوا تو سوچا اس مرتبہ پاکستان ٹریننگ انڈسٹری کے نامور ٹرینر اور او ڈی ایکسپرٹ کامران زیڈ رضوی کا بھی انٹرویو کروں گا۔ ان سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے انٹرویو دینے کے لئے ہاں کردی اور کہا کہ زوم یا اسٹریم یارڈ پر انٹرویو کر لو۔ میں نے کہا

Read more

کتابیں اور فلمیں

میں اپنے ویک اینڈ کو کتابوں اور فلموں سے سیلیبریٹ کرتا ہوں۔ کتابیں خرید نے کا شوق تو بہت تھا لیکن پڑھنے سے موت آتی تھی، پھر آہستہ آہستہ یہ ’لت‘ بھی لگ گئی اور اب یہ ایک نشہ کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ انٹر نیٹ اور سمارٹ فون نے ہماری زندگی کے طور طریقوں کو بہت تبدیل کر دیا ہے اور رہی سہی کسر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور واٹس ایپ نے پوری کردی ہے۔ ہماری معلومات اور

Read more

بے گھری سے ہارورڈ یونیورسٹی تک

یہ 2019 کی بات ہے میں یو ٹیوب پر انسپائرنگ ویڈیوز ڈھونڈ رہا تھا کہ اچانک میری نظر ایک ویڈیو پر پڑی جس میں ایک فلم کا لنک دیا ہوا تھا جو ایک ایسی لڑکی کی سٹوری تھی جس نے انتہائی غربت میں جنم لیا لیکن محنت اور تعلیم کی بدولت اس نے دنیا میں اپنا نام کمایا۔ میں نے گوگل سے اس فلم کو سرچ کیا اور آن لائن دیکھنے لگا۔ عام طور پر میں پہلے سے اپنی بنائی

Read more

خود اعتمادی کیسے حاصل کریں؟

Self Doubtہماری ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہ بظاہر اتنا خطرناک اور مہلک نہیں لگتا لیکن یہ پاؤں میں لگے چھوٹے سے کانٹے اور ٹائر میں چھوٹے سے کیل کی وجہ سے ہونے والے سوراخ کی مانند ہے، جو ایک دم نہیں لیکن آہستہ آہستہ ٹائر کو نقصان پہنچائے بغیر ٹیوب سے ہوا نکال دیتا ہے بلکہ ایسے ہی جیسے ہم رات کو اپنی گاڑی کھڑی کریں اور صبح جب کام پر جانے لگیں تو ٹائر میں ہوا

Read more

لیڈرشپ پر جان سی میکسویل کے شاہکار اقوال

لیڈرشپ کا موضوع ہو اور جان سی میکسویل کا نام نہ آئے یہ ممکن نہیں۔ لیڈرشپ پرجان سی میکسویل کی تھیوریز، فلاسفی اور اقوال مستند اور سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جان سی میکسویل اپنے منفرد سٹائل اور مواد کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان کی لیڈرشپ کے موضوع پر کتب عالمی شہرت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔ ان کی تحریریں لاکھوں میں پڑھی اور ویڈیو ز بھی ملین کی تعداد میں دیکھی جاتی ہیں۔ جان سی میکسویل

Read more

لیڈرشپ اور جون سی میکسویل

اکیسویں صدی میں لیڈر شپ کی بات کی جائے تو ایک نام بہت نمایاں نظر آتا ہے جس نے عالمی سطح پر لیڈرشپ کے موضوع پر بے حد کام کیا۔ ایک بات طے ہے کہ لیڈرشپ کی اہمیت، افادیت اور ضرورت آج کے دور میں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ امریکن لیڈرشپ ایکسپرٹ جون سی میکسویل کو اس صدی کا نمبرون لیڈر ٹیچر اور ٹرینر قرار دیا جاتا ہے۔ جون سی میکسویل اپنے کام اور مہارت کی وجہ سے

Read more