جنرل باجوہ نے کہا "آپ پلے بوائے ہیں”۔ میں نےجواب دیا کہ "ہاں”: عمران خان


سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آخری ملاقات میں جنرل باجوہ نے مجھے پلے بوائے کہا تو میں نے اس بات کی تصدیق کی۔ لاہور میں صحافیوں نے عمران خان سے ملاقات کی اس دوران وہاں موجود صحافی حید ر شیرازی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ "جنرل باجوہ نےآخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلےبوائےہیں۔ میں نےجواب دیا کہ "ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں۔”

عمران خان نے کہا کہ قمرباجوہ کمر میں چھرا گھونپ رہا تھا اور ہمدردی بھی کر رہا تھا۔ ہمارے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ”حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکہ میں ہائر کیا۔ ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا۔ حسین حقانی میرے خلاف کمپیئن اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے۔ جنرل باجوہ ہمارے پیسے ہی ہمارے خلاف استعمال کرتا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ "امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے ان کا تاریخی استقبال کیا۔”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments